داعش کیخلاف غیر ملکی زمینی فوج کی ضرورت نہیں: عراق

سڈنی۔ 12 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجوئوں سے مقابلے کیلئے بغداد نے غیر ملکی افواج کے زمینی دستوں سے مدد طلب نہیں کی ہے۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر براک اوباما کے اس مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے کہ داعش کے خلاف فوجی آپریشنز کئے جائیں۔امریکی صدر نے انتہا پسندوں کے خلاف جنگ میں زمینی دس

ہندوستانی خاتون کو امارات میں 20 کیلو سونے کا انعام

دبئی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 25 سالہ ہندوستانی خاتون کو 20 کیلو سونے کا بھاری انعام جس کی قیمت ہندوستانی 5 کروڑ روپئے ہوتی ہے، حاصل ہوا۔ کیرالا کی متوطن این کی پرورش کینیا میں ہوئی تھی اورو ہ تعمیراتی کیبل انجینئر کی حیثیت سے امارات میں برسرکار ہے۔ اسے انعام ملنے کی اطلاع گذشتہ ہفتہ ٹیلیفون پر دے دی گئی۔

یمن:حوثیوں کا امریکی ایمبیسی کی گاڑیوں پر قبضہ

صنعا۔ 12 فبروری۔ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں مسلح حوثی باغیوں نے امریکی سفیر اور سفارتی عملے کے ملک سے انخلاء کے بعد ان کے سفارت خانے کی گاڑیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ امریکی ایمبیسی کے مقامی عملے نے کل گاڑیوں پر قبضے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے نیوز ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ سفارتی عملے نے ایمبیسی کی بندش سے قبل اپنے ہتھیا

الجزیرہ کے صحافیوں کی مصر میں ضمانت پر رہائی

قاہرہ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے آج دو الجزیرہ صحافیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا کیونکہ وہ 400 دن سے زیادہ مدت قیدخانہ میں گذار چکے ہیں جبکہ ان کے مقدمہ کی ازسرنو سماعت ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کی مبینہ تائید کے الزام میں شروع ہونے والی ہے۔ کینیڈا کے صحافی محمد فہمی کو ڈھائی لاکھ مصری پاونڈس اور مقامی صحافی

شامی فوج کو ایرانی، حزب اللہ جنگجوؤں کی مدد حاصل

دبئی۔ 12 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت اور فوج کی مدد اور سیاسی مخالفین کو کچلنے کی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنے والے حزب اللہ اور ایرانی جنگجوؤں کی تعداد اب چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ حکومت مخالف فورسز کا کہنا ہے کہ درعا کے نواح میں دیر العدس کے مقام پر جن جن مقامات پر سرکاری فوج نے قبضہ کیا تھا، ’انقلابیوں‘ نے انہیں بشار الا

مصری عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برعکس کردیا

قاہرہ ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 136 موت کی سزاؤں کے فیصلہ کو جو 2013ء میں اخوان المسلمین کے ارکان کو سنائی گئی تھیں، برعکس کردیں۔ ان میں اعلیٰ تر کمانڈر محمد بدیع بھی شامل ہیں۔ ان پر مقدمہ پر بین الاقوامی سطح پر سخت تنقیدیں کی گئی تھیں۔ عدالت نے 36 اسلام پسندوں اور ان کے حامیوں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے بدیع اور دیگر ا

یمن میں امریکہ ، برطانیہ و فرانس کے سفارتخانے بند

صنعا۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے بعد برطانیہ اور فرانس نے بھی یمن میں اپنے سفارت خانے بند کردیئے ہیں، جس کی وجہ سکیورٹی خطرات بتائے گئے ہیں جو حوثی باغیوں کی طرف سے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ یمن میں امریکی سفارتی حکام اور واشنگٹن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ واشنگٹن، یمنی دارالحکومت پر حوثی باغیوں کے قبض

