مصر کے صحرائے سینائی میں 11 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی صیانتی افواج نے شمالی صحرائے سینائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 11 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ عسکریت پسندوں نے فوج پر حملے کیلئے جو 3 گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکلیں استعمال کی تھیں ، انہیں تباہ کردیا گیا۔

وزیر خارجہ چین کا دورہ مصر ‘ غزہ جنگ بندی پر زور

قاہرہ 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مصر کے دورہ پر اس لئے آئے ہیں کہ وہ غزہ میں تشدد کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کی کوششوں کو سنجیدگی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ چین مسٹر وانگ ائی نے وزیر خارجہ مصر سامع شکوری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہی فر

آئندہ سال نئے نمائش مرکز کا افتتاح

دوحہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ آئندہ دوحہ نمائش و کنونشن سنٹر جس میں دنیا کے سب سے بڑے ہال ہوں گے، امکان ہے کہ عوام کے لئے آئندہ سال کے اوائل میں کھول دیا جائے گا۔ ذرائع کے بموجب مرکز کی تعمیر تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور جاریہ سال کے اواخر میں اسے حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔ کنونشن سنٹر کی ایک پُرکشش خصوصیت اس کا زبردست کھلا علاقہ ہے جہ

طوفانی گرد آلود ہواؤں کے موسم کا انتباہ

دوحہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ توقع ہے کہ ملک میں گرد آلود تیز رفتار ہواؤں کے موسم کا کل سامنا ہوگا جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گا، خاص طور پر ساحلی علاقے دن کے وقت متاثر ہوں گے۔ شمال مغربی ہوا 12 تا 24 بحری میل فی گھنٹہ اور جن علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ہوں گی، وہاں 30 بحری میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ حد بصارت میں گرد کی وجہ سے کمی ہونے کا

مصر میں مختلف حادثات میں 17 ہلاک، 57 افراد زخمی

قاہرہ۔ 3؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ تین علیحدہ علیحدہ ٹریفک حادثات میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور دیگر 57 زخمی ہوگئے۔ ان میں صیانتی عہدیداروں کی گاڑیاں بھی ملوث ہیں جو بالائی مصر کے گورنر کے دفتر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منیا کے ایک کار حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ صیانتی ڈائریکٹوریٹ کے صدر اوسامہ میتوالی نے اس کا انکشاف کیا۔ ایک اور ح

عراق: دھماکوں اور جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک

بغداد ، 2 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں فورسز اور داعش کے جنگجوئوں میں جاری جھڑپوں اور پانچ بم دھماکوں کے نتیجے میں 17 عراقی فوجیوں اور 23 باغیوں سمیت 56 افراد ہلاک جبکہ 44 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 17 عراقی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، اس جھڑپ میں داعش کے 23 جنگجو بھی مارے گئے، یہ جھ

لیبیا کی سرحد پر فائرنگ دو مصری ہلاک

تیونس یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا اور تیونس کی سرحد پر سرحدی محافظین کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مصری شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں مصری شہری لیبیا میں افراتفری کے باعث تیونس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ لیبیا کے سرحدی محافظن نے فائر کھول دیا۔ ۔ تیونسی سرکاری ذرائع نے دو مصری افراد کی ہلاکت کی تصدی

بغداد میں بم دھماکے ،10 افراد ہلاک :پولیس

بغداد یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )بغداد کے دو اضلاع میں بم دھماکوں سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 29 زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور ہسپتال کے ذرائع کے بموجب شمالی صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکہ ہوا یہ شہر نماز جمعہ کے بعد عام طور پر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ کم از کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوگئے جبکہ وسطی فولانی چوک کے قریب مسجد کے ر

غزہ میں ہلاکتوںکی تنظیم حماس ذمہ دار ، حکومت کینیڈا کا الزام

اٹاوا۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا اسٹیفن ہارپر نے اسرائیل کے مہلک حملوں میں غزہ پٹی میں انسانی جانوں کے زبردست نقصان کا حماس کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ کل ایک ہی دن میں غزہ پر حملے کے دوران کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اسرائیل نے دنیا کے گنجان آباد ترین شہری علاقہ میں حملے کئے تھے۔ اسٹیفن ہارپر نے ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہ

اسرائیل کی ’’ہٹلر طرز کی فسطائیت ‘‘ایوارڈ واپس کرنے پر خوشی

انقرہ31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم ترکی رجب طیب اردگان نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہودی مملکت پر فلسطینیوں کے خلاف ’’ہٹلر طرز کی فسطائیت‘‘ کے مظاہرہ کا الزام عائد کیا۔ صدارتی انتخابات میں اپنی امیدواری کے حق میںمہم کے سلسلہ میں مشرقی ترکی میں منعقدہ ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے طیب ار