غزہ میں پانی کی قلت‘ بارش نہ ہونے سے اور شدید ہوگئی
غزہ سٹی۔ 17؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ ہزاروں فلسطینی پانی کی قلت کی وجہ سے نہانے کے لئے کافی پانی حاصل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے انھیں ایک ایک ماہ تک نہانے کا موقع نہیں ملتا۔ شدید گرمی جس میں درجہ حرارت 34 درجہ سیلسیس ہوگیا ہے، 2 لاکھ 18 ہزار پناہ گزین اقوام متحدہ کے زیر انتظام 87 اسکولس میں پناہ گزین ہیں تاکہ اسرائیل اور حماس کی جنگ کا شکار ہو