بم دھماکوں میں پانچ عراقی کرد لڑاکے ہلاک

اربل ( عراق ) 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے جنوبی صوبہ نینوا میں آج لب سڑک دو دھماکے ہوا جس کے نتیجہ میں پانچ کرد سکیوریٹی فورس ارکان ہلاک ہوگئے ۔ ایک ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں تین کردش سکیوریٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صدام حسین کو سزا سنانے والے جج کا قتل ؟

بغداد 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں جس جج نے سابق صدر صدام حسین کو سزائے موت سنائی تھی اسے گرفتار کرتے ہوئے عسکری گروپس نے ہلاک کردیا ہے ۔ یہ ادعا کیا گیا ہے ۔ رؤف عبدالرحمن نامی جج نے 2006 میں صدام حسین کو سزائے موت سنائی تھی ۔ معلوم ہوا ہے کہ باغیوں نے 69 سالہ جج کو سزائے موت دیدی ہے ۔ عراقی حکومت نے اس ادعا کی توثیق نہیں کی ہے تاہم عہدی

الجزیرہ کے 3 نامہ نگاروں کو 7 سال سزائے قید

قاہرہ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں 7 سال کی سزائے قید سنائی۔ ان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات عائد کئے گئے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی گرفتاری کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔ آسٹریلیائی نامہ نگار پیٹر گریسٹے ، کینیڈا کے مصری نژاد شہری قاہرہ میں کارگزار بیورو چیف م

بنگلہ دیش میں ہوجی کے 8 ارکان کو سزائے موت

ڈھاکہ ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) حرکت الجہاد الاسلامی (ہوجی) کے آٹھ عسکریت پسندوں بشمول اس کے سربراہ کو آج بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بنگالی سالِ نو کی تقاریب کو نشانہ بناتے ہوئے 2001ء میں کئے ہوئے ایک بم حملے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزائے موت سنا دی۔ اس حملے میں 10 جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ زبردست حفاظتی انتظامات کے تحت قائم عدالت میں صدر م

افغانستان کے چیف الکٹورل آفیسر مستعفی

کابل ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے چیف الکٹورل آفیسر آج مستعفی ہوگئے جو اس ماہ کے اوائل منعقدہ دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزامات کے بارے میں پیداشدہ سیاسی بحران کو حل کرنے کی کوشش ہے۔ ضیاء الحق امر خیل نے آج میڈیا والوں کو بتایا کہ وہ کسی بھی فراڈ میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں لیکن وہ قومی مف

موصل آزاد کرانے کے مشن پر مامورعراقی جنرل فرار

بغداد ۔ 23 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی گورنری نینوا کے ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ سرکاری فوج کے ساتھ کئی دنوں کی لڑائی کے بعد جنگجووں نے موصل کے شمال مغربی شہر تلعفر کے گرد و نواح کا کنڑول سنبھال لیا ہے۔ادھر ذرائع نے تصدیق کی ہے وزیر اعظم نوری المالکی نے فوج کے جنرل محمد القریشی المعروف ابو الولید کو موصل شہر کو جنگجووں سے آزاد

سیسی کے حامی کے قتل پر 24 اسلام پسندوں کو عمرقید

قاہرہ ۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج 24 اسلام پسندوں کو ایک ٹیکسی ڈرائیور کی قتل کی پاداش میں عمر قید کی سزاء سنائی، جس نے سابق فوجی سربراہ سے صدر بننے والے عبدالفتح السیسی کی تصویر اپنی کار میں لگائی تھی۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ مجرمین معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کے حامی ہیں جنہیں گذشتہ جولائی میں معزول کردیا تھا۔

افغانستان : طالبان کی قید سے 33 پروفیسرس رہا

کابل۔ 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہا کہ طالبان نے 33 عالمگیر شہرت یافتہ پروفیسرس اور طلبہ کو جنہیں ملک کے مشرقی علاقہ سے تقریباً 2 ہفتہ قبل اغوا کیا گیا تھا، رہا کردیا۔ نائب گورنر غزنی محمد علی احمدی نے کہا کہ یرغمالوں کو کل رات اور آج علی الصبح رہا کیا گیا۔ قبائیلی سرداروں نے ان کی رہائی کیلئے طالبان سے ثالثی کی تھی۔ ب

جان کیری کی قاہرہ آمد

بغداد۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری ’’عراق بحران‘‘ پر مذاکرات کیلئے آج مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے۔ واشنگٹن کی نئی سفارتی کوشش یہ ہے کہ عراق کے منقسم گروپس کو متحد کیا جائے تاکہ وہ باغیوں کا موثر مقابلہ کرسکیں۔ اس مقصد کے تحت جان کیری آج قاہرہ پہنچے۔ یہاں سے وہ عمان بھی جائیں گے۔

القاعدہ عسکریت پسندوں نے سینئر یمنی فوجی عہدیدار کو ہلاک کردیا

صنعا۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک سینئر فوجی عہدیدار کو اُس کے مکان کے روبرو ہلاک کردیا۔ یمن کی وزارت دفاع کے بموجب دو افراد جو موٹر سیکل پر سوار تھے بریگیڈیر جنرل عبداللہ المحضر پر اندھادھند فائرنگ میں ملوث تھے ۔ بریگیڈیر جنرل عبداللہ ایک کمیٹی کے رکن تھے جسے مسلح افواج کی تنظیم جدید کی ذمہ داری سپرد

اغوا شدہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش ہنوزجاری‘ 2فلسطینی ہلاک

یروشلم ۔ 22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی فوج نے کہا کہ فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور ایک فلسطینی طبی عہدیدار نے کہا کہ ایک اور شخص ہلاک کیا گیا ہے ۔ جب کہ اسرائیلی فوج3لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش ہنوز جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس کا صفایا کرنا چاہتی ہے ۔ اسرائیلی فوج کے بموجب نبلوس کے

ہند۔افغان شراکت داری کی علامت پارلیمنٹ کی عمارت آئندہ سال تیار

کابل۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت اُس کی تعمیر ہندوستان کررہا ہے اور تیاری کے بعد اسے پُرامن جمہوریت کی سمت پیشرفت کے آرزومند افغان عوام کو بطور تحفہ پیش کرے گا ‘مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ کام کے حالات چیالنجوں سے بھرپور تھے ‘ تاہم امید ہے کہ آئندہ سال تک عمارت تیار ہوجائے گی ۔اس عمارت کی تعمیر ج

شہریوں پر آئی ایس آئی ایل کے حملے جنگی جرائم کے مترادف

اقوام متحدہ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )دہشت گردوں اور مسلح گروپس جیسے آئی ایس آئی ایل کے عراقی شہریوں پر حملے جنگی جرائم کے مترادف ہے اور شہریوں کا تحفظ بحران کی یکسوئی کیلئے طئے کی جانے والی کسی بھی حکمت عملی کا بنیادی مرکز توجہ ہونا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی بانکی مون کے خصوصی مشیروں ایڈیما ڈینگ، جنیفر ویلش نے کہا کہ عراق کی صور

حسنی مبارک گر پڑے ، کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی

قاہرہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ معزول صدر حسنی مبارک قاہرہ کے فوجی ہاسپٹل میں باتھ روم میں گر پڑے جس سے اُن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ رشوت کے الزامات میں وہ تین سال کی قید کی سزائے کاٹ رہے ہیں۔ ان کی سرجری کی جائے گی۔ انہیں 2011ء میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا تھا۔

عالم اِسلام میں اتحاد کیلئے او آئی سی کی اپیل

جدہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) تنظیم اسلامی کوآپریشن (او آئی سی) جس میں 1.5 بلین مسلم دُنیا کی نمائندگی کرنے والے رکن ممالک شامل ہیں، آج عہد کیا کہ عالم اسلام میں اتحاد کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ او آئی سی نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ باہمی اتحاد کو فروغ دیں ، گروہ واری اختلافات اور پالیسیاں کو ختم کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ جدہ میں منعقدہ د

عراق جنگجوؤں کی مدد کرنے کا الزام مسترد : سعودی عرب

جدہ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے وزیراعظم نوری المالکی کے اِن الزامات کو مسترد کردیا کہ سعودی عرب ، عراق کے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ جدہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم رابطہ ٔ اِسلامی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے المالکی پر شدید نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے آئی ایس آئی ای

عالم اسلام نازک دور سے گزررہا ہے : او آئی سی

جدہ ۔ /18 جون (سیاست ڈاٹ کام) عالم اسلام اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے ۔ شام ، عراق اور فلسطین کے حالیہ واقعات تشویشناک ہوگئے ہیں ۔ جدہ میں منعقدہ تنظیم رابطہ اسلامی (او آئی سی) کے 41 ویں اجلاس میں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی ، انتہاپسندی اور گروہی اختلافات کو علاقائی استحکام اور سکیورٹی کیلئے خطرناک قرار دیا ۔ دو روزہ او آئی سی وزرائے خ