شامی باغیوں نے مزید امن فوجیوں کا محاصرہ کر لیا

دمشق ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فیجی سے تعلق رکھنے والے 43 امن فوجیوں کی یرغمالی کے بعد شامی باغیوں نے گولان کی پہاڑیوں پر فلپائن کے درجنوں امن فوجیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے انہیں اپنے ہتھیار اُن کے حوالے کرنے کیلئے کہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی سرحد کے اندر گولان پہاڑیوں پر اقوام متحدہ کے 75 سے زائد امن فوجیوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ ان

سعودی وفد کی یو اے ای حکام سے ملاقات

ریاض ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد خلیجی مملکتوں قطر اور بحرین کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچا جہاں وفد کی ملاقات یو اے ای کے ولیعہد الشیخ محمد بن زایداور کئی دوسری اہم شخصیات سے ہوئی ہے۔ سعودی وفد میں وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور انٹلیجنس چیف شہزادہ خالد بن بندر

چار عراقی سپاہی جھڑپوں میں ہلاک

بغداد ، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراقی سپاہیوں اور اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ساتھ بغداد کے جنوب میں پیش آئی جھڑپوں میں چار سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ عہدہ دار نے کہا کہ ایک گھنٹہ طویل جھڑپیں لطیفیہ میں پیش آئیں، جو بغداد کے لگ بھگ 30 کیلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ کم از کم 14 عسکریت پسند بھی ان

عراق : داعش نے خواتین کا الخنسا بریگیڈ تشکیل دیا

بغداد۔ 28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت الاسلامیہ یا آئی ایس کے شدت پسندوں کی طرف سے شام کے شہر رقعہ کو فتح کئے اور چوکیاں قائم کئے چند ہی ماہ گزرے ہیں، انھیں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ شدت پسندوں کے دشمن خواتین کا لباس پہن کر شہر سے فرار ہو رہے ہیں۔ لڑاکا مرد و خواتین کی جامہ تلاشی لینے سے قاصر ہیں، جو روایتی طور پر لمبا ابایہ پہنتی ہیں، جب

داعش نے بے شمار شامی فوجیوں کے سَر قلم کردیئے

بیروت۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے شام کے شمالی علاقہ میں طبقہ ملٹری ایرپورٹ سے فرار ہونے والے بے شمار شامی سپاہیوں کا سَر قلم کردیا۔ ایک نگران کار نے یہ بات بتائی جبکہ ٹوئٹر پر جہادیوں نے 200 شامی سپاہیوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انسانی حقوق کے نگران کار ادارہ کے سربراہ رمی عبدالرحمن نے بتایا کہ کئی شامی فوجی فرار ہورہے تھے جن

عراق : تین تیل کنویں نذرآتش، جہادیوں کی کارروائی

کرکک (عراق) ، 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اپنے قدم پیچھے ہٹانے پر مجبور جہادیوں نے آج شمالی عراق کے ایک آئیل فیلڈ میں تین کنوؤں کو نذر آتش کردیا جبکہ وہ کرد فورسیس سے نبردآزما ہیں جنھوں نے قریبی علاقہ میں بڑا حملہ شروع کیا ہے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ نارتھ آئیل کمپنی کے عہدہ دار نے کہا کہ مملکت اسلامی (آئی ایس) کے جہادیوں نے این ذلب فیلڈ کو

صنعا میں حکومت مخالف مظاہرے

صنعا۔ 28 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ ہوتی باغیوں کے ہزاروں حامیوں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یمنی دارالحکومت صنعا کی سڑکوں پر یہ مظاہرین ملک کے عبوری صدر عبد منصور ہادی اور اُن کی کابینہ کے وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے۔ مظاہرین موجودہ حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ یمنی عوام حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں

جنگ سے تباہ غزہ کی تعمیرنو کیلئے قطر تیار

دوحہ ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر نے جو فلسطینی جنگجو گروپ حماس کا کلیدی حامی ہے غزہ جنگ بندی معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ سے تباہ غزہ کی تعمیرنو کے لئے تیار ہے۔ اسرائیل کی جانب سے 7 ہفتوں تک مسلسل بمباری کے بعد غزہ ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس کی تعمیر نو تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی ملک قطر کی جانب سے کی جائے گی

