مصر میں دستور ہند کا عربی ترجمہ
قاہرہ ۔ 9 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دستور ہند کے پہلے عربی ترجمہ کی قاہرہ میں رسم اجراء انجام دی گئی۔ جمہوریت کے اداروں کے مسودے تیار کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کی دل کھول کر ستائش کی گئی۔ اس تقریب کا اہتمام عرب ممالک کی لیگ کی معتمدی میں ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