عراق میں کاربم دھماکہ ‘ 7افراد ہلاک

بغداد۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے عہدیداروں نے کہا کہ بغداد کے جنوب میں ایک بازار میں کار بم دھماکہ سے 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ قصبہ یوسفیا میں آج صبح پیش آیا ۔ طبی عہدیداروں نے بھی ہلاکتوں کی توثیق کردی ۔ کسی بھی گروپ نے فوری طور پر دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیںکی ہے ۔ عراق کو 2011ء سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں سے خط

مملکت ِ فلسطین میں استحکام کیلئے مصر فوج کی روانگی کیلئے تیار

روم۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ مستقبل کی فلسطینی مملکت میں استحکام میں مدد کے لئے اپنی فوج روانہ کرنے تیار ہیں۔ السیسی کا پہلا دورۂ یوروپ کل سے شروع ہورہا ہے۔ اٹلی کے ایک روزنامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی کے ساتھ معاہدہ کے بعد جو فلسطینی مملکت قائم ہوگی،

صلح کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کے پہلے شہری کو ہلاک کردیا

غزہ سٹی ۔ 23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کاشت کار کو شمالی سرحد کے قریب گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ 50روزہ جنگ کے بعد طئے شدہ صلح کے بعد یہ غزہ کے فلسطینی شہری کی اولین ہلاکت ہے ۔ ہنگامی خدمات کے ترجمان اشرف القُدرا کے بموجب 32سالہ فیصل محمد حلاوا پیٹھ میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔یہ گولی قریبی نگران مینار سے چلائی گئی

شاہ بحرین کی کامیابی پر مبارکباد

مناما۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم ‘ ولیعہد شہزادہ اور ان کی شریک حیات نے پارلیمانی اور بلدی انتخابات میں شاہ بحرین کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رائے دہندوں کی حُب الوطنی اور قومی فرض سے وابستگی پختہ ارادے کے اظہار کہ وہ جمہوری عمل میں اپنا حصہ ادا کرتے رہیں گے قابل ستائش ہے۔ شاہ بحرین نے بھی وزیرداخلہ لیفٹنن

بحرین میں اپوزیشن بائیکاٹ کے باوجود رائے دہی

مناما 22 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین میں عوام نے 2011 کی تحریک کے بعد سے پہلی مرتبہ مقننہ انتخابات میں رائے دہی کا آغاز کیا حالانکہ یہاں شیعہ اپوزیشن کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 40 نائبین کا انتخاب کرنے کیلئے 350,000 افراد سے رائے لی جا رہی ہے ۔ امیدواروں میں جملہ 266 سنی ہیں۔ بحرین میں سنی حکمرانوں اور شیعہ اپ

عراق کا صوبہ انبار میں دولت اسلامیہ کیخلاف پیش قدمی کا دعویٰ

بغداد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)عراق نے کہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بغداد میں ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے فوجی طور پر ’’دوبارہ پیش قدمی‘‘ کی ہے۔ عراقی ٹی وی کے مطابق سرکاری سکیورٹی فورسز نے صوبۂ انبار

شامی فوج وادیٔ گولان میں اپنے اہم ٹھکانے سے محروم

عمان۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل سے متصل جنوبی شام کے علاقہ وادیٔ گولان میں شامی فوج کے آخری مرکز پر القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ اور دیگر گروپوں نے ایک بڑا حملہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب النصرہ فرنٹ اور اس کے مقرب جنگجو گروپوں نے وادی گولان کے البعث شہر میں شامی فوج کے مرکز پر یلغار کی اور دیر تک اس کا محا

سعودی وزیر برائے نیشنل گارڈز کی امریکی صدر سے ملاقات

دبئی، 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے سفیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے واشنگٹن میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی موجودہ صورتحال بالخصوص شام اور داعش کے خلاف آپریشن جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزادہ متعب نے بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر

