مطاف کی توسیع حج 2015 ء سے قبل مکمل : السدیس

مکہ معظمہ۔ 8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) الشریفین کی مجلس انتظامی کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے بتایا ہے کہ خانہ کعبہ کے گرد طواف کیلئے مختص مطاف میں توسیع و تعمیر کا کام آنے والے حج سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا اور حج کے موقع پر حجاج کرام کو مطاف کی مکمل وسعت کے باعث غیر معمولی آسانی رہے گی۔انہوں نے یہ بات توسیعی منصوبے کے حوالے سے جاری

توہین اسلام کی پاداش میں سعودی بلاگر کو ہزار کوڑوں کی سزا

دبئی ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی بلاگر رائف بداوی جسے 10 سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا دی گئی ہے، اس کے کیس سے قریبی طور پر واقف ایک شخص کا کہنا ہیکہ مجرم کو کل نماز جمعہ کے بعد بحیرہ احمر کے ساحلی شہر جدہ میں سرعام کوڑے لگائے جائیں گے۔ اس شخص کا کہنا ہیکہ بداوی جو تین بچوں کا باپ ہے، اسے دیگر کیلئے عبرت کے طور پر سزا دی جارہی ہ

دو اخوان المسلمین ارکان کو عمر قید

قاہرہ ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کے دو ارکان کو آج عمر قید کی سزاء سنائی گئی جبکہ 12 دیگر کو 2013ء میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کی پاداش میں یہاں کی عدالت نے 10 سال قید کی سزا دی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ عدالت نے 9 مدعا علیہان کو بھی 5 سال جیل کی سزا سنائی جبکہ 7 دیگر ملزمین کو بری کردیا گیا ہے۔ ان پر پرتشدد حرک

شدید بارش: مسجد کا مینار زمین بوس

قاہرہ۔ 8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) مصرمیں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں اسکندریہ شہر کی ایک تاریخی جامع مسجد ’ ابن خلدون‘ کا مینار مسجد پرآگرا جس کے نتیجے میں مینار کے ساتھ مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہو گیا۔’العربیہ ‘ کے مطابق اسکندریہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ڈائریکٹر الشیخ محمد لطفی نے بتایا کہ جامع مسجد ابن خلدون کا ایک مینار خراب

یمن کی پولیس اکیڈیمی پر کار بم دھماکہ ، 37ہلاک

صنعاء۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے دارالحکومت میں قائم پولیس کالج کے سامنے ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 37افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ خوفناک دھماکہ چہارشنبہ کی صبح پیش آیا۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو ہاسپٹل پہنچانے کیلئے ایمبولینس گاڑیاں فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لے جانے لگیں۔بظاہر یہ دھماکہ پولیس ک

صدر مصر السیسی کی کرسمس تقریب میں شرکت

قاہرہ ۔ 7 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے اقلیتی عیسائی برادری کی جانب سے ترتیب دیئے گئے کرسمس پروگرام میں شرکت کی جو عباسیہ گرجا گھر میں منعقد کیا گیا تھا۔ صدر السیسی کی آمد پر قدامت پسند عیسائی کمیونٹی میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ دریں اثناء السیسی نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ گرجا گھر پہ

عراق میں خودکش بم حملہ، صوبہ عنبر میں 23 افراد ہلاک

بغداد 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو خودکش دھماکوں سے عراق کے صوبہ عنبر میں جو بغداد کے مغرب میں واقع ہے، کم از کم 23 افراد جو صیانتی ارکان عملہ تھے، ہلاک ہوگئے۔ خودکش بم برداروں نے صوبہ عنبر کے علاقہ الجبا میں بم دھماکے کئے تھے جہاں مخالف جہادی جنگجو آرام کررہے تھے۔ اس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ اِس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوا جس میں 13 ف

حکومت سے مبینہ تعاون پر دولت اسلامیہ کے ہاتھوں 8 افراد کا قتل

بغداد 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے کہاکہ اُس نے عراق کے صوبہ صلاح الدین میں 8 افراد کو مبینہ طور پر حکومت اور فوج کے علاوہ بین الاقوامی فضائی حملوں میں تعاون کرنے کے جرم میں ہلاک کردیا ہے۔ کل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئی تصویریں شائع کی گئی ہیں۔ عسکریت پسندوں نے 8 داڑھی والے افراد کے جو نارنجی جمپ سوٹس میں ملبوس تھے سر قلم کرتے ہوئے

تیل کی کمزور پیداوار ’’کشیدگی‘‘ کی وجہ : سعودی عرب

ریاض۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی پیمانے پر تیل کی کمزور پیداوار دنیا کے تمام بازاروں میں ’’کشیدگی‘‘ کی کلیدی وجہ ہے۔ سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ سلمان نے کہا کہ آپ سب اچھی طرح واقف ہیں کہ بین الاقوامی تیل منڈی میں عاجلانہ بنیاد پر کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ جس کی وجہ کئی عناصر ہیں لیکن سرفہرست وجہ عالمی معیشت کا کمزور فروغ ہے۔ وہ مجلس

بندوق برداروں نے دو مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا

قاہرہ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے دو مصری پولیس اہلکاروں کو صبح کی اولین ساعتوں میں گولی مار کر اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنی روزمرہ کی گشت پر تھے۔ وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی شہر منیا میں پیش آیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 2013ء میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد پولیس اور فوجیوں کو عسک

لکھوی کی ضمانت کے خلاف اپیل کی آج سماعت

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان کی 2008ء کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے خلاف دائر کی گئی اپیل ایک عدالت منگل کے روز سماعت کرے گی۔ عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ (IHC) نے لکھوی کی ضمانت کے خلاف حکومت پاکستان کی اپیل پر سماعت کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عہدیدار نے مز

بندوق برداروں نے تین علمائے دین کو ہلاک کردیا

بغداد 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں نے جنوبی عراق کے بصرہ شہر میں تین سنی علمائے دین کو ہلاک کردیا جسے مسلکی حملوں سے تعبیر کیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے شیعہ اور سنی مسلک کے پیروکاروں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے بتایا کہ حملہ آروں نے کل ایک کار پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں سنی علماء سوار تھے