تکریت پر فیصلہ کن حملہ کی عراقی فوج کی تیاریاں

تکریت (عراق)۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج نے صدام حسین کے آبائی قصبہ تکریت پر دوبارہ قبضہ کرنے کیلئے جارحانہ کارروائی کے قطعی مرحلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ایک فوجی عہدیدار نے کہا کہ فیصلہ کن جنگ ملک کے ایران حمایت یافتہ نیم فوجی جنگجوؤں کی مدد سے کی جائے گی۔ یہ جنگجو اب تک فوجی کارروائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ اس کی ای

ملا فضل اللہ کی ہلاکت پر تذبذب

لاہور26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اگرچہ وزیر داخلہ اور تحریک طالبان پاکستان کے گروپ میں سے مطلوب شخص ملا فضل اللہ کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں پاکستان افغانستان سرحد پر مارے جانے کی تصدیق نہیںکررہے مگر اس حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ افراد کا اصرار ہے کہ ملا فضل اللہ مارے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اگر ملا ریڈیو (فضل اللہ) زندہ ہیں ت

جیل میں سعودی خواتین کا تقرر

ریاض 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب جیل میں پہلی بارملاقاتیوں کی میزبانی کیلئے سعودی خواتین کا تقررکر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں الحائر جیل میں قید افراد سے ملاقات کے لئے آنے والے خاندانوں اور خواتین کی میزبانی کے لیے پہلی مرتبہ خواتین اسٹاف کا تقررکیا گیا ہے۔

غزہ میں فلسطینیوں کے راکٹس سے شہری ہلاکتیں : ایمنسٹی کی رپورٹ

یروشلم 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ 2014 ء کی گرمائی جنگ میں غزہ میں فلسطینی راکٹ داغے جانے کے واقعات میں غزہ پٹی کے اندر انسانی جانوں کا اتلاف زیادہ ہوا بہ نسبت اسرائیل کے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کے ہلاکت خیز حملے بین الاقوامی طور پر وضع کردہ قوانین کی سرا

لیبیا : دولت اسلامیہ کا کار بم دھماکہ اور جھڑپیں ، 17 ہلاک

طرابلس ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ سے ملحق میڈیا کے گروپ نے کہا کہ وہ لیبیا میں خودکش کار بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کرتا ہے جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ دھماکہ بن غازی شہر میں ہوا تھا۔ 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔ لیبیا کی سرکاری فوج اور القاعدہ کے جنگجوؤں میں جھڑپیں بھی ہوئیں جن میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس طرح آج ہلاکتوں کی جملہ

اسرائیل میں پہلی مرتبہ فلسطینی کی اعلیٰ عہدہ پر تعیناتی

تل ابیب ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک فلسطینی شہری کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلیٰ عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔ صہیونی ریاست کی تاریخ میں ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔طارق ابو حامد پیشے کے اعتبار سے کیمیکل انجینئر ہیں اور ان کا تعلق مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صور باھر کالونی سے ہے۔ اسرائیلی خبر رس

بے حجاب طالبہ کے بال کاٹنے پر ٹیچر کو سزا

قاہرہ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)قاہرہ کے جنوب میں واقع صوبہ الفیوم کے پراسیکیوٹرز نے ایک استانی کو بغیر حجاب کے سکول آنے والی لڑکی کے بال کاٹنے کے جرم میں چار دن قید کی سزا دے کر مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔مصری حکام نے بچی کے والدین کی جانب سے شکایت کرنے پر مذکورہ استانی اور سکول کے ہیڈ ماسٹر کو بھی معطل کردیا۔ بچی کے والدین کے مطابق

مصر کے سینائی میں بم حملہ 2 فوجی ہلاک ، 6 زخمی

قاہرہ 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں ایک بکتر بند گاڑی لبِ سڑک بم دھماکہ سے تباہ ہوگئی۔ 2 فوجی مقام حادثہ پر ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔ کسی بھی عسکریت پسند تنظیم نے اِس بم حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مصر کے شمال مشرقی جزیرۂ نما سینائی میں جنوری 2011 ء سے مسلسل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مصر کے اسلام

