حادثہ میں معذور ہوئے لڑکے کو ڈھائی کروڑ کا معاوضہ

دوبئی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)یو اے ای میں ایک 30 سالہ ہندوستان لرکے کیلئے حکومت نے 2.5 کروڑ روپئے کا معاوضہ منظور کیا ہے جو 2013 ء میں ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوکر معذور ہوگیا تھا جبکہ اس کی شادی کو صرف تین ماہ کا عرصہ گذرا تھا ۔ کیرالا کا شہری ابوبکر جو ایک اخبار فروش تھا۔ حادثہ دراصل ایک کار سے ٹکر کی وجہ سے رونما ہوا جو اجمان میںغلط سمت سے آ

نیتن یاہو کے دور میں دو مملکتی حل ناممکن : صدر فلسطین محمود عباس

رملہ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے آج کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دو قومی حل ناممکن ہے، خاص کر وزیراعظم نیتن یاہو کی زیرقیادت اسرائیلی حکومت کے ساتھ دو قومی حل نکلنا ناممکن ہے۔ دو قومی حل کے خلاف نیتن یاہو کے بیانات اور فلسطینی مملکت کے خلاف ان کی پالیسی شاہد ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اگر م

عراق میں اجتماعی قبور سے درجنوں نعشیں برآمد

بغداد۔19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی عراق کے شہر تکریت کے قریب ایک اجتماعی قبر سے درجنوں نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ ( داعش) نے جو نسل کشی کی مہم شروع کی ہے اس کی وجہ سے عراق میں نعشوں کا انبار لگ رہا ہے ۔ داعش نے ملک بھر میں اپنی اندھادھند کارروائیوں کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کئے

یمن کو دہشت گردی کا گڑھ نہیں بننے دیں گے:جی سی سی

ریاض۔ 19مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) خلیج تعاون کونسل ’’جی سی سی‘‘ نے یمن میں جاری سیاسی شورش کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کو دہشت گردی کا گڑھ نہیں بننے دیا جائیگا۔ العربیہ کے مطابق خلیجی ممالک کے بیرون ملک سفیروں کی جانب سے عالمی برادری پر واضح کردیا گیا ہے کہ یمن میں جاری شورش خطے کے امن و استحکام کیل

شام جانے والی برطانوی خاتون کو واپس بھیج دیا جائیگا

انقرہ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی جانب سے ایک برطانوی خاتون کو اس کے ملک (برطانیہ) کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ خاتون استنبول پہونچ کر یہاں سے شام جانے کی تیاری کررہی تھی جہاں وہ دولت اسلامیہ (داعش) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی تھی۔ پولیس نے اس مشتبہ خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔ 21 سالہ خاتون کی جلیلہ نادرہ ایچ کی حیثیت

یو اے ای میں اونٹنی کے دودھ سے تیار آئسکریم متعارف

دوبئی ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یو اے ای کے ایک اعلیٰ سطحی دودھ مصنوعات کے تاجر نے یہ ادعا کیا ہے کہ اُس کی کمپنی دُنیا کی پہلی کمپنی ہوگی جو عام مارکیٹ میں اونٹنی کے دودھ سے تیار کی گئی آئسکریم اور دودھ کا پاؤڈر متعارف کرے گی ۔ العین ڈیری کے ’’کیملائٹ ‘‘ برانڈ کے تحت تیار کئے گئے دودھ مصنوعات اب یو اے ای کے چنندہ آؤٹ لیٹس پر دستیاب رہ

شامی فوج کا امریکی ڈرون طیارہ مار گرانیکا دعویٰ

دمشق۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی مغربی علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ فوج کے مطابق اس جاسوس طیارے کو صدر بشار الاسد کے حامیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے لطاقیہ نامی شہر کے اوپر نشانہ بنایا گیا۔ امریکی محکمہ دفاع نے اپنے ایک ڈرون طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی تصدیق کی ہے تاہ

نیتن یاہو کی کامیابی پر عالمی ردعمل

رملہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطینی اتھاریٹی محمود عباس نے نیتن یاہو کی کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی ایسی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں جو اُصولی اعتبار سے فلسطین کے مسئلہ کا دومملکتی حل تسلیم کرنے کیلئے تیار ہو۔ نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیراعظم نریندر مودی نے بنجامن نیتن یاہو کو

مصر کے 22 اسلام پسندوں کو پولیس پر حملہ کے الزام میں سزائے موت

قاہرہ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے 22 اسلام پسندوں کو محمد مرسی کی 2013 ء میں فوجی بغاوت میں اقتدار سے بیدخلی کے بعد ہونے والے تشدد کے دوران پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی۔ اُن پر الزام تھا کہ وہ کرداسا پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایک ملازم پولیس کو ہلاک اور دیگر کو ہلاک کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔ اُنھوں نے پولیس ع

شیعہ ملیشیا‘ داعش سے بڑا مسئلہ بن سکتی ہے: کرد رہنما

بغداد17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عراقی کردوں کے اہم رہنما مسرور برزانی نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شیعہ ملیشیا کے عراقی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ عراقی کردستان میں انٹیلیجنس اور سکیورٹی کے امور کے سربراہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت کی جانب سے تکریت میں ایران نواز شیعہ جنگجوو

تکریت کو داعش سے خالی کرانے کا آپریشن ملتوی

بغداد17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے شہر تکریت کو داعش سے خالی کروانے کے لیے جاری عسکری آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا۔ سمارا شہر میں عراقی وزیر داخلہ محمد سلیم نے بتایا کہ تکریت میں جاری عسکری آپریشن کو روک دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس شہر سے شہریوں کا باحفاظت انخلا یقینی بنانا ہے۔ عسکری آپریشن کے 90 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے

ایران سے معاہدہ ایٹمی دوڑ کی وجہ بنے گا

ریاض 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )سعودی عرب کے سراغ رساں ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ممکنہ سمجھوتے کے بعد خطے میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک بھی جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہاں ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ ”میں ہمیشہ سے یہ کہتا چلا آ ر

اخوان المسلمین کے 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم

قاہرہ17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سینئر رہنما محمد بدیع سمیت 13 رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تنظیم کے رہنما محمد بدیع اور دیگر اہم رہنماؤں پر ریاست کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ محمد بدیع کئی دوسرے مقدمات میں بھی ملوث ہیں جن میں انھیں سزائے موت بھی سنائی جاچ

شامی فوج کا کلورین سے حملہ

بیروت۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے کلورین گیاس سے شمالی قصبہ پر حملہ کیا جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک فوجی عہدیدار نے ان دعوؤں کی فوری تردید کرتے ہوئے باغیوں پر الزام عائد کیا کہ یہ صدر شام بشارالاسد حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا بہانہ ہے۔ برطانیہ کی شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ حم

چرچس پر حملوں کے خلاف احتجاج ، عیسائی اسکولس بند

اسلام آباد ۔ 16 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مختلف شہروں میں آج عیسائی فرقہ کے افراد نے چرس پر کئے جانے والے حملوں کے خلاف زبردست احتجاج منعقد کیا ۔ چرچس پر طالبان کے ذریعہ کئے گئے حملوں میں 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاہور میں دو چرچس طالبان کے حملوں کا شکار ہوئے جس کے خلاف عیسائی برادری میں زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ رومن کیتھولک