یمن میں جھڑپیں، 100 سے زیادہ افراد ہلاک

عدن ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج جنوبی یمن میں باغیوں اور حکومت کے وفاداروں کے درمیان خوفناک جھڑپیں شروع ہوگئیں، جن سے 24 گھنٹوں کے اندر 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ریڈکراس کی امداد کی سربراہی جس کی اس جنگ زدہ ملک کو سخت ضرورت ہے، جھڑپوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ راحت رساں کارکنوں نے انتباہ دیا ہیکہ غربت زدہ یمن میں صورتحال سنگی

بنگلہ دیش کے طوفان میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

ڈھاکہ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پورے بنگلہ دیش میں ہفتہ کے دن ہونے والے تباہ کن طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 37 ہوگئی۔ ہزاروں مکان زمین بوس ہوگئے۔ سینکڑوں درخت اور برقی ستون جڑوں سے اکھڑ گئے۔ ملک گیر سح پر دھان کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔

محمود عباس کا اسرائیل کو انتباہ

رملہ ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر فلسطین محمود عباس نے اسرائیل کو کئی ملین ڈالرس کی ٹیکس رقم فلسطینی اتھاریٹی کے حوالے نہ کرنے پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع ہونے کا انتباہ دیاہے ۔

شمالی سینائی میں مصری فوج کے زمینی اور فضائی حملے

قاہرہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی فوج نے تشدد کا شکار شمالی سینائی علاقہ میں زبردست زمینی اور فوجی کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کل تخریب کاروں کے حملے میں 15 فوجی اور دو شہری علیحدہ واقعات میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مصر کی فوج نے آج بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا تھا ۔ ایک عہدیدار

دمشق :پناہ گزین کیمپ پر عسکریت پسندوں کا قبضہ

بیروت 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں حقوق انسانی کارکنوں نے کہا کہ وہاں تخریب کاروں نے ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے تقریبا علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے ۔ یہ فلسطینی کیمپ دمشق کے مضافات میں واقع ہے ۔ یہاں چار دن سے لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ حقوق انسانی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہاں قبضہ کرنے والے عسکریت پسندوں میں آئی ایس آئی ایس اور نصرہ فرن

جعلی کریڈٹ کارڈس استعمال کرنے والے ہندوستانی گرفتار

دوبئی 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بحرین میں چار ہندوستانیوں کو مبینہ طور پر جعلی کریڈٹ کارڈس کے ذریعہ 28 لاکھ روپئے مالیت کے 45 اسمارٹ فونس خریدنے کا ملزم قرار دیا گیا ہے۔ دی گلف ڈیلی نیوز کے مطابق ایک ڈیٹکٹیو نے ہائی کریمنل کورٹ میں ججس کو ثبوت پیش کئے اور بتایا کہ یہ ملزمین پیشہ ور دھوکہ باز ہیں اور دھوکہ دینے کیلئے انہوں نے آلات خریدے او

مصر میں داعش کا حملہ ، 15 سپاہی ،دو شہری ہلاک

قاہرہ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مصر کے شورش زدہ علاقہ جزیرہ نما سیناء میں جمعرات کو جنگجوؤں نے بیک وقت مختلف مقامات پر پانچ حملے کئے ہیں جن میں 15 فوجی اور 2 شہری ہلاک ہوگئے۔فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 15 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں نے شمالی سیناء کے صوبائی دارالحکومت العریش سے مشرق میں واقع قصبے شیخ زوید کے جنوب میں مص

پاکستانی فوج جلد سعودی عرب پہونچنے کا امکان : سعودی وزیردفاع

ریاض 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وز یر دفاع پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اتحادی افواج کے ساتھ مل کر یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کرے گی۔ پاکستانی حکام اور سعودی قیادت کے درمیان یمن کے معاملے پر بات چیت کے بعد یہ طے پا گیا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب اور اتحادی افواج کے ساتھ مل کر حوثی قبائل کے

یمنی ڈیری فارم پر بمباری، 37 ہلاک

صنعا ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی زیرقیادت فضائی حملوں کی ساتویں شب مغربی یمن کا ایک ڈیری فارم بھی نشانہ بنا، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 37 ڈیری فارم ورکرس ہلاک اور دیگر 80 زخمی ہوگئے۔ صوبہ حدیدہ میں یہ ڈیری فارم واقع ہے۔ صوبائی گورنر حسن الحئی نے ان ہلاکتوں کی توثیق کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا

یورپی کمپنیوں کو یمنی حدود میں پروازوں سے گریز کی ہدایت

انقرہ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام)یورپی یونین کے رکن ممالک کی فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یمن کی فضائی حدود میں پروازوں سے گریز کریں۔ یورپی ریگولیٹرز کی جانب سے یہ ہدایت یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کے بعد کی گئی ہے۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے فرانسیسی

امارات میں شمسی توانائی سے چلنے والی کار کی نمائش

دوبئی ۔ یکم ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) : یو اے ای کی شمسی توانائی سے چلنے والی پہلی کار کو ابوظہبی کے ایک شاپنگ مال میں عوام کیلئے نمائش میں رکھا گیا ہے جس کی رفتار 150 کیلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ 2013 میں ورلڈ فیوچرانرجی سمیٹ میں گوکائی یونیورسٹی نے اپنی شمسی توانائی والی کار کو متعارف کیا تھا ۔ اس کے بعد ہی سے اس کار کو تیار کرنے کا منصوبہ بنا

میں مصر میں دوبارہ شوٹنگ کا خواہشمند ہوں : امیتابھ بچن

قاہرہ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن جو 24 سال کے وقفہ سے مصر واپس آئے ہیں، کہا کہ وہ مصر کی محبت سے چاروں خانے چت ہوگئے ہیں۔ مصریوں نے ان پر اتنی خلوص و محبت برسائی ہیکہ وہ اہرام کی سرزمین مصر میں دوبارہ شوٹنگ کرنا پسند کریں گے۔ امیتابھ بچن نے 1975ء میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا تھا۔ وہ فی الحال یہاں 3 روزہ دورہ پر آئے ہوئے