کوہِ سنجار پر پھنسے عراقیوں کو بچانے امریکی سرگرمیوں میں شدت
دہوک (عراق)، 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جہادیوں کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہزاروں عراقیوں کیلئے وقت نکلا جارہا ہے جبکہ امریکہ نے آج کہا کہ وہ بچاؤ کاری کے ممکنہ طریقوں اور ’’امکانی نسل کشی ‘‘ کی اقوام متحدہ وارننگ کا جائزہ لے رہا ہے۔ امریکہ نے اسلامی مملکت (آئی ایس) جہادی گروپ کے ارکان کے خلاف کوہِ سنجار کے علاقے میں فضائی حملے انجام دیئے ہیں