بچوں کے ادائیگی حج پر امتناع عائد کرنے کا منصوبہ

جدہ۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے منصوبہ بنایا ہے کہ 10سال سے کم عمر کے بچوں کی ادائیگی حج پر امتناع عائد کیا جائے ۔یہ اقدام اُن کی صحت اور حج کے دوران شدید دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ حج دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے ۔ اس مسئلہ پر حالیہ اجلاس میں جو حج انتظامیہ کے سربراہوں اور وزارت حج کے درمیان تبادلہ خیال کیلئے منعقد کیا گ

یمن میں باغیوں اور قبائلیوں کے مابین جھڑپ ،20ہلاک

صنعا۔18اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) یمن کے جنوبی شہر ایب میں باغیوں اور قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں میں20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ یمن کے جنوبی صوبے البائدہ میں جمعرات کو جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی مقامی شاخ انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے حوثی باغیوں کے ایک قافلے کو روک لیا تھا ۔

کوبانی میں جنگ جاری، 660 سے زائد ہلاک

دمشق ، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام اور ترکی کی سرحد کے ساتھ کوبانی کے قصبے میں مہینے بھر سے جاری لڑائی میں اب تک 660 سے زائد ہلاکتیں واقع ہو چکی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم سیرین آبزر ویٹری فار ہیومن رائٹس جس کے شام کے اندر ذرائع ہیں، اس نے بتایا ہے کہ کوبانی میں کرد افواج سے لڑتے ہوئے داعش کے 374 سے زائد شدت پسند ہلاک ہو

آئی ایس کی تائید کیلئے القاعدہ کی اپیل

دوبئی ۔ 17 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )القاعدہ کے خطرناک یمن نشین گروپ نے آج دنیا بھر کے مسلمانوں سے شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کی تائید و حمایت کرنے کی اپیل کی ، جنھیں امریکہ زیرقیادت ملٹری اتحاد کے شدید حملوں کا سامنا ہے ۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ جسے امریکہ نے اس نٹورک کا سب سے خطرناک گروپ قرار دیا ہے ، آئی ایس کے خلاف لڑ

ایرانی جنرل شامی شہر حلب کے معرکے میں ہلاک

دبئی ، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے متعدد ویب پورٹلز نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی اہم باسیج فورس سے تعلق رکھنے والے جنرل جبار درسیاوی گزشتہ روز شامی انقلابیوں کے ہاتھوں حلب شہر کے حندرات علاقے میں مارے گئے۔ اس خبر کی تصدیق ’مراسل سوری‘ یعنی شامی نامہ نگار گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر بھی کر دی ہے۔ ’مراسل سوری‘ گرو

مصر میں اخوان المسلمین کے 24 ارکان کو عمر قید

قاہرہ۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے 24 ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ مصر کے گورنر ہاؤز پر حملہ کرنے اور ایک پولیس اسٹیشن کو نذرآتش کرنے کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اسی کیس میں دیگر 141 افراد کو منسوبہ الزامات سے بری کردیا۔

یمن کے جنوبی علاقوں میں القاعدہ کا کنٹرول مضبوط

صنعا ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے چہارشنبہ اور جمعرات کی شب جنوبی گورنری ایب کے شہر العدین کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس سے قبل چہارشنبہ کو القاعدہ کے جنگجوؤں کا وسطی یمن کے علاقے میں شیعہ مسلک حوثی باغیوں سے تصادم ہوا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق القاعدہ کے

غزہ میں قتل عام کے ذمہ دار بانکی مون ہیں : حماس

رملہ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حالیہ قتل عام کے ذمہ دار اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان ابوظہری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانکی مون نے رفاہ میں پیش آئے قتل عام پر پردہ پوشی میں کردار ادا کیا ہے اور اس طرح وہ بھی اس قتل عام کے

بغداد میں حملے، کم از کم 38 افراد ہلاک

بغداد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے آج سلسلہ وار حملے کرتے ہوئے عراقی دارالحکومت بغداد میں شیعہ علاقوں کو نشانہ بنا کر کم از کم 38 افراد ہلاک کردیئے اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ مہلک ترین حملہ شمالی ڈولائی علاقہ میں کمرشیل مقام کے پاس پیش آیا جہاں پارکنگ میں کھڑی کو کاروں کو بم دھماکوں سے بیک

