قطر نے مصر سے سفیر کو واپس طلب کرلیا

دوحہ ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی مملکت قطر نے مصر کے ساتھ لیبیا پر فضائی حملوں سے پیدا تنازعے کے بعد قاہرہ میں متعین اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلا لیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ اس نے عرب لیگ میں مصری قاصد کے ریمارکس کے بعد اپنے سفیر کو طلب کرلیا۔ مصری میڈیا کے مطابق عرب لیگ میں مصری نمائندہ طارق عادل نے لیبیا پر مصری فضائیہ کے ح

سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف مہم

ریاض 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت محنت نے آج دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اقامہ اور لیبر قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں کی اصلاح اور اقاموں کا موقف درست کرنے کیلئے کوئی رعایتی مہلت نہیں دی جائے گی۔ وزارت محنت کا یہ بیان ایک ایسے وقت جاری کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی تارکین وطن کو اقامہ کا موقف درست کرنے کیل

مدینہ منورہ کے پراجکٹس کی بروقت تکمیل پر زور

مدینہ منورہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مدینہ منورہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے سرکاری محکمہ جات پر زور دیا ہے کہ مدینہ منورہ کے تمام توسیعی پراجکٹس کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرلئے جائیں۔ سلمان بن فیصل نے صوبائی کونسل کے ایک اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے تمام شہریوں کی اُمیدوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے

قطر ایرویز میں شادی شدہ ملازمین کی برطرفی کا الزام مسترد

دوحہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر ایرویز کے سربراہ اکبر البکر نے ان دعوؤں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ ان کے ادارہ میں شادی کرنے والے ملازمین کو برطرف کردیا جاتا ہے۔ البکر نے سی این این سے کہاکہ یہ دعوے غلط ہیں اور ان کی کمپنی میں ملازمت کی روایات و شرائط انتہائی ترقی پسندانہ ہیں۔ اس سوال پر شادی کرنے پر ملازمین کو برطرف کردیا جاتا ہ

کویت سے 25000 غیرقانونی تارکین وطن ملک بدر

کویت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی تارکین وطن کے خلاف گزشتہ سال کی مہم کے دوران 10 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25000 افراد کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہاکہ 2014 ء کے دوران 26000 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو طلحہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جن کے منجملہ 500 کو اقاموں کا موقف درست کرنے کے

مرسی کو فوجی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی تردید

قاہرہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ایک اعلیٰ عدالتی عہدیدار نے معزول صدر محمد مُرسی اور ان کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے ایک نائب سربراہ کو فوجی ٹریبونل سے رجوع کئے جانے کی تردید کی ہے۔ ایک عہدیدار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ استغاثہ نے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان کے سینئر لیڈر خیزت الشاط کو اگسٹ 2013 ء کے دوران شہر سوئز میں تش

سعودی عرب پر تنقید کویتی بلاگر کو سزاء

کویت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں اپیل کی ایک عدالت نے ایک کویتی جہدکار کو قبل ازیں دی گئی چار سال کی سزائے قید میں آج مزید دو سال کا اضافہ کردیا۔ اس کویتی جہدکار کی طرف سے ٹوئٹر پر کئے گئے تبصرہ خلیج کے طاقتور ترین ملک سعودی عرب کے خلاف پائے گئے تھے۔ صالح سعید کو ڈسمبر سے تحت کی ایک عدالت نے ٹوئٹر پر تبصرہ پوسٹ کرتے ہوئے سعودی عرب

سعودی عرب کا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، چار ہلاک

ریاض ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت دفاع نے آج کہا کہ اس کے ایک ہیلی کاپٹر کے چار ارکان عملہ ہلاک ہوگئے۔ جب عراق اور کویت سے متصلہ سعودی سرحدی علاقہ میں رات کی فوجی مشقوں کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ سعودی وزارت دفاع کے آج صبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حضرالباطن میں ایک امریکی یافتہ بلیک ہاک طیا

پاکستان دہشت گردی کا صفایا کریگا : نواز شریف

کراچی ۔16 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اور اس کا سارے ملک سے لازماً ہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنا چاہئے ۔ نواز شریف جو فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ہمراہ یہاں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پہونچے ہیں ، انھوں نے صوبائی فاضل کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ یہ کمیٹی صوبہ سندھ میں مخالف دہ

داعش کو شکست دینے کیلئے اسلحہ چاہیے:عراقی وزیراعظم

بغداد ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف جنگ کے لیے امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد کی حمایت میں حال ہی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے لیکن انھیں داعش کو شکست دینے کے لیے اسلحہ اور آلات درکار ہیں۔انھوں نے سوموار کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ کے

بغداد میں سنی قبائلی لیڈر کا قتل

بغداد 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد میں آج کئے گئے ایک حملہ میں ایک سنی قبائلی لیڈر اور دوسرے 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس حملہ کے بعد وہاں فرقہ واری کشیدگی میں مزید اضافہ کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے دو کاروں کے ایک قافلہ پر حملہ کیا جس میں شیخ قاسم سویدن الجنابی اور ان کے بھانج

سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب

ریاض ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں دو ہندوستانی ورکرس کی مسخ شدہ نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع الرومہ میں واقع ہالی ڈے ریزارٹ کے کمرے میں یہ نعشیں برآمد ہوئیں۔ یہاں سکیورٹی گارڈس کو کمرے سے شراب اور بدبو محسوس ہونے پر اُس نے پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس نے کمرے ک

یمن میں یو اے ای ،اسپین کا سفارت خانہ بند

ابوظہبی ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) اور اسپین نے یمن میں واقع سفارت خانہ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں اور سکیورٹی تشویش کی بناء اپنے اسٹاف کا تخلیہ کرادیا۔ یمن میں حوثیوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی بناء یہ اقدام کیا گیا ۔ یو اے ای نے ایسے وقت اپنے اسٹاف کا تخلیہ کیا جبکہ سع

مصر کے پولیس کی طلایہ گرد پارٹی پر دھماکہ، 10 زخمی

قاہرہ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سرکاری خبر رساں ادارہ نے اطلاع دی ہیکہ مشرقی قاہرہ میں پولیس کے طلایہ گرد دستہ پر بم حملہ کیا گیا جس سے 10 افراد بشمول ایک شہری زخمی ہوگئے۔ ایک عسکریت پسند گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پارٹی اسلام پسند احتجاجی کو منتشر کرنے جارہی تھی۔

داعش کے ہاتھوں مصر کے 21 قبطی عیسائی اغوا

قاہرہ ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتح السیسی نے مصری شہریوں کو جلد از جلد لیبیا سے واپس بلانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ اعلان دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کی جانب سے 21 قبطی مصریوں کے اغوا کے بعد کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بار پھر مصری شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ لیبیا کا سفر نہ کریں۔