عرب دنیا
داعش کا وفادار کمانڈر ہلاک
کابل ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈا ٹ کام) افغان فوج کے ہاتھوں ایک عسکریت پسند کمانڈر جو دولت اسلامیہ کااتحادی تھا، ہلاک کردیا گیا۔ وزارت دفاع کے بموجب سابق طالبان کمانڈر خادم واحدی جس نے اپنی وفاداری دولت اسلامیہ سے وابستہ کردی تھی۔ افغانستان میں فوج کے ایک حملہ میں ہلاک کردیا گیا۔
صیانتی اندیشوں پر سعودی میں امریکی سفارتخانہ بند
ریاض۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب میں امریکی سفارتخانہ نے اپنی قونصل خدمات گذشتہ دو دن سے معطل کررکھی تھیں کیونکہ صیانتی اندیشوں میں اضافہ ہوگیا تھا ‘ جب کہ مغربی ممالک سے تیل کارکنوں کو دھمکیاں دی گئی تھی ۔ ریاض میں تمام خدمات اور جدہ اور دہران میں قونصل خدمات اتوار کے دن سے منسوخ کردی گئی ہیں ۔ آئندہ دو دن تک یہ خدمات دستیاب ن
رقم کی قلت سے ’ڈسکور بحرین‘ پروگرام متاثر
مناما۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کو دنیا کا مستحکم ملک ظاہر کرنے کی کوشش‘ رقم کی قلت کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے ۔ ڈسکور بحرین ایک ایسا پراجکٹ ہے جس کے ذریعہ ’’گُڈورلڈ سوسائٹی ‘‘ عوام کو ہر سال بحرین کے 9روزہ سیاحتی دورہ کی ترغیب دینا چاہتی ہے ۔ 25صحافیوں ‘ ماہرین معاشیات اور پروفیسرس کو بحرین کی ثقافت ‘ معیشت اور تہذیبی ورثہ کے مق
عمان میں ملازمتوں کے مواقع کم گریجویٹس زیادہ
مسقط۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) عمان میں یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد زیادہ اور روزگار کے مواقع کم ہوگئے ہیں ۔ ماہرین اور گریجویٹس کی تعداد میں اضافہ سے ماہرین روزگار کو اندیشہ ہے کہ موجودہ انحتاط پذیر روزگار منڈی سال کی باقی مدت میں بھی ایسی ہی برقرار رہے گی ۔ وزارت افرادی طاقت کے بموجب 25ہزار گریجویٹس بیروزگار ہیں ۔ ان کی 70فیصد سے زیاد
عمان کی ہندوستان کو پرواز ٹائرپھٹ جانے سے متاثر
مسقط۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عمان کی پرواز WY 241جو مسقط سے دہلی آنے والی تھی ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے متاثر ہوگئی جب کہ وہ رن وے پر دوڑ رہی تھی ‘ اس میں 150مسافر تھے ۔ نئی دہلی کے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس کا ٹائر پھٹ گیا ۔ عمان ایئر نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ تحقیقات اور ٹائر بدلنے کیلئے 7گھنٹے لگ گئے ۔ بیان کے بموجب تمام مسافرین کو محفوظ
تارکین کے وطن کو ’’عمان میں زندگی‘‘ کلاسیس
مسقط۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سفارت خانہ تارکین وطن کو عمان میں زندگی اور قوانین کے بارے میں تعلیم و تربیت دیں گے ۔ اس کے بعد ہی انہیں عمان روانگی اور وہاں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ عمان کی وزارت افرادی طاقت اپنے بیان میں کہا کہ سفارت خانے کے اپنے شہریوں کو تعلیم دینے میں بڑا کردار ادا کریں گے ۔ وزارت افرادی طاقت ان کے ساتھ تعاون کی
فوجی دھاؤں میں 45 مصری عسکریت پسند ہلاک
قاہرہ۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں گذشتہ ہفتہ فوجی دھاؤں میں 45عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔فوج نے آج کہا کہ 97 مشتبہ اور مطلوب عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ 25 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ۔ فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ 71گاڑیاں اور موٹر سیکلیں جو پولیس اور فوج پر حملوں کیلئے عسکریت پسند استعمال کرتے تھے ت
تکریت کی اندرون 72 گھنٹے آزادی ‘داعش جنگجوؤں کا محاصرہ
عجوہ ۔ 14 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس کے ایک ترجمان نے آج کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے تکریت میں اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) گروپ کے درجنوں ’’جانباز‘‘ جہادیوں کا محاصرہ کرلیا ہے اور اندرون تین دن اس شہر کو ان کے قبضہ سے آزاد کروالیا جائے گا ۔ بدر ملیشیاء کے سرکردہ لیڈر اور عوامی تحریک کے ترجمان کریم النوری نے کہاکہ اندرون 72 گھنٹ
بشارالاسد کے ایک با اثر رشتہ دار کا قتل
