خا منہ ای دواخانہ سے ڈسچارج

تہران ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو پرو اسٹیٹ سرجری سے گزرنے کے ایک ہفتہ بعد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے اطلاع دی کہ 75 سالہ رہنما جو تمام سرکاری امور پر حرف آخر کی حیثیت رکھتے ہیں اور 1989 ء سے ایران کے اعلیٰ رہنما ہیں، کامیاب آپریشن کے بعدان کی صحت اچھی ہے۔

جنگ کے بعد غزہ میں پانچ لاکھ فلسطینی بچوں کی اسکولس کو واپسی

غزہ سٹی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ میں تقریبا پانچ لاکھ فلسطینی بچے 50 دن کی تباہ کن جنگ کے بعد آج اپنے اسکولس کو واپس ہوئے ۔ اس جنگ میں 2100 نہتے فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے تھے اور سینکڑوں اسکولی عمارتوں کو نقصان پہونچا تھا ۔ غزہ کی وزارت تعلیم کے عہدیدار زید ثابت نے کہا کہ تقریبا 2,30,000 فلسطینی بچے جو جماعت اول سے بارہویں کے درمیان تعل

غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل پر ابو ظہبی میں کانفرنس

دوبئی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے یہاں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں غیر مقیم ہندوستانیوں کو درپیش کئی مسائل جیسے فضائی کرایہ ‘ سونے کی درآمدات اور تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس میں ہندوستان کی مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں اور ہندوستانی برادری نے شرکت کی ۔ اس ایک روزہ ک

مصر آئی ایس کیخلاف لڑائی میں پیش پیش : کیری

قاہرہ ، 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے آج کہا کہ مصر ’’دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے اگلے محاذ‘‘ پر ہے جبکہ انھوں نے مصری صدر عبد الفتح ال سیسی سے ملاقات کی جو اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خلاف وسیع تر اتحاد استوار کرنے کیلئے اُن کی سعی کا حصہ ہے، جنھوں نے عراق اور شام میں زمین کے بڑے حصوں پر قبضہ کررکھا ہے۔ کیری

مکہ مکرمہ میں دیوار منہدم 5 ورکرس ہلاک

مکہ مکرمہ ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ میں جبل کعبہ پراجکٹ کے مقام پر زیرتعمیر دیوار منہدم ہوگئی جس کے نتیجہ میں 5 مزدوروں کی ہلاکت کی توثیق ہوئی ہے۔ سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ بھاری آلات کی مدد سے اب تک 5 نعشیں برآمد کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 20 افراد کے اس دیوار کی زد میں آنے کا اندیشہ ہے اور تلاشی کام جار

سعودی عرب:50 کروڑ ڈالرزمالیت کی منشیات ضبط

ریاض ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں حکام نے گزشتہ چھ ماہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک ارب اسی کروڑ ریال (پچاس کروڑ ڈالرز) مالیت کی مختلف منشیات پکڑی ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کل ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے ، ’’چھاپہ مار کارروائیوں میں برآمد کی گئی منشیات میں سوا سات کلو گرام غیر

احرارالشام کے سربراہ سمیت 40 افراد دھماکے میں ہلاک

دمشق ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں ایک بڑے باغی جنگجو گروپ کے سربراہ حسن عبود المعروف ابو عبداللہ الحماوی سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق بم دھماکے میں باغی گروپ احرارالشام کے متعدد لیڈر مارے گئے ہیں۔ شام ک

گجرات کے سرکاری تجارتی وفد کا عرب امارات کا دورہ

دبئی۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد جس کا تعلق ریاست گجرات سے ہے، متحدہ عرب امارات کا دورہ کررہا ہے اور اس نے خلیجی ملک کے عہدیداروں سے معاشی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ نائب صدرنشین و مینیجنگ ڈائریکٹر گجرات انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے کل اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے غیرملک