سعودیہ کا کئی سال بعد ’صوتی توپ‘ کی واپسی کا اعلان
جدہ ، 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت نے کئی سال کے وقفے کے بعد مدینہ منورہ میں ماہ صیام اور عید کی علامت سمجھی جانے والی تاریخی یادگار ’’صوتی توپ‘‘ کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ تاریخی اہمیت کی حامل صوتی توپ کو رواں سال ( 1436ھجری) کے ماہ صیام کے موقع پر رمضان کے سحر و افطار اور پھر عیدالفطر کے اعلانات کیلئے استعمال کیا جائے گا