حرم شریف میں انتہائی سخت سکیورٹی

جدہ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مکۃ المکرمہ میں مسجد حرام اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں تعینات سکیورٹی فورسیس کسی بھی صورتِ حال کا سامنا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ مختلف فورسیس سے وابستہ کمانڈرس نے آج یہ بات بتائی۔ ایک انتہائی اعلیٰ رتبہ کے عہدیدار میجر جنرل عبدالعزیز السولی نے کہا کہ مسجد حرام کی سکیورٹی سُرخ نشان پر ہے اور کسی ک

غزہ میں محصور زخمیوں کیلئے رفاہ چوراہا کھل گیا

قاہرہ10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قاہرہ سے العربیہ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے مصری حکام نے غزہ کو مصر سے ملانے والی رفاہ سرحدی راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کی غرض سے مصر منتقل کیا جا سکے۔ مصری سرکاری خبر رساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی "مینا” کے مطابق غزہ

جنگجوؤں کا بغداد میں کیمیکل فیکٹری پر قبضہ

بغداد۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکومت کے خلاف سرگرم شدت پسند جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام ‘داعش’ نے دارلحکومت بغداد کے جنوب مغرب میں کیمیائی ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے ایک سٹور پر قبضہ کر لیا ہے۔داعش کے قبضے میں جانے والی کیمیاوی مواد کے یہ ذخیرے ماضی میں مہلک اعصاب شکن گیس سے بھرے راکٹ سمیت دوسرا کیمیائی وار فیئر مو

عراق میں بم دھماکے، 8 ہلاک

بغداد ۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شمال میں آج بم دھماکوں میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس اور ایک ڈاکٹر نے یہ بات کہی جبکہ عراق جہادیوں کی زیرقیادت بڑی جارحانہ مہم پر قابو پنے کیلئے بدستور جدوجہد کررہا ہے۔ سب سے مہلک حملہ میں ایک خودکش بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی گاڑی سمارا کے جنوب میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر اڑا دی جس سے 5 افراد ہ

صدر مصر ، قید صحافیوں پر مقدمہ نہ چلانے کے خواہاں

قاہرہ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الجزیرہ کے تین صحافیوں بشمول ایک آسٹریلیائی شہری کو ملک سے خارج کردیا جائے اور ان پر مقدمہ نہ چلایا جائے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ اعلیٰ سطح کا مقدمہ ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ گزشتہ ماہ مصری عدالت نے آسٹریلیائی نامہ نگار پیٹر گریسٹ، کینیڈا کے شہری

وزیر خارجہ اسرائیل کا وزیراعظم نتن یاہو سے اتحاد ختم

یروشلم۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ اسرائیل اوگ ڈور لیبر مین نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم نتن یاہو سے اپنا سیاسی اتحاد ختم کررہے ہیں۔ اس کی وجہ سے پہلے ہی سے گروہ بندی کا شکار برسراقتدار حکومت کو مزید عدم استحکام کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ انتہا پسند قوم پرست اسرائیل بیت نو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مصر میں خواتین کیخلاف تشدد پر امتناع کی تجویز

قاہرہ ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصری وزیراعظم نے آج عہد کیا کہ وہ ملک میں نئے اور سخت تر قانون کی مدد سے جو نافذالعمل ہوچکا ہے، خواتین کے خلاف تمام اقسام کے تشدد پر امتناع عائد کردیں گے۔ ابراہیم مہلب نے کہا کہ ان کی حکومت اس ضمن میں سخت موقف اختیار کرے گی۔

دبئی میں دُنیا کے وسیع ترین شاپنگ مال کی تعمیر

دبئی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ دبئی نے دنیا کے اولین درجہ حرارت پر قابو رکھنے والے سٹی مال کے منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے۔ یہ ایک پُرعزم پراجکٹ ہوگا جو 4 کروڑ 80 لاکھ مربع فیٹ رقبہ پر تعمیر کیا جائے گا تاکہ چلچلاتی دھوپ اور شدت کی گرمی کے دوران بھی سیاحوں کو راغب کرسکے۔ یہ پراجکٹ دنیا کا وسیع ترین انڈور تھیم پارک بھی ہوگا جس پر ایک کانچ ک

یمن میں باغیوں اور قبائیلی سرداروں کی جھڑپیں‘ 35 ہلاک

صنعاء۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ یمن کے ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ باغیوں اور حکومت کے وفادار قبائیلی سرداروں میں جھڑپوں کے دوران کم ازکم 35 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ مہلوکین میں 15 فوجی اور 20 باغی شامل ہیں۔ حوتی باغیوں اور قبائیلی سرداروں کے درمیان جن کا تعلق اسلامی اصلاح پارٹی سے ہے، دارالحکومت صنعا

مصر میں اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع کو سزائے عمر قید

قاہرہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے گذشتہ سال اسلام پسند صدر محمد مرسی کی بیدخلی کے بعد احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر اخوان المسلمین کے روحانی سربراہ محمد بدیع اور دوسرے 36 قائدین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ بدیع کو ہلاکت خیز احتجاجی مظاہروں میں حصہ لینے پر یہ سزا سنائی گئی ہے اور انہیں دیگر دو مقامات میں پہلے ہی سزا

مصر میں فیول سبسڈی ختم ۔ گیسولین اور ڈیزل کی قیمتوںمیں بھاری اضافہ

قاہرہ 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں آج رات سے فیول کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہاں سبسڈی نظام کو ختم کرنے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے پر عوامی مخالفت پیدا ہونے کے اندیشے ظاہر کئے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں نو منتخب صدر عبدالفتح السیسی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ایسے وقت میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ک