داعش نے مصری فوج کے 10 حامی ہلاک کر دیئے

قاہرہ۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) شدت پسند تنظیم دولت اسلام (داعش( نے ایک تازہ ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں مصر کے جزیرہ نما سینا میں مصری فوج کے حامی 10 عام شہریوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں داعش نے الزام عاید کیا ہے کہ مقتول عناصراسرائیلی خفیہ ادارہ موساد اور مصری فوج کیلئے جاسوسی کررہے تھے۔

بغداد کے باہر حملے ‘8 افراد ہلاک

بغداد 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) سرکاری عہدیداروں کے بموجب عراق میں حملوں کے علحدہ واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب آج کے حملے محمودیہ میں ہونے والے حملوں کے بعد مہلک ترین تھے ۔ محمودیہ میں ایک بازار کے بیچوں بیچ کھیڑی کار بم دھماکے سے بازار تباہ ہوگیا تھا۔ چار شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے ۔ عراق

رشوت خوروں کو سزاء دینے والی حکومتوں کا عوام میںاحترام :بان کی مون

دبئی 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے معاشی ترقی کیلئے سرکاری و خانگی شعبوں کے مابین تعاون میں سرکاری شفافیت کے اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان حکومتوں کا احترام کرتے ہیں جو رشوت خوروں کو سزا دیتی ہیں۔مسٹر بان کی مون نے دبئی میں ایک سرکاری سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتہائی قابل احترام وہ ح

پوٹن کی قاہرہ میں آمد ‘مشرقی وسطی کی صورتحال جنرل سیسی سے بات چیت

قاہرہ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )روسی صدر ولادیمیر پوتن اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر مصر پہنچے ہیں جہاں ان کے مصری ہم منصب فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق صدر ولادی میر پوتن اپنے مصری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی مس

کلیدی وزارتوں کو نگرانی میں لینے نواز شریف کا فیصلہ

اسلام آباد۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اپنے ملک میں حالیہ چند ماہ کے دوران پٹرول کی قلت کے بحران پر اپنی حکومت سے عوامی برہمی کے پیش نظر اب برقی، آبرسانی، پٹرولیم، فینانس کی وزارتوں اور منصوبہ بندی کمیشن کی شخصی طور پر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ ڈان نے خبر دی ہیکہ عام آدمی کو درپیش مسائل کے سبب ن

بغداد میں خودکش بم حملہ، کم از کم 22 ہلاک

بغداد ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بغداد پر خودکش بم حملہ میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ حکومت نے چند دن قبل ہی ملک گیر سطح سے رات کا کرفیو برخاست کردیا تھا جو 10 سال سے زیادہ مدت سے بغداد میں نافذ تھا۔ پہلا خودکش بم حملہ میں ایک مصروف پرہجوم چوراہے پر صبح کے اوقات میں خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں کی جاکٹ دھماکہ سے اڑ

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی ہیلپ لائن کو 4سال میں 70ہزارٹیلیفون کالس

دبئی۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی قائم کردہ 24گھنٹے کام کرنے والی ٹال فری ہیلپ لائن جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں مقیم 20لاکھ ہندوستانیوں کے مسائل کی یکسوئی کرنا ہے ۔ گذشتہ چار سال میں اس کو 70ہزار ٹیلیفون کالس وصول ہوچکے ہیں ۔ ہندوستانی کارکنوں کے وسائل کے مرکز افتتاح اس وقت کی صدرجمہوریہ پرتیبھا پاٹل نے نومبر 2010ء میں متحدہ

امل کلونی قید صحافی کے بارے میں سیسی سے ملاقات کی خواہاں

قاہرہ ۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) نامور قانون داں امل کلونی نے صدر مصر السیسی سے ملاقات کی درخواست کی ہے تاکہ الجزیرہ کے نامہ نگار محمد فہمی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈال سکیں۔ کلونی کی شادی ہالی ووڈ کے اداکار جارج کلونی سے گذشتہ سال ہوئی ۔ انہوں نے اپنا قانونی اثر و رسوخ اور اہم شخصیت کی حیثیت سے فہمی کی رہا کروانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصل