مصر میں دھماکہ ، 6 فوجی ہلاک

قاہرہ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی بکتر بند گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے سڑک کے کنارے رکھے گئے ایک بم دھماکہ میں بشمول ایک افسر 6 فوجی اہلکار ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔

حلب میں جھڑپیں ، 35 شہری ہلاک

بیروت۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے سب سے بڑے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کے فورسیس اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کم سے کم 35 شہری ہلاک ہوگئے۔ لندن میں واقع شام کے مبصر ادارہ برائے انسانی حقوق نے یہ دعویٰ کیا جس کی کسی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی۔ اس ادارہ نے کہا کہ المعاذی، شیخ لطفی اور سلیمانیہ علاقوں میں فائرنگ

سعودی عرب کے حامیوں نے ایرانی ٹی وی اکاؤنٹ ہیک کرلیا

تہران۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے حامی ہیکرس نے ایران کے ’’العالم‘‘ ٹی وی چیانل کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا اور اس پر سعودی عرب کی تائید میں مواد پیش کردیا۔ یمن میں ایرانی تائید یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔ ’’العالم‘‘ چینل نے اس سابقہ حملہ کیلئے حکومت سعودی عرب کو م

سعودی تیل کی پیداوار 9.8ایم بی پی ڈی

دبئی۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی تیل کی پیداوار جاریہ سال اضافہ ہوکر 98لاکھ بیارل روزآنہ ہوجائے گی جو موجودہ 96لاکھ بیارل روزآنہ ہے ۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ بازار میں تیل کی قیمت پر جنگ کے دوران اس کا مقام سب سے آگے رہے ۔ سعودی خام تیل کو غیر ملکی بازاروں میں سخت مسابقت کا سامنا ہے ۔ جس نے گذشتہ سال تقریباً 70لاکھ بیارل روزآ

اخوان المسلمین رہنما محمد بدیع کو سزائے موت کی توثیق

قاہرہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے سرکردہ رہنما محمد بدیع اور دیگر 13 کو ملک کے خلاف منصوبہ بند حملوں اور بدامنی و تشدد کیلئے اُکسانے پر سزائے موت کی توثیق کی ہے ۔ عدالت نے 36 دیگر بشمول امریکی نژاد مصری شہری محمد سلطان کو ممنوع تنظیم کی تائید پر سزائے عمرقید بھی سنائی ہے ۔ تاہم اس سزاء کے خلاف اپیل کی ج

سعودی عرب میں پاکستانی تنظیم الفرقان کے اثاثے منجمد

جدّہ ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی وزارتِ داخلہ نے دہشت گردی کی لڑائی کے لئے سرمایہ اکھٹا کرنے کی کوششوں پر ایک پاکستانی رفاہی ادارے الفرقان کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ اس تنظیم کے ساتھ سعودی باشندوں کے لین دین پر بھی پابندی ہو گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ الفرقان کی م

یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں شدید جھڑپیں

دمشق ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے میں واقع یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور متحدہ فلسطینی فورس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسلامک اسٹیٹ نے اس مہاجر بستی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (UNRWA)

یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں شدید جھڑپیں

دمشق ۔11 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے میں واقع یرموک کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں اور متحدہ فلسطینی فورس کے جنگجوؤں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسلامک اسٹیٹ نے اس مہاجر بستی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین سے متعلق ایجنسی (UNRWA)

مراقش میں بس حادثہ، 31 ہلاک

رباط ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسکول کے کھیلوں کے ایک مقابلہ سے واپس ہونے والے طلبہ کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک لاری اور طلبہ کی بس کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں۔ یہ حادثہ جنوبی مراقش میں پیش آیا اور ستمبر 2012ء کے بعد شمالی افریقہ کی مملکت میں پیش آنے والا بدترین حادثہ تھا۔ 2012ء

مصر کے شمالی سینائی میں بم حملہ، 11 ہلاک

قاہرہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینائی علاقہ میں بم حملہ کیا گیا جس میں 11 افراد ہلاک 6 زخمی ہوئے۔ سیکوریٹی عہدیداروں نے کہا کہ دو مکانات پر راکٹ داغے گئے ۔ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب دو راکٹس حسین الشیخ زید شہر میں آ گرے۔ ذرائع نے کہا کہ میزائیل کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم سیکوریٹی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ مہلوکین کا تعلق