داعش نے وٹیکن سٹی پر اپنا پرچم لہرا دیا ، روم فتح کرنے کی دھمکیاں

بغداد ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق و شام کے مختلف علاقوں کو اپنے زیر نگین لا کر وہاں خود ساختہ خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم ’داعش‘ کی جانب سے یزیدی خواتین اور بچوں کو اپنے جنگجوؤں میں بطور مال غنیمت تقسیم پر دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ’دابق‘ نامی جس جریدے میں داعش نے دورِ جدید کی غلامی کے احیاء پر اظہار تفاخر کیا،

داعش نے وٹیکن سٹی پر اپنا پرچم لہرا دیا ، روم فتح کرنے کی دھمکیاں

بغداد ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق و شام کے مختلف علاقوں کو اپنے زیر نگین لا کر وہاں خود ساختہ خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم ’داعش‘ کی جانب سے یزیدی خواتین اور بچوں کو اپنے جنگجوؤں میں بطور مال غنیمت تقسیم پر دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ’دابق‘ نامی جس جریدے میں داعش نے دورِ جدید کی غلامی کے احیاء پر اظہار تفاخر کیا،

سعودی عرب میں ہیرائن کی اسمگلنگ، پاکستانی شہری کا سر قلم

ریاض ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہیرائن کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال سعودی عرب میں تقریباً 60 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ محمد یونس ، محمد شعیب کو سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قاطف میں سزاء دی گئی ہے۔ اسے بڑی مقدار میں ہیرائن اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھ

سعودی عرب میں شیعہ عالم کو سزائے موت

ریاض ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی ایک عدالت نے آج معروف شیعہ عالم آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سزائے موت سنادی ہے۔ آیت اللہ شیخ کے خلاف مقدمہ کی کارروائی گذشتہ سال ریاض میں شروع ہوئی تھی اور ان پرملک میں نفرت پیدا کرنے اور قومی یکجہتی و اتحاد کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کئے گئ

ریاض میں بندوق بردار کا حملہ، امریکی شہری ہلاک

ریاض ، 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مشتبہ بندوق بردار نے امریکی شہری کو ہلاک کردیا۔ تاہم وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ اس شخص کے کسی انتہاء پسند تنظیم سے روابط کا پتہ نہیں چلا ہے۔ امریکہ نے اس کارروائی کے محرکات کے بارے میں وضاحت طلب کی۔ حملہ آور کی 24 سالہ عبدالعزیز فہد عبدالعزیز الرشید کی حیثیت سے شناخت کی

عراق میںرکن پارلیمان سمیت 25 افراد ہلاک

بغداد،15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) عراقی دارالحکومت بغداد کے زیادہ تر شیعہ آبادی والے ایک علاقے میں خود کش کار بم حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں عراقی پارلیمان کا ایک رکن بھی شامل ہے۔ اس بم حملے کی ذمہ داری عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کر لی ہے۔ ایک خود کش حملہ آور کی طرف سے

اسرائیل نے کرم سالم کراسنگ بند کر دی

غزہ۔ 15 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن کو ملانے والی تجارتی راہداری ’کرم ابو سالم‘ کے راستے غزہ سے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں زرعی پیداوار برآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ غزہ وزارت زراعت کے ڈائریکٹر جنرل مارکیٹنگ تحسین السقا نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے لغو الزام کو بنیاد بنا کر غزہ سے پن

اقوام متحدہ سکریٹری جنرل کا تباہ حال غزہ پٹی کا دورہ

غزہ سٹی ، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سربراہ بانکی مون نے جنگ سے تباہ حال غزہ کا آج مختصر دورہ کیا جبکہ دو روز قبل معطی ممالک نے تباہ کن اسرائیلی جارحیت کے بعد تعمیرنو کیلئے مدد کے بطور 5.4 بلین امریکی ڈالر کی فراہمی کا عہد کیا تھا۔ بان کو غزہ سٹی کے شجاعیہ علاقہ کی تباہ گلیوں اور قریب میں واقع جبلیہ رفیوجی کیمپ کا معائنہ کر

حوثی باغیوں کا اسٹرٹیجیک اہمیت کے الحدیدہ شہر پر قبضہ

صنعا۔14 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حمایت یافتہ شیعہ مسلک حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کے کنارے واقع کلیدی اہمیت کے شہر ’الحدیدہ‘ پر کسی مزاحمت کے بغیر قبضہ کر لیا ہے۔ باغی جنگجو شہر کے ہوائی اڈے، بندرگارہ سمیت دیگر اہم مقامات پر کھلے عام گشت کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ الحدیدہ کا شمار یمن کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے اور گذشتہ روز فوجی وردی