عرب فلم کی افسانوی شخصیت فتین حمامہ کا انتقال
قاہرہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نامور مصری اداکارہ فتین حمامہ جو اداکار عمر شریف کی سابق بیوی تھی اور ’عرب پردۂ سیمیں کی خاتون‘ کے نام سے مشہور تھی، 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔ وہ انتہائی مشہور اور اہم اداکاراؤں اور فلم سازوں میں شامل تھی جو مصر اور عرب سنیما کی تاریخ سے تعلق رکھتی ہیں۔ حمامہ نے 103 فلموں میں اداکاری کی تھی۔ ا