مسلکی عقیدت سے زیادہ اسلام کی اہمیت : اردغان

انقرہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے لئے اسلام کی حیثیت سب سے زیادہ ہونی چاہئے نہ کہ شیعہ اور سنی مسلک کی۔ ایران کے ایک روزہ دورہ سے واپسی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ آپ شیعہ ہوسکتے ہیں، سنی ہوسکتے ہیں، یہ آپ کی طرز فکر، وابستگی اور عقیدت کا معاملہ ہ

ایران کے عازمین کے طیارہ کو پرمٹ نہ ہونے پر روک دیا گیا

ریاض ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے مکہ معظمہ آنے والے ایرانی عازمین کے طیارہ کو معقول اجازت نامہ نہ ہونے پر اپنی فضائی پٹی میں داخل ہونے سے روک لیا۔ ہوا بازی کے حکام نے آج بتایا کہ طیارہ نے سعودی پرمٹ کیلئے درخواست نہیں دی تھی۔ اس طیارہ میں 260 عازمین سوار تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی جاری ہے۔ ہوا بازی حکام

افغان عدالت کے احاطہ پر طالبان کا حملہ

مزار شریف ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طالبان خودکش بمباداروں نے فوجی یونیفارم پہن کر افغانستان کے دور دراز والے صوبہ مزارشریف میں ایک عدالت پر حملہ کردیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ مزار شریف شہر میں جاریہ حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب طالبان کی روایتی کارروائیاں شروع ہوئی ہیں۔ خودکش بم برداروں نے دھماکو اشیاء سے بھرے ہوئے جیاکٹس پہن کر اف

یمن میں فوری جنگ بندی کیلئے اسلامی ممالک سے ایران کی ا پیل

تہران /اسلام آباد ۔ 8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ یمن میں فوری طور جنگ بندی کروائیں اور مذاکرات کے ذریعے حکومت کے قیام میں یمن کے عوام کی مدد کریں۔یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی کما

سعودی زیرقیادت اتحادی افواج کیلئے امریکی ہتھیار

ریاض۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک سینئر امریکی سفارت کار کا کہنا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب کو تحفظ فراہم کرنے اپنے وعدہ کا پابند ہے اور یمن پر فضائی حملے کیلئے سعودی کی قیادت والی افواج کو ہتھیار فراہم کئے جارہے ہیں۔ دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلینکین نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے بھی سعودی عرب کے

ریاض میں دو سعودی ملازمین پولیس کو گولی مار دی گئی

ریاض ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں دو ملازمین پولیس کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ دارالحکومت ریاض میں آج پٹرولنگ میں مصروف تھے۔ دو ہفتے سے بھی کم مدت کے دوران پولیس کو شوٹنگ کا نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ دارالحکومت کے مشرقی ضلع میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں یہ واقعہ پیش آیا جس کی ایک پولیس ترجمان نے توثیق کی اور

اخوان المسلمون کے 10 کارکنوں کو عمر قید

قاہرہ ۔ 8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 2013 ء کے دوران قاہرہ میں اسلام پسندوں کے خونریز احتجاج کے بعد شہر منصورہ میں ایک شخص کی ہلاکت کے ضمن میں اخوان المسلمون کے 10 ارکان کو سزائے عمر قید دی ہے ۔ یہ واقعہ ڈسمبر 2013 ء میں پیش آیا تھا جب اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے منصورہ میں احتجاج منظم کیا تھا کہ اس دوران ایک ٹ

یمن میں اب تک 540 بشمول 74 بچے ہلاک

اقوام متحدہ 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن میں زائد از ایک لاکھ افراد اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں اور ملک میں دو ہفتہ قبل جنگ میں شدت پیدا ہونے کے بعد سے اب تک کم و بیش 74 بچے بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ میں بچوں کی ایک ایجنسی یونیسیف نے بتایا کہ ملک میں تشدد اتنا بڑھ چکا ہے کہ جنوبی یمن کے علاقہ میں آبی سربراہی شد

داعش کا انگریزی زبان میں ریڈیو بلیٹن کا آغاز

بغداد۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے انگریزی زبان میں ریڈیو نیوز بلیٹن شروع کیا ہے ۔ دہشت گرد گروپ نے البیان ریڈیو نیٹ ورک کے ذریعہ یہ نئی سرویس شروع کی جس کا ٹوئیٹر پر اعلان کیا گیا ۔ اس نیٹ ورک کے ذریعہ عربی اور روسی زبان میں نیوز بلیٹن پہلے سے نشر کی جارہی ہے ۔پہلے انگریزی بلیٹن میں عراق ، شام اور لیبیا کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گی