صدر اسد کی نئی میعاد کیلئے حلف برداری

دمشق ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے صدر بشارالاسد کو آج نئی سات سالہ میعاد کیلئے دمشق میں سرخ قالین کے ساتھ منعقدہ تقریب میں حلف دلایا گیا جبکہ ان کے انتخاب کو حریفوں نے ’سراب ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اسد نے غیر معمولی تقریب میں ملک کے پارلیمنٹرینس کے روبروقرآن کے نام پر حلف لیا۔ ملک میں 40 ماہ سے جاری لڑائی کے بعد یہ بڑی

مراقش: 1122 شہریوں کی داعش میں شمولیت

رباط۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقہ کے عرب ملک مراقش کی حکومت نے 1122 شہریوں کی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (داعش) میں شمولیت کی تصدیق کی ہے۔ مراقشی وزیر داخلہ محمد حصاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1122 شہری ”داعش” کے پرچم تلے عراق اور شام کے ‘محاذ جنگ’ پر جا چکے ہیں۔ مراقشی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گی

عراقی پارلیمنٹ میں اسپیکر کا انتخاب فورسیس کی تکریت میں پیشقدمی

بغداد ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے پارلیمنٹ نے آج اسپیکر کا انتخاب کرلیا جس کے ساتھ تشکیل حکومت کے عمل کی راہ ہموار ہوگئی ہے جو بار بار تاخیر کا شکار ہوتی رہی جبکہ سیکوریٹی فورسیس نے عسکریت پسندوں کے زیرقبضہ تکریت میں پیشقدمی جاری رکھی ہے۔ عالمی طاقتوں اور عراق کے اعلیٰ شیعہ عالم آیت اللہ علی السیستانی نے ایم پیز پر دباؤ بڑھاد

جان کیری کا آج دورہ مصر

قاہرہ 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کل مصر کا دورہ کرینگے تاکہ اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کیلئے زور دے سکیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے مینا نے بتایا کہ جان کیری کل مصر آئیں گے اور وہ سینئر عہدیداروں کے ساتھ غزہ بحران پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

مصر میں دو دھماکے ، 8 ہلاک، 25 زخمی

قاہرہ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مصر کے ایک سکیورٹی افسر کے علاوہ سات شہری دو الگ الگ دھماکوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں دھماکے مختصر وقفے کے ساتھ مصری علاقے سینا میں ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصری سکیورٹی حکام نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو سیناء کے علاقے میں دو دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماک

عراقی کردوں کے رہنما مسعود برزانی ترکی میں

بغداد ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے خود مختار کرد علاقے کے صدر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج پیر کو ترک لیڈروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عراق میں موجودہ سیاسی انتشار کے پس منظر میں عراقی کردوں کی کوشش ہے کہ ان کا خود مختار علاقہ بغداد سے مکمل طور پر آزادی حاصل کر لے۔ ترک حکومت ہمسایہ ملک عراق میں کرد نسل کی اقلیتی آبادی کی ان کوششوں پر گہ

فلسطین کا اقوام متحدہ تحفظ کرے، محمود عباس

رملہ ؍ یروشلم ؍ برلن۔ /13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ مملکت فلسطین کو بین الاقوامی تحفظ کے دائرہ کار میں لایا جائے کیونکہ غزہ پٹی میں تشدد انتہائی بدترین شکل اختیار کرگیا ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس اقوام متحدہ کے خصوصی کوارڈینیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن پیشرفت رابرٹ سیر

عراق : رمادی کے دفاع کیلئے 4000 رضا کاروں کی روانگی

بغداد 12 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق تقریبا 4,000 رضا کاروں کو بغداد کے جنوب میں رمادی منتقل کر رہا ہے تاکہ وہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ جاری لڑائی میں سرکاری افواج کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔حکام نے آج یہ بات بتائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا 2,500 رضاکار رمادی میں پہونچ چکے ہیں اور ان کے ساتھ مزید 1,500 والینٹرس پہونچنے والے ہیں۔ جنرل رشید فلا

عراق میں جھڑپیں ، 11 ملازمین پولیس ہلاک

رمضی 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ عنبر کے دارالحکومت رمضی کے قریب جارحانہ حملہ کا آغاز کردیا ۔ فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 24 افراد زخمی اور 11 ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے ۔ ایک فوجی عہدیدار اور ڈاکٹر نے کہا کہ عسکریت پسندوںنے شہر کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ۔ جھڑپوں کا آغاز کل دوپہر سے ہوا تھا ۔ جبکہ ایک پولیس اسٹیشن