ہند۔ پاک امن کے فروغ کیلئے 21 ویں صدی کی مہم

دوحہ۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ 17 ممالک کے 20 ہزار میل کا فاصلہ بذریعہ کار طئے کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن اسٹار ملک نے ہند۔ پاک دوستی اور امن کو فروغ دینے کی اپنی مہم میں یہ ایک کارنامہ انجام دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی بیل ہوٹل دوحہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 12 دسمبر 2012ء کو 12 بجکر 12 منٹ 12 سکنڈ پر لندن سے روانہ

غیرقانونی تارکین کی کشتی غرقاب

قاہرہ۔19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے کفرالشیخ میں بحیرہ روم میں ایک کشتی غرقاب ہونے سے دو غیرقانونی تارکین وطن غرقاب ہوگئے ۔ حادثہ کے وقت کشتی میں 56 افراد سوار تھے جو مصری اور شامی شہری تھے ۔ اخبارالاحرام کے مطابق کشتی میں سوار تمام افراد غیرقانونی طورپر مصر سے اٹلی کی جانب سفر کررہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔

شام میں شدت پسندوں کا تیل کے کنویںپر قبضہ، کئی ہلاکتیں

دمشق ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم اسلامی ریاست نے شام کے وسطی حصے میں ایک آئل فیلڈ پر قبضہ کرتے ہوئے دمشق حکومت کے کم از کم نوے حامیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حملے کے وقت نیشنل ڈیفنس کے ارکان، محافظوں، انجینئرز اور ملازمین سمیت کْل 270 افراد وہاں موجود تھے، جن میں سے کئی کے بارے میں ت

دمام میں دوگانہ لیلۃ القدر کا اہتمام

دمام 18 جولائی (فیاکس)ہر سال کی طرح اس سال دوگانہ لیلۃ القدر کا اہتمام گرمی کی بدولت القیام ہوٹل میں جمعرات 24 جولائی 2014 مطابق 26/27 رمضان 1435 کو ٹھیک 1 بجے سید شیراز مہدی ضیاء کی امامت میں کیا گیا ہے ۔ تمام برادران ملت سے درخواست کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کریں۔ اس تقریب جس میں سحری وغیرہ کے تمام انتظامات سید شہاب الدین مرشد میاں کے ذمہ ہی

غزہ میں اسرائیل ‘ فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے کوشاں : اردغان

استنبول 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردغان نے اسرائیل کو ایک اور مرتبہ سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہودی مملکت نے غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اردغان خود کو فلسطینی کاز کا چمپئن قرار دیتے ہیں اور گذشتہ دنوں میں انہوں نے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے

ہندوستانی حجاج کرام کیلئے نیویگیشن آلہ ، رہائشی مقام کا پتہ چلانے میں سہولت

جدہ ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی حجاج کرام کیلئے دورانِ حج مکتہ المکرمہ میں اپنی رہائش کا پتہ چلانے کیلئے عصری نیویگیشن آلہ تیار کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی قونصل خانہ واقع جدہ نے یہ اختراعی پیشرفت کی جو سعودی عرب میں تمام ہندوستانی عازمین کو فراہم رہے گی لیکن انہیں اسمارٹ فون رکھنا ہوگا۔

بغداد میں بم دھماکہ، چار افراد ہلاک

بغداد ، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق یہ بم ایک ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔ اس اہلکار کے مطابق اس دھماکے میں 12 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شامی فوج اور حزب اللہ کے چالیس جنگجو ہلاک

دبئی، 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حماہ میں باغیوں کی نمائندہ جیش الحر کے حملے میں سرکاری فوج اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے 40 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ باغیوں نے حزب اللہ کے تین اہم کمانڈروں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ دوسری جانب القلمون شہر میں باغیوں، سرکاری فوج، حزب اللہ اور النصرہ فرنٹ کے مابین گھمسان کی جنگ کی اطلاعات ہیں

یو اے ای میں ایسٹ انڈیا کمپنی کا اسٹور

دبئی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی جو ہندوستانی نژاد انٹری پرینر کی سربراہی والی فوڈ برانڈ ہے، اس نے یو اے ای میں اپنے پہلے اسٹور کی شروعات کی ہے۔ عمدہ اقسام کی چائے اور کافی کے علاوہ یہ کمپنی شیرینی اور بسکٹس و نیز چاکلیٹ اور جام فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی چین کے دستی مصنوعات اور چائے اور کافی کیلئے پورسلین بھی فر

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ،جنگی جرائم کا نوٹ لے

ریاض۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل اور جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ سلمان ب