ہندوستان میں ابوظہبی سیاحت کی جانب سے روڈ شوز

دوبئی ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ابوظہبی میں گزشتہ ایک سال میں ہندوستانی شہریوں کی تعداد میں بیرونی ہوٹل سیاحوں کی حیثیت سے اضافہ ہوا ہے ۔ اس تناظر میں وزارت سیاحت امارات نے ہندوستان کے پانچ شہروں میں روڈشوز شروع کئے ہیں تاکہ ہندوستانی عوام کو سیاحت کے لئے ابوظہبی ترجیح منزل کے طورپر پیش کیا جاسکے ۔ ان روڈ شوز کو ابوظہبی سیاحت و ثقا

مدینہ منورہ میں اسپتال کے نزدیک گیس دھماکہ

مدینہ منورہ ۔ 27 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مدینۃ المنورہ میں نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک پیٹرولیم گیس کے ٹینک میں دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈ اسپتال کے نزدیک واقع پیٹرولیم گیس میں دھماکہ مرمت کے کام کے دوران ہوا جس کے بعد اس کے آس پاس آگ لگ گئی۔ تاہم اس آگ سے اسپتال کی عمارت ک

عمرہ ویزاکو صرف 15 دن تک محدود کرنے کی تجویز

مدینہ منورہ ۔ /26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت حج نے تجویز رکھی ہے کہ عازمین عمرہ کو سعودی عرب میں ٹھہرنے کی اعظم ترین مدت صرف 15 دن رکھی جائے ۔ وزارت حج کے نئے قواعد کے مطابق عمرہ ویزا کی خدمت انجام دینے والی کمپنیوں کو مشورہ دیا جائے کہ وہ عازمین عمرہ کی بڑی تعداد لانے کے دوران وزارت حج کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا ۔ خاص کر رمضان

سعودی عرب کو حج سے 32بلین ریال آمدنی

مکہ معظمہ۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کو اس سال اکٹوبر کے حج سے تقریباً 32بلین ریال ( 8.5بلین ڈالر ) کی آمدنی ہوگی۔ ایک شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال اقطاع عالم سے زائد از 30لاکھ مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ مکہ چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے سب سے کثیر سالانہ اجتماع میں گزشتہ سال کی بہ نسبت 3فیصد ع

بغداد میںدھماکے، 15 افراد ہلاک

مصروف شاہراہ کو نشانہ بنایا گیا
بغداد۔ 26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت میں دھماکوں سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ،ایک دھماکہ بغداد کے علاقے خادمیہ کی مصروف شاہراہ جبکہ دوسرا دھماکاUtaifiya کے علاقے میں ایک ہوٹل میں ہوا،پولیس کے مطابق دونوںکار بم دھماکے تھے ،جن میں 25افراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بن غازی کے اہم ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

بن غازی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا میں شدت پسند اسلامی عسکریت پسندوں کی جانب سے دارالحکومت طرابلس کے مرکزی ہوائی اڈے پر قبضے کے بعد ملک کے مشرقی شہر بن غازی میں اب تک کام کرنے والے آخری ’الابرق ہوائی اڈے‘ پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق الابرق ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرت

دولت اسلامی نہیں، انتہاء پسند گروپ: مفتی اعظم

قاہرہ ۔ 26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے سب سے بڑے مذہبی ادارہ دارالافتاء نے انٹرنیٹ پر ایک مہم شروع کی ہے جس میں کہا ہے کہ عراق اور شام میں برسرپیکار گروپ دولت اسلامی کو اس نام سے نہ پکارا جائے بلکہ اس کو انتہا پسند گروپ لکھا اور بولا جائے۔ ایک عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے مفتی اعظم شوقی عالم نے ماتحت دارالافتاء نے غیرملکی میڈیا کو تجویز پ

غزہ جنگ کے 49 دن فضائی حملوںمیں 8 فلسطینی جاں بحق ، مساجد شہید

غزہ ؍یروشلم، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں فوجی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے اسرائیل نے آج حماس کے نشانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں تقریباً 8 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف مصر کی جنگ بندی کی تازہ تجاویز بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔ جنگ کے 49 ویں دن اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو زخمی ہاسپٹل میں جانبر