مسجد اقصی پر اسرائیلی پولیس کا دوبارہ حملہ
دبئی ، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودی تنظیم’جبل الھیکل‘ سے تعلق رکھنے والے دسیوں کارکنوں کی جانب سے قبلہ اول میں عبادت کی خاطر داخلے کی کوشش کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدگی کا شکار ہو گئی ہے۔ مسجد اقصی کے شعبہ نگرانی کے سربراہ کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی پر مراکشی دروازے کی سمت سے حملہ کی