بیروت 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے صدر بشار الاسد کے ایک با اثر رشتہ دار کو ایک طاقتور سرکاری اثر والے علاقہ کے کنٹرول سے متعلق تنامعہ پر قتل کردیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ محمد الاسد نامی بشار الاسد کے رشتہ دار ایک وقت میں اسمگلنگ کیلئے شہرت رکھتے تھے ۔ انہیں کل لٹاکیہ صوبہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ شامی حقوق انسانی گروپ یہ نے بات
مصر کو فوجی امداد پر جلد فیصلہ : جان کیری
شرم الشیخ ( مصر ) 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے آج کہا کہ واشنگٹن مصر کو فوجی امداد کی اجرائی سے متعلق فیصلہ جلدی ہی کریگا ۔ امریکہ نے 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کو زوال کا شکار کردینے کے بعد سے فوجی امداد روک دی تھی ۔ جان کیری نے مصر میں ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر کہی ۔ چار عرب ممالک نے م
بحرین میں ہڑتالی ورکرس کو تنخواہ مل گئی
مناما /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زائد از ایک سو بیرونی ورکرس بشمول ہندوستانیوں کو جو یہاں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہڑتال کر رہے تھے، انھیں سفارتکاروں اور وزارت محنت کے عہدہ داروں کی مداخلت کے بعد ان کی اجرتیں حاصل ہو گئیں۔ خلیج کے اخبار کی اطلاع کے مطابق یہ ورکرس جو مرکیوری مڈل ایسٹ فرم کے ملازم تھے، وہ 28 فروری سے ہڑتال پر تھے، انھیں چ
سعودی عرب: میئرس سے مزید اموات
ریاض 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کے دوران میئرس وائرس سے مزید دس افراد فوت ہوگئے ہیں، وزارت صحت کے ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی۔ وزارت کے بموجب تازہ اموات 6 تا 12 مارچ کے درمیان ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں جاریہ مہینے میئرس سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ مہینے اس وائرس کے نتیجہ میں مملکت میں 30 افراد ف
تکریت میں عراقی فوج کی پیش قدمی جاری
بغداد ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سرکاری فوجیں ملک کے شمال مغربی شہر تکریت میں مختلف سمتوں سے پیش قدمی کرتی ہوئی شہر کے مرکزی علاقوں کی طرف بڑھ رہی ہیں جہاں پسپائی اختیار کرتے ہوئے دولت اسلامیہ کے جنگجو جمع ہو رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے شہر کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقے میں صنعتی زون اور شہر کے مرکز کے قریب ایک اہم چوک
شام میں گھمسان کی لڑائی، 50 ہلاک
بیروت ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد کے آبائی صوبہ میں گھمسان کی لڑائی کے دوران زائد از 50 سرکاری فوج کے ارکان اور جنگجو ہلاک ہوئے۔ اس علاقہ میں نگرانی کرنے والے گروپ نے کہا کہ سرکاری فوج نے القاعدہ سے وابستہ انتہاء پسندوں کے ساتھ گھمسان کی لڑائی کی۔ شمال مغربی صوبہ ٹکاکیہ میں مسلح اسلام پسند گروپوں کی حمایت میں لڑنے والے
غزہ سے 27 ٹن ٹماٹر کی کھیپ اسرائیل روانہ
غزہ سٹی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے بالآخر غزہ میں پیدا کی جانے والی اشیاء کی اسرائیل کو سربراہی کی اجازت دے دی۔ 2007 ء میں حماس کے ذریعہ سرحد پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کو غزہ کی اشیاء برآمد کئے جانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ اس طرح غزہ کی مخدوش معیشت میں بہتری واقع ہوگی اور ساتھ ہی ساتھ مذہب پرست یہودیوں کو بھی زرعی ذمہ داریو
تکریت میں دولت اسلامیہ پر عراقی فوج کی گرفت سخت
ابوعجیل ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں عراقی فوجیوںاور نیم فوجی جنگجوؤں نے تکریت میں موجود جہادی جنگجوؤں کا محاصرہ کرلیا ۔ حالانکہ شہر کی سڑکوں میں کثیرتعداد میں بم نصب کئے گئے ہیں ۔ شہر کے اندر اور اطراف و اکناف کل زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد بغداد کی دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرکے بلند حوصلہ سرکاری فوجوں نے
دبئی میں ہم وطن کے قتل کے الزام سے ہندوستانی بری
دبئی ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کی ایک عدالت نے ایک 28 سالہ ہندوستانی کو ناکافی اور کمزور ثبوتوں کی بنیاد پر اپنے ہم وطن کے قتل کے الزام سے آج بری کردیا۔ اس شخص کی شناخت صرف اس کے نام کے دو ابتدائی حرف ایم ایف سے کی گئی ہے، جس پر اپنے ایک ساتھی آر ایس کے منصوبہ بند قتل کا الزام تھا۔ آر ایس 2008 ء سے لاپتہ تھا، مارچ 2011 ء کے دوران اس کی نع