شام میں داعش کے ہاتھوں 90 عیسائی اغوا
عمان ۔24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سخت گیر جنگجو گروپ دولتِ اسلامی (داعش) نے شام کے شمال مشرق میں واقع دیہات سے کم از کم 90 آشوری مسیحیوں کو اغوا کر لیا ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے آج کہا کہ داعش کے جنگجوؤں نے علی الصباح الحسکہ شہر کے مغرب میں واقع قصبے تل حمیس اور اس کے نواحی دیہات تل تمر،تل ہرمز اور تل شامیر