مصر میں اخوان المسلمین کے سینئر رکن محمد علی کی گرفتاری

قاہرہ ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مصری حکام نے آج اخوان المسلمین کے ایک ممتاز رکن کو گرفتار کرلیا جنہوں نے موجودہ طور پر ممنوعہ گروپ اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ ایک سیکوریٹی عہدیدار کے مطابق آج صبح محمد علی بشر کو دریائے نیل کے علاقہ میں ان کے مکان سے گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاری اس ماہ کے ختم پر مظاہروں کیلئے ا

ممبئی دنیا کے 15 بہترین شہروں میں ایک

دبئی۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا تجارتی دارالحکومت ممبئی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی گزارنے کے معاملے میں دنیا کے پسندیدہ ترین شہروں میں ایک ہے۔ اس فہرست میں دبئی کو نمبر ایک مقام حاصل ہوا ہے جبکہ ایمسٹرڈم دوسرے مقام پر ہے۔ دنیا کے سرکردہ اور سب سے بڑے گریجویٹ بزنس اسکولس ’’اِنسیڈ‘‘ نے یہ سروے کیا ہے۔ اس سروے میں پتہ چلا ہے

غزہ میں حماس نے 4 راکٹ داغے

یروشلم۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ حماس نے آج تجرباتی طور پر بحیرہ روم میں 4 راکٹس فائر کئے۔ یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ یہودی عبادت گاہ پر حملے کے بعد سے یہاں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 راکٹس داغے گئے۔ دو راکٹس کل دوپہر میں ، ایک رات میں اور چوتھ

مدینہ منورہ میں جنت البقیع کی توسیع

مدینہ منورہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ میں بڑے پیمانے پر شروع کردہ توسیع پراجیکٹ کے تحت تاریخی قبرستان ’’جنت البقیع‘‘ کی بھی توسیع کی جارہی ہے۔ خادم حرمین شریفین کے صدارتی دفتر کے عہدیدار نے کہا کہ تاریخ کی سب سے بڑی توسیع میں جنت البقیع کے رقبہ میں 300,000 (تین لاکھ) مربع میٹر تک اضافہ کیا جائے گا۔ مسجد نبویؐ کی توسیع کے منص

’یروشلم کی جنگ‘ جیتنے اسرائیل کا عزم، فلسطینی کا گھر مسمار

یروشلم۔ 19 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے یروشلم میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر حملے کے بعد ’یروشلم کی جنگ‘ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ادھر اسرائیلی فوجیوں نے آج مشرقی یروشلم میں اس فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا ہے جس نے ٹرام اسٹاپ پر گاڑی چڑھا کر دو اسرائیلیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ نتن یاہو نے ’ہر دہش

اپولوہاسپٹل کا سعودیہ میں انفارمیشن سنٹر

دوبئی، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے اپولو ہاسپٹلس نے سعودی عرب میں انفارمیشن سنٹر کے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ اس خلیجی مملکت میں مریضوں کو اعانت فراہم کی جاسکے ۔ یہ انفارمیشن سنٹر ہندوستان نشین اسپائس ایکسپورٹرس مولن ان کارپوریشن کے ساتھ شراکت میں قائم کیا جائے گا ۔ یہ اعلان اس گروپ کی 31 ویں سالانہ تقریب کے دوران کیا گی

داعش کے جنگجوؤں کا عراق میں زائد از دس لاکھ ٹن گندم پر قبضہ

بغداد ،19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد گروہ ’داعش‘ نے دس لاکھ ٹن سے زیادہ گندم اور جَو اپنے قبضے میں کر لیے، جو ملک کے شمال کے صوبہ نینوا کے گوداموں میں محفوظ تھی۔انہوں نے یہ اجناس شام بھجوا دی ہیں۔ اس بارے میں عراق کے وزیر برائے زراعت نے بتایا ہے۔ جس عرصے میں جنگجووں نے اجناس پر قبضہ کرکے انہیں منتقل کیا، وہ مدت نہیں بتائی گئی۔ اگس

سعودی عرب میں زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے والے شخص کا سرقلم

ریاض ۔19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کا سر قلم کردیا ہے۔ اس نے ایک سپاہی اور ایک پولیس عہدیدار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد پولیس کو چکمہ دینے کیلئے زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ صالح بن یاتم بن صالح القرنی کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابہا میں سزائے موت