وسطی یمن میں قبائیلی جھڑپیں،30 افراد ہلاک

عدن 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مخالف فوج اور اُس کی حامی فوج کے درمیان یمن کے وسطی علاقہ میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فوج کی مدد سے باغی مسلح قبائیلیوں سے صوبہ بیضہ میں باہم متصادم ہوگئے۔جھڑپوں میں 9 قبائیلی اور 15 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے۔ قبائیلی دو مکانوں کو جو حوثی باغیوں کے اڈ

تحریک طالبان سربراہ ملا فضل اللہ فضائی حملے میں ہلاک-! ک

اسلام آباد 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)تحریک طالبان سربراہ ملا فضل اللہ آج پاکستان کے بدامنی سے دوچار خیبرپختون خواہ قبائیلی علاقہ میں فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ ملا فضل اللہ پر پشاور اسکول قتل عام کا ماسٹر مائینڈ ہونے کا الزام ہے ۔ 40 سالہ فضل اللہ نے 2013 میں تحریک طالبان کی باگ ڈور حکیم اللہ محسود سے حاصل کی تھی جو فضائی حملوں میں بری طرح

یمن کے تیسرے وسیع ترین شہر پر باغیوں کا قبضہ

عدن۔22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی فوج اور صیانتی عہدیداروں نے کہاکہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت یافتہ باغیوں نے ملک کے تیسرے وسیع ترین شہر تائز اور اس کے ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ایک دن قبل باغیوں نے جنہیں حوثی کہا جاتا ہے پریشان حال صدر یمن کی وفادار افواج کے خلاف عام حملہ کا حکم دیا تھا ۔ سابق صدر عبدالرب منصور ہادی نے حا

یمن کو فوری طبی امداد روانہ کرنے شاہ سلمان کا حکم

صنعا ۔ 21مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعہ کے دن کئے گئے خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے شاہ سلمان نے بم حملوں کے متاثرین زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔ نماز جمعہ کے دوران دولت اسلامیہ کے خودکش بم برداروں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں کم از کم 142 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھ

سابق مصری صدر محمد مرسی کے 22حامیوں کو پھانسی کا حکم

قاہر ہ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے 22حامیوں کو پھانسی کی سزا کا حکم دے دیاگیا، مدعاعلیہان کا کہنا ہے کہ مصر میں سابقہ حکومت کے حامیوں کو دی جانے و الی سزائوں کے بارے میں مفتی اعظم مصر سے باقاعدہ فتویٰ بھی لیا جائے گا۔ ملزمان سزا کے خلاف اپیل کرسکتے ہیںلیکن اگر اعلیٰ عدلیہ نے ان کی سزا کو برقرا ر رکھا اور فتوی بھی

بحرین میں دھماکہ ، دو پولیس اہلکار زخمی

مناما ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مناما کے مغربی علاقہ میں ہوئے ایک دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ وزارت کی جانب سے یہ اطلاع سرکاری ٹوئیٹر اکاونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرانا نامی علاقہ میں دھماکہ ہوا جبکہ دھماکہ کی وجہ پر کوئی روشنی نہیں

ہندوستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے دوبئی میں روڈ شو

دوبئی ۔ 20 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے اپنی سیاحت کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے ہندوستان میں ایک روڈ شو کا اہتمام کیا ہے جہاں سیاحوں کو خلیجی ملک کی سیاحت کرنے اور خصوصی پیشکش کے ذریعہ راغب کیا جارہا ہے جو ہندوستانی منڈی کی ضروریات کی تکمیل بھی کرسکے گا ۔ روڈ شو میں قومی ایئرلائنز کمپنیوں کے علاوہ ٹراویل اینڈ ٹو