مصر میں جھڑپ ، 14 ہلاک

قاہرہ ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں فٹبال کلب زمالک کے حامیوں کی پریمیر لیگ میچ سے قبل پولیس سے جھڑپ ہوگئی جس کے نتیجہ میں 14افراد ہلاک ہوگئے ۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ وائیٹ نائیٹ کے ارکان ٹکٹ خریدے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس کی مداخلت پر وہ تشدد پر اتر آئے ۔ احتجاجیوں نے عوامی املاک کو نقصان پہونچایا ۔

عراق : بم دھماکوں میں37 ہلاک، 86 زخمی

بغداد۔7 فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے دارالحکومت میں طویل عرصہ سے نافذ کرفیو کی آج برخاستگی سے قبل سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجہ میں زائد از تین درجن افراد ہلاک اور 86 دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ شہر کے جدید بغداد علاقہ میں انتہائی ہلاکت خیز دھماکہ ہوا جس میں ایک خودکش بمبار نے ہارڈ ویر کی دکانات پر مشتمل علاقہ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ

غزہ میں دھماکہ ، حماس عہدیدار کی کار تباہ

غزہ۔7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی اسلام پسند تنظیم حماس کے ایک اہم ذمہ دار کی کار غزہ میں بم دھماکہ میں تباہ ہوگئی ۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصہ میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا بم حملہ تھا ۔ یہ دھماکہ کل رات ہوا ‘ تاہم کوئی بھی ہلاک یہ زخمی نہیں ہوا لیکن فلسطینی علاقہ کی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ۔ ایک سیکیورٹی

اردن میں داعش کے ناقد علامہ مقدسی جیل سے رہا

عمان ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اردن میں حکام نے جیل میں قید القاعدہ کے سابق روحانی رہ نما اور داعش کے ناقد شیخ ابو محمد المقدسی کو رہا کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق انھیں جمعرات کو اسٹیٹ سکیورٹی پراسیکیوٹر کے حکم پر رہا کیا گیا ہے۔البتہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ انھیں جیل سے اچانک کیوں چھوڑا گیا ہے۔علامہ مقدسی کے جیل سے باہر آ

حلب میں شامی بمباری، 25 ہلاک

بیروت 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جہدکاروں نے آج کہاکہ شامی آرمی کے ہیلی کاپٹروں نے باغیوں کے زیرقبضہ شمالی شہر حلب کے ایک علاقہ کے پرہجوم چوراہے پر دو بیارل بم گرائے جس کے نتیجہ میں کم از کم25 شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔ 3 مختلف ذرائع نے اِس کارروائی کے نتیجہ میں اموات کی مختلف تعداد بتائی ہے۔ شامی لڑائی میں بالخصوص بڑے حملوں کے فوری بعد جانی

اُردنی پائلٹ کی ہلاکت داعش کیخلاف فضائی حملوں میں شدت

عمان۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اُردن نے آج کہا ہے کہ داعش کے خلاف مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جنگی طیاروں نے تازہ فضائی حملے کئے۔ شام میں داعش نے اُردن کے ایک فوجی پائلٹ کو پکڑ لیا تھا اور دو دن قبل اسے زندہ نذرآتش کردیا۔ اس واقعہ کے خلاف عالمی سطح پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ شاہ عبداللہ دوم نے شخصی طور پر فوجی کے ارکان خاندان کو

شام کے دارالحکومت پر باغیوں کی شلباری ، 3 ہلاک

دمشق ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے باغیوں نے آج راکٹوں اور مارٹرشلس کی دمشق کے کئی مضافاتی علاقوں پر بوچھار کردی جس سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ادارہ کے بموجب شہر کے کئی علاقوں سے بھورے رنگ کا دھواں فضا میں اٹھتا دکھائی دیا۔ اس کے بعد شلباری کی آواز اور ایمبولنس کاروں کے سائرن سنائی دیئے۔ ی

داعش جنگجوئوں کا قتل جائز ، دہشت گردوںکو مصلوب کردیا جائے، جامعہ الازہر

قاہرہ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مسلم علماء نے داعش کے جنگجو ئوں کو قتل جائز قرار دے دیا ہے مصر کی ممتاز دینی درس گاہ جامعہ الازہر نے دہشت گردوں کو مصلوب کرنے کا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں ایسے افراد کے لیے صیلب پر لٹکا کر قتل کرنے اور ہاتھ پائوں کاٹ دینے کی سزا مقرر کی گئی ہے، درسگاہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے داعش کے ہ

عراق میں کئی سال سے جاری رات کا کرفیو برخاست

بغداد ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے آج عراق میں برسوں سے جاری رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم صادر کیا۔ بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے آج یہ بات بتائی جو بغداد آپریشن کمانڈ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہفتہ کے روزسے عراق کے تمام علاقوں سے رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم جاری کیا ہے۔ سعدمعان نے کہا کہ و

ڈاکٹر ذاکر نائک کو شاہ فیصل ایوارڈ

مکۃالمکرمہ ۔4 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اسلامی ریسرچ فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر ذاکر نائک کو اسلامی خدمت پر سال 2015ء کا شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا ہے۔مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور انعامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ العثیمین نے الخزیمہ سنٹر میں منعقدہ پروقار تقریب میں انعام جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان ک

ہندوستان کیلئے 136,020 کا حج کوٹہ برقرار

جدہ ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال حج 2015ء میں 136020 ہندوستانی حج کی سعادت سے فیضیاب ہوں گے جبکہ ملک کے حاجیوں کے کوٹہ میں گذشتہ سال سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے حالانکہ مکہ معظمہ میں حرم شریف کی توسیع جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایک معاہدہ پر ہندوستانی حج وفد نے حکومت سعودی عرب کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔ اس وفد کی قیادت ریٹائرڈ جنرل وی کے سن

مصر میں اخوان المسلمین کے 230 کارکنوں کو سزائے عمر قید

قاہرہ ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے 230 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی کیونکہ انہوں نے فوج کے ساتھ 2011 ء کی بغاوت میںجھڑپوں میں حصہ لیا تھا۔ اس بغاوت کے نتیجہ میں آمر حکمران حسنیٰ مبارک کو اقتدار سے بیدخل ہونا پڑا تھا۔ غیر اسلامی احتجاجیوں کے خلاف ہنوز زبردست سزاؤں کا فیصلہ باقی ہے۔ 230 کارکنوں میں نامور مہم چلانے والے اح

الجزیرہ کے نامہ نگار نے مصری شہریت ترک کردی

قاہرہ ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الجزیرہ کے صحافی محمد فہمی نے اپنی مصری شہریت ترک کردی ہے۔ اس کے خاندان نے کہا کہ وہ اپنے آسٹریلیائی پیٹر گریسٹ کے ساتھ قاہرہ کی جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کیلئے اپنی شہریت سے دستبردار ہورہا ہے۔

ایران کیلئے نیو کلیئر معاہدہ میں ہنوز متعدد رکاوٹیں

تہران 2فبروری (سیاست ڈاٹ کام )تہران میں عوام کا ایک گروپ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان نیو کلیر معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ دوسرا گروپ اس بات پر اٹل ہے کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا تاہم ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر بات چیت کا جو سلسلہ گذشتہ 12 سال سے لیت و لعل میں پڑا ہوا ہے بالکل اسی طرح تنازعہ نیو کلیئر