اردغان کے جانشین کی تلاش

انقرہ 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) رجب طیب اردغان کے صدر ترکی منتخب ہونے کے بعد جبکہ وہ ملک کے وزیراعظم تھے، اُن کے جانشین کی تلاش شروع ہوگئی ہے جو ترک سیاست پر غلبہ رکھتا ہو اور 10 سال سے زیادہ سیاسی تجربہ کا حامل ہو۔ اردغان نے اپنے منصوبوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ حکومت پر اپنی گرفت مضبوط رکھیں گے اور روایتی صدر ثابت نہیں ہوں گے۔

بارش کے موسم میں شدید دھوپ

ویملواڑہ ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بارش کے موسم میں سورج کی کڑی روشنی سے موسم گرما کی طرح عوام پریشان ہورہے ہیں ۔ کبھی کبھی بادل چھارہے ہیں لیکن بارش ہونے کا تو نام ہی نہیں ہے ۔ ایک طرف کڑی دھوپ کی گرمی سے دوپہر کے وقت پر عوام نے اس گرمی کو برداشت نہیں کررہے ہیں اور کافی پریشان ہورہے ہیں ۔ تقریباً درجہ حرارت 32 ڈگری سیلس سے زائد در

وادی منیٰ میں خیموں میں قیام سنت نبوی ؐ

مکہ معظمہ ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حج کے موقع پر وادی منیٰ میں خیموں میں قیام سنت نبوی ؐ ہے۔ مقامی حج کمپنیوں نے حجاج کیلئے قیمتی ہوٹلوں یا اونچی عمارتوں میں رہائش کا انتظام کرنے کے بجائے خیموں میں قیام کو ترجیح دی ہے۔ کئی سعودی حجاج نے سابق میں اونچی عمارتوں میں قیام سے انکار کیا تھا۔ وادی منیٰ میں حجاج کرام کیلئے بلند و بالا عمارتیں

ثقافتی روابط کو فروغ دینے پر ہند ۔ مصر تبادلہ ٔ خیال

قاہرہ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور مصر میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے کیلئے اگلے مرحلے کی عظیم الشان ثقافتی تقریب کے انعقاد کی تیاری شروع کردی ہیں جس کا نام ’’دریائے نیل کے کنارے ہندوستان‘‘ رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کے سفیر برائے مصر نودیپ سوری نے مصر کے وزیر ثقافت سے ملاقات کرکے دونوں قدیم تہذیبوں کے درم

موصل میں داعش کے ٹھکانوں پر 15 امریکی فضائی حملے

دبئی؍واشنگٹن۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرنے والی شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام ’’داعش‘‘ کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے حملے تیز کر دیئے ہیں۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی شہر موصل کے مرکزی ڈیم کا قبضہ چھڑانے کیلئے ڈیم کے قریب داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فوج نے 15 فضائی حملے کئے۔

ہم امریکہ کو خون میں نہلا دیں گے، اسلامک اسٹیٹ کی دھمکی

بغداد۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں ایک بڑے علاقے پر قابض شدت پسند گروپ ’’اسلامک اسٹیٹ‘‘ نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے خون میں نہلا دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو میں ایک امریکی کا کٹا ہوا سر بھی دکھایا گیا ہے، جب کہ اس گروہ کی دیگر کارروائیوں کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔ واضح

داعش نے جاپانی کے اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی

بغداد۔19 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامی عراق و شام (داعش)نے یو ٹیوب پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں شام میں لاپتہ ہونے والے جاپانی باشندے کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائیٹرز‘ کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جاپان داعش کے جنگجوئوں کی جانب سے شمالی شام سے اغوا کر

القاعدہ اور دولت اسلامیہ مسلمانوں کے اولین دشمن : سعودی مفتی اعظم

ریاض ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو اسلام کا ’’اولین دشمن‘‘ قرار دیا۔ ان کا ایک بیان آج ریاض سے جاری کیا گیا۔ سعودی عرب کے اعلیٰ ترین عالم دین نے کہا کہ ’’انتہاء پسندی، بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے نظریات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان نظریات پر ع

عراق کے اہم ڈیم پر کرد فوج کا کنٹرول

بغداد۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام)امریکی جنگی طیاروں کی پشت پناہی میں کُرد فوج نے جہادیوں کے زیرقبضہ عراق کے سب سے بڑے ڈیم پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ اس ڈیم پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی اس لڑائی میں قبائیلیوں اور سکیورٹی فورسیس نے سرگرم حصہ لیا ۔ بغداد کے مغربی علاقوں میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسیس کے درمیا