عمرہ کیلئے اس سال وسیع تر انتظامات

مکہ معظمہ ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عمرہ عازمین کیلئے حکومت سعودی عرب نے اس سال وسیع تر انتظام کئے ہیں۔ آئندہ اتوار سے شروع ہونے عمرہ سیزن کے تحت 8 ہزار خادمین کو مقرر کیا گیا ہے۔ عمرہ سیزن کے دوران جو یکم ؍ صفرالمظفر سے 14 شوال المکرم تک ہوگا ۔ مودی حکومت نے زیادہ سے زیادہ ویزے اور سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلح فلسطینی یہودی عبادت گاہ میں گھس پڑے

یروشلم۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے دو نوجوانوں نے جو کلہاڑی، چاقو اور بندوقوں سے لیس تھے، یہودی عبادت گاہ ’صومعہ‘ میں گھس کر 4 اسرائیلیوں کو ہلاک کردیا۔ اس حملے میں 8 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہونچانے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان لبیٰ سمری نے بتایا کہ دو دہشت گ

داعش کے خلاف لڑائی ‘ اسلام کو بچانے ضروری : ملکہ رانیہ

ابوظہبی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن کی ملکہ رانیہ نے آج کہا کہ داعش کے خلاف امریکی حملوں کی حمایت کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی وجہ سے مشرق وسطی اور اسلام کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خاموشی داعش کیلئے تحفہ ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف اتحاد کو مستحکم کرنے ک

بعض خادماؤں کی انشورنس فیس سعودیوں پر واجب نہیں

ریاض ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) غیرہنرمند ہندوستانی گھریلو خادمائیں جو ای سی آر (ایمگریشن کلیرنس رِکوائرڈ) کے ٹھپہ والا پاسپورٹ رکھتی ہیں، انھیں اُن کے سعودی کفیلوں کی جانب سے میڈیکل انشورنس کیلئے ادائیگی حاصل نہیں ہوگی، میڈیا کی رپورٹ میں آج یہ بات کہی گئی۔ مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیکل انشورنس فیس ج

محمود عباس نے یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی

رملہ ۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)فلسطین کے سربراہ محمود عباس نے یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر کئے گئے حملے کی مذمت کی ہے۔رائٹرز ایجنسی کے مطابق محمود عباس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم پرامن شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں چاہے اس میں کسی کا ہاتھ کیوں بھی نہ ہو۔یہ حملہ یروشلم کے مغربی علاقے میں ہوا، چاقوؤں اور پستول سے مسلح دو عر

یروشلم حملے کا اسرائیل سختی سے جواب دے گا نتن یاہو کا ردعمل

تل ابیب۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ ’سینیگوگ‘ پر حملے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ نتن یاہو کے بقول یہ حملہ فلسطینی رہنماؤں اور حماس کے حالیہ بیانات کا براہ راست نتیجہ ہے، جن سے لوگ جذباتی ہو رہے ہیں۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس حملے کی سخ

اسوچم کے جی سی سی چیاپٹر کا آغاز

دبئی ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے صنعتی ادارے اسوچم نے اپنے گلف کوآپریشن کونسل ( جی سی سی ) چیاپٹر کا دوبئی میں آغاز کیا ہے تاکہ اس خطہ سے تاجرین کو راغب کرتے ہوئے اُنھیں نئی حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ مہم سے استفادہ کا موقع فراہم کیا جاسکے ۔ اسوچم جی سی سی چیاپٹر کی کل یہاں شروعات ہوئی جس کا مقصد ہندوستان اور جی سی سی اقوام کے د

ریاض میں جی سی سی کا اجلاس،قطر سے تنازعہ ختم

ریاض، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے غیراعلانیہ اجلاس میں رکن ممالک نے قطر کے ساتھ اختلافات کے خاتمے سے اتفاق کیا ہے۔ میڈیا کی اطلاع کے مطابق چھ ملکی اتحاد نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین کے سفراء کو واپس دوحہ بھیجنے سے اتفاق کیا ہے جس کے ساتھ ان کے در

مسجداقصٰی کے تحفظ کیلئے اردن کوشاں

عمان۔16نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) اردن نے مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور اس کی نگرانی اپنے دمہ لینے کی مساعی کا آغاز کردیا ہے ۔ بیت المقدس پر اسرائیل کی بدنگاہی کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اردن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کو برقرار رکھنا اور اس کی نگرانی کیلئے ذمہ داری حاصل کرنے کوشاں ہے ۔ اس مقام کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ اس علاقہ کو اپ

متحدہ عرب امارات میں 83 مسلم دہشت گرد گروپس کی فہرست تیار

ابوظہبی۔ 16؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ متحدہ عرب امارات جو امریکہ زیر قیادت مخلوط اتحاد میں شامل ہے جو جہادیوں سے جنگ کررہا ہے، آج 83 مسلم دہشت گرد گروپس کی فہرست جاری کرچکا ہے۔ ان تنظیموں کو ’دہشت گردوں‘ کے زمرہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست کو امارات کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور اسے سرکاری خبر رساں ادارہ ’وام‘ نے شائع کیا ہے۔ اسی

دس سعودی طلباء کو سائنسی مقابلے میں ایوارڈس

دوحہ ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل سائنس کمپٹیشن فار دی عرب ورلڈ (ISC Arab-2014) میں دس سعودی طلباء نے ایوارڈس حاصل کئے جو یقینا اُن کی صلاحیتوں کا حقیقی اعتراف ہے ۔ اس موقع پر وزیرتعلیم پرنس خالد الفیصل نے وزارت تعلیم کی نمائندگی کرنے والے طلباء کی ستائش کی جنھوں نے کنگ عبدالعزیز اور اُن کی کمپنی فاؤنڈیشن فار گفٹیڈنس اینڈ کریٹیوی

نفسیاتی بے زبانی

ڈاکٹر مجید خان
گو کہ یہ بیماری بہت پرانی ہے مگر گذشتہ چند برسوں میں اس پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔ اس کو بہتر طریقے سے سمجھا جارہا ہے ۔ سائنسی تحقیقات کافی ہورہی ہیں اور مختلف علاجوں کی صورتیں نظر آرہی ہیں ۔