سعودی عرب میں تین افراد کا سرقلم

ریاض ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج ان تین افراد کے سر قلم کردیئے جو منشیات کی اسمگلنگ کے مجرم پائے گئے تھے۔ یمن کے حمود حجوری اور سعودی کے محمد القحطانی کو یمنی سرحد سے قریب جنوب مغربی صوبہ جزان میں سزائے موت دی گئی۔

داعش کے زیر قبضہ تکریت میں عراقی فورسس داخل

بغداد۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سپاہی اور ملک کے اکثریتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوں چھاپہ مار آج اسلامک اسٹیٹ (داعش ) کے زیر قبضہ شہر تکریت میں داخل ہوگئے۔ انتہا پسندی کے ایک طاقتور گڑھ پر قبضہ حاصل کرنا عراقی فورسس کیلئے ایک سخت امتحان سمجھا جارہا ہے۔ اتحادی عراقی فورسس قادسیہ کے رابطہ سے تکریت میں داخل ہوئے جہاں حکام نے ا

دوبئی میں نوبل پرائز پر نمائش

دوبئی۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ ماہ کے اواخر میں دوبئی میں اپنی نوعیت کی ایک انوکھی نمائش کا انعقاد ہوگا، جہاں بین الاقوامی شہرت کے حامل نوبل انعام کے عالمی منظر نامہ کو تبدیل کرنے اور اس میں اصلاحات لانے کے رول کو اجاگر کیا جائے گا۔ ’’دی نوبل پرائز : آئیڈیاز چینجنگ دی ورلڈ‘‘ کے عنوان سے ایک ماہ طویل چلنے والی نمائش برج خلیفہ ڈ

اسلامی نصب العین کا دفاع ،شاہ سلمان کا عہد

ریاض۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی سے متعلق ایجنڈے کا اعلان کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ”وہ مکمل اور متوازن ترقی ” کیلئے کام کریں گے اور عرب اور اسلامی نصب العین کا دفاع کریں گے۔شاہ سلمان نے منگل کو ایک نشری تقریر میں اپنے ایجنڈے کے خدوخال بیان کئے ہیں۔انھ

شام کا 85 فی صد حصہ باغیوں سے آزاد کرا لیا: پاسداران انقلاب

طرابلس ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مسلح افواج ’’پاسداران انقلاب‘‘ کے ایک سینئر عہدیدار میجر جنرل حسین ہمدانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی عسکری قیادت کے تعاون سے شام کا 85 فیصد علاقہ باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ باغیوں سے واپس لئے گئے علاقوں پر اپوزیشن فورسیس نے قبضہ کررکھا تھا اور قریب تھا کہ صدر بشارالا

دوبئی میں تارکین وطن ورکرس کا احتجاجی مظاہرہ

دوبئی۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیاء بشمول ہندوستان کے کئی تارکین وطن ورکرس نے آج دوبئی کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک آمد و رفت عارضی طور پر مسدود رہی ۔ وہ اجرتوں میں اضافہ کا مطالبہ کررہے تھے۔ یہ ورکرس سبز تعمیراتی ڈریس پہنے ہوئے تھے اور انہیں پولیس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ دوبئی م

حسنی مبارک کرپشن مقدمہ : مقدمے کی نئی تاریخ 4 اپریل مقرر

قاہرہ۔ 10 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق مصری صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف کرپشن الزامات کے مقدمے کی ازسرِ نو سماعت 4 اپریل سے شروع ہو گی۔ حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں جمال اور علا پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومتی خزانے سے 14 ملین ڈالر کے مساوی مصری کرنسی حاصل کر کے اپنی نجی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا عہدہ پر طویل ترین میعاد تک فائز رہنے کا ریکارڈ

ریاض ۔ 10 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے شاہ سلمان کی نئی کابینہ کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا اور اس طرح انھیں یہ ایسا عہدہ تفویض کیا گیا ہے جس پر وہ گزشتہ 40 برس سے فائز ہیں۔ مسٹر سعود کو سب سے پہلے 1975 ء میں وزیر خارجہ نامزد کیا گیا تھا اور دنیا میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے طویل ترین عرصہ پر فائز ہونے کا ریکار

دولت اسلامیہ سے نمٹنے سعودی عرب پاکستان سے فوجی امداد کا خواہاں

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالامال سعودی عرب نے بھی بالآخر پاکستان کی جانب اپنی توجہ مرکوز کی ہے کیونکہ سعودی عرب اس بات کا خواہاں ہے کہ خطرناک ترین دولت اسلامیہ دہشت گرد گروپ سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج ہی اہم رول ادا کرسکتی ہے کیونکہ سعودی عرب کی سرحدوں کو بھی ودلت اسلامیہ سے خطرات لاحق ہیں۔ سعودی عرب نے پا

