عرب دنیا
دولتِ اسلامیہ کا شام کے مضبوط فضائی اڈہ پر قبضہ
قریبی علاقہ کے اسپتال سمیت کئی عمارتیں تباہ، سرکاری ٹی وی کی تصدیق
مصر کی لیبیا میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تردید
قاہرہ ، 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مصری صدر فیلڈ مارشل (ریٹائرڈ) عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کی فوج لیبیا میں اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف کسی بھی فضائی یا زمینی آپریشن میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔ ایوان صدر میں اخبارات کے مدیران کے وفد سے گفتگو میں صدر السیسی نے کہا ، ’’ابھی تک ہماری فوج نے بیرون ملک کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیا ہے۔
محمود عباس۔السیسی ملاقات
قاہرہ۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مستقل جنگ بندی کی کوششوں کے حوالے سے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد عباس کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہی جنگ بندی ہوتی ہے، دونوں فریق ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے اپنے مطالبات پر بات کر سکتے ہیں‘‘۔ محمود عباس نے السیسی سے ملاقات سے قبل جمعرات اور جم
مصر کے معزول صدر مرسی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی
قاہرہ۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر کی ایک عدالت نے معزول صدر محمد مرسی اور دیگر 130 افراد کے 2011ء میں جیل سے فرار ہوجانے کے مقدمہ کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران جج شعبان الشامی نے محمد مرسی کی سرزنش کی جو سماعت کے دوران ساتھی ملزمین سے بات چیت کررہے اور عدالت کی کارروائی میں خلل اندازی کررہے تھے۔ جج نے اخوان کے ق
غزہ میں مزید 4 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت
غزہ؍یروشلم۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ غزہ پٹی پر برسراقتدار حماس نے مزید 4 فلسطینیوں کو اسرائیل کے جاسوس ہونے کے شبہ میں سزائے موت دے دی۔ اس طرح اسرائیلی جاسوسوں کی سزائے موت پانے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ حماس کے نقاب پوش عسکریت پسندوں نے ان فلسطینیوں کو جبلیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک مسجد کے صحن میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔ حماس کی الماجد
ہندوستانی حجاج کو فی کس 5 لیٹر زمزم
جدہ 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی عرب ائر لائینس کے مابین طئے پائے ایک معاہدہ کے تحت جاریہ سال ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی عازمین حج کو پانچ لیٹر آب زمزم لانے کی اجازت رہیگی ۔ عرب نیوز نے آج مطلع کیا کہ حج کمیٹی اور سعودی عرب ائر لائینس کے مابین طئے پائے معاہدہ کے مطابق عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرکے جدہ ائرپورٹ ک
عراق :مسجد پر عسکریت پسندوں کا حملہ ‘ 70 مصلی جاں بحق
بعقوبہ ( عراق ) 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے صوبہ دیالہ میں شیعہ عسکریت پسندوں نے ایک سنی مسجد پر حملہ کرتے ہوئے 70 مصلیوں کو نشانہ بنایا اور یہ سب جاں بحق ہوگئے ۔ اس طرح عراق میں عسکری گروپ آئی ایس آئی ایس کے کنٹرول میں جانے والے علاقوں پر دوبارہ قبضہ بحال کرنے حکومت کی کوششوں کو دھکہ لگا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ دیالہ صوبہ کے ہمری
شام میں جھڑپیں، دولت اسلامی کے 70 جہادی ہلاک
بیروت 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامی کے کم از کم 70 جہادی گزشتہ 38 گھنٹے کی شام کی سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں شمالی صوبہ رقہ میں ہلاک ہوگئے۔ انسانی حقوق کے نگرانکار گروپ شامی رصد گاہ نے کہاکہ دولت اسلامی کے جہادیوں نے طبقہ فوجی ایرپورٹ پر بڑے پیمانہ پر جارحانہ کارروائی کا آغاز کیا۔ یہ رقہ میں سرکاری فوج کا آخری مستحکم گڑھ ہے۔
مصر : دو ٹورسٹ بسوں میں تصادم 38 افراد کی ہلاکت، 41 زخمی
قاہرہ ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 38 افراد ہلاک اور 41 دیگر آج زخمی ہوگئے جب دو ٹورسٹ بسیں جن میں تقریباً 80 مسافرین بشمول بیرونی شہری سوار تھے، مصر کے جنوبی سینائی کی شرم الشیخ تفریح گاہ کے نزد ٹکرا گئیں۔ پولیس نے کہا کہ شرم الشیخ سے 50 کیلومیٹر دور ہائی وے پر اس حادثہ کے تمام مہلوکین مصری ہیں، 7 نعشوں کی شناخت باقی ہے۔
عراقی فورسیس کی عسکری گروپ سے محاذ آرائی
سلیمانیہ (عراق) ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسیس اس وقت بغداد کے شمال مشرقی علاقہ میں عسکری گروپ سے محاذ آراء ہے جبکہ امریکہ نے کہا کہ طاقتور جہادی گروپ ’’کچھ بھی کرسکتا ہے اور وہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے‘‘۔ جہادیوں سے خطرات لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ شام میں بھی تیزی سے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ پنٹگان کے سربراہ نے خبردار کیا کہ دو
اسرائیل سے احتجاج، گلوکارہ کا فنکاری سے انکار
قاہرہ22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) الجزائر کی معروف گلوکارہ سوعاد میسی نے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف بطور احتجاج اسرائیل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مصری روزنامہ الاہرام کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے یہ انکار اسرائیل کی طرف سے جاری اندھے قتل عام کے خلاف نفرت کے اظہار کے طور پر کیا ہے۔ گلوکارہ نے اس بارے میں کہا ،
مصر میں 2 بسوں کا تصادم ، 33 ہلاک، 41 زخمی
قاہرہ 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) 2 ٹورسٹ بسوں کے شرم الشیخ کے قریب جنوبی سینائی میں قومی شاہراہ پر تصادم سے کم ازکم33 افراد بشمول غیر ملکی سیاح ہلاک اور دیگر 41 زخمی ہوگئے۔ دونوں بسوں میں تقریباً 80 مسافر بشمول غیر ملکی سیاح سوار تھے جس میں شرم الشیخ سے 50 کیلو میٹر کے فاصلے پر آج صبح قومی شاہراہ پر یہ تصادم ہوا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ک
جیمز فولی کے قتل سے قبل 1.33 کروڑ ڈالر تاوان کا مطالبہ
بغداد 21 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار گلوبل پوسٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ نے امریکی صحافی جیمز فولی کی رہائی کیلئے ایک کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ جیمز فولی کا نومبر 2012 میں اغواء کیا گیا تھا اور دولت اسلامیہ نے اس ہفتہ کے اوائل میں اس کا سر قلم کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی ۔