مصر میں بم دھماکہ، 3 فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 3 فوجی بشمول ایک عہدیدار ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے جبکہ مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے گورنریٹ کے روبرو لب سڑک ایک بم دھماکہ ہوا۔ یہ بم نقاب پوش عسکریت پسندوں نے شمالی چینائی کی رفاہ العریش کی بین الاقوامی شاہراہ پر نصب کیا تھا۔ جب اس کے قریب سے ایک گاڑی گذری تو بم پھٹ پڑا۔ ایک فوجی عہدیدار اور د

دفاعی درآمدات :سعودی عرب نے ہندوستان کو پیچھے کردیا

دوبئی ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تیل کی دولت سے مالا مال سعودی عرب نے سال 2014 ء میں دنیا کے سرکردہ دفاعی درآمد کنندے کا موقف حاصل کرلیا ہے اور اس نے ہندوستان کو اس مقام سے پیچھے کردیا ۔ چین اس معاملے میں اپنے ایشیائی پڑوسی ملک سے مزید قریب ہوتے ہوئے تیسرے مقام پر پہونچ گیا ہے ۔ آئی ایچ ایس کی سالانہ دفاعی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے ۔ امریک

قدیم عراقی شہر ہاترا کی مبینہ تباہی کی مذمت

بغداد۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارہ نے آج دولت اسلامیہ کے جہادی کے ہاتھوں قدیم عالمی تہذیبی ورثاء کی حیثیت سے شہر ہاترا کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رومی سامراج کے دور کے اس قدیم قلعہ بند شہر کی عراق کی ریگستان میں تباہی ناقابل برداشت ہے ۔ دو دن قبل مبینہ طور پر عراق کی وزارت نوادارت و آثار قدیمہ نے اطلاع دی

تحفہ پراجکٹ میں جوہری کی دو کروڑ50لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری

دبئی۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک اعلیٰ سطحی ہندوستانی جواہرات کے چلر فروش نے وزیراعظم نریندر مودی کے پُرعزم گجرات انٹرنیشنل فینانس ٹیک سٹی پراجکٹ میں دو کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ جس کا مقصد ہندوستان میں پہلا عالمی مالیاتی مرکز قائم کرناہے ۔ خالص سونے کے زیورات اور عالمی ہیروں کے بازار کی مسلمہ کمپنی جو

بلاگرکو کوڑے مارنے کی سزا پرتنقید حکومت سعودی عرب کی جانب سے مسترد

ریاض ۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے اس کے بلاگر رائف بداوی کو کوڑے مارنے کی سزا پر تنقیدوں کو مسترد کردیا ۔ بداوی کو 20ہفتوں کی مدت میں ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ وہ اسلام کی توہین کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ۔ بداوی کو اس کی سزا کے 50کوڑے جدہ میں ایک مسجد کے باہر 9جنوری کو لگائے گئے تھے اور باقی کوڑوں کی سزا طبی بنی

مصر میں فوج کے دھاوے 70عسکریت پسندہلاک‘ بم دھماکے سے 3افراد ہلاک

قاہرہ ۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے 70عسکریت پسند گذشتہ ہفتہ فوجی دھاؤں میں ہلاک کردیئے گئے ۔ 118 مطلوب اور مشتبہ عسکریت پسند یکم مارچ تا 7مارچ کے دوران گرفتار کرلئے گئے ۔ 27عسکریت پسندوں کے اڈے تباہ کردیئے گئے ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے زیر استعمال 108گاڑیاں اور موٹر سیکلیں جو پولیس اور فوج پر حمل

مصر کی ہائپر مارکٹ کے قریب بم دھماکہ ‘ ایک ہلاک 5زخمی

قاہرہ ۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے ساحلی شہر اسکندریا میں ایک ہائپر مارکٹ کے قریب بم دھماکہ سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے ۔ فوری طور پر حاصل ہونے والی اطلاعات کے بموجب دو دھماکو آلات ہائپر مارکٹ کے قریب ززین میں نصب کئے گئے تھے اور جب ایک بس اُن پر سے گزری تو دھماکہ ہوا ۔ دو افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے اور دیگر پانچ

داعشی اسٹائل میں اسرائیلی خاتون سیاست دان کا ’’مسخرہ پن‘‘

یروشلم ۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )اسرائیل میں ان دنوں ’’عید پوریم‘‘ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ہرسال اسرائیل سمیت پوری دنیا میں یہودی اس دن کو بڑے مذہبی جوش جذبے سے مناتے ہیں۔ لیکن عید پوریم مذہبی سے زیادہ سماجی نوعیت کا ایک تہوار ہے جس میں مزاحیہ خاکے اور ہنسی مزاح کے پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہر شخص مزاحیہ قسم کا لباس زیب تن کرتا ا