افغانستان میں پھر خودکش بم حملے دو پولیس اہلکار ہلاک

کابل ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افغانستان کے ایک پولیس اسٹیشن پر کئے گئے خودکش بم حملے میں کم و بیش دو پولیس اہلکار ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حملے لشکر باغ نامی علاقہ میں کئے گئے جو صوبہ ہلمند کا دارالخلافہ ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام 7 بجے دو شورش پسند جو بندوقوں اور دھماکو اشیاء سے لیس تھے، اچانک پولیس اسٹیشن پر

فوجی گاڑی پرگھات لگا کر حملہ،3 فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صوبہ سینائی میں فوجی گاڑی پر گھات لگا کر کئے گئے حملے میں کم و بیش تین فوجی بشمول ایک آفیسر ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سڑک کے کنارے ایسے وقت ہوا جب فوجی گاڑی وہاں سے گذر رہی تھی۔ میڈیکل ذرائع نے بھی اس دھماکہ اور ہلاکتوں کی توثیق کی۔ مصر کے اولین منتخبہ صدر محمد مرسی کی ایک فوجی بغاوت م

غزہ : اقوام متحدہ پناہ گزین ادارے پردھماکہ

گزہ سٹی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دھماکو آلہ کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین افراد غزہ سٹی کے روبرو دھماکہ سے اُڑا دیا گیا ‘ تاہم کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ اقوام متحدہ اور فلسطینی فوجی ذرائع کے بموجب اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر برائے غزہ کی احاطہ کی دیوار کے قریب بم دھماکہ ہوا ۔ تاہم اس سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا اور نہ کوئی نق

بغداد اور اربیل شہر میں دھماکے، 30 افراد ہلاک

بغداد ۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد اور اربیل شہر میں کار بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی عزت ابراہیم الدوری کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ عراقی صوبے صلاح الدین کے گورنر رعد الجبیری کے مطابق عزت ابراہیم الدوری سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں، ان کے ہمراہ دیگر 1

شاہ سلمان کی یمن کیلئے 274 ملین ڈالر امداد

ریاض18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کیلئے جاری مشن کی سربراہ ملک سعودی عرب نے جنگ زدہ ہمسایہ ملک میں امدادی کارروائیوں کیلئے 274 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔سعودی نیوز ایجنسی ’سعودی پریس ایجنسی‘ کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یمن میں جاری تنازعے کے لاکھوں متاثرین کی امداد

یمن :فضائی کارروائی و جھڑپ میں 76 ہلاک

عدن۔18 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)یمن کا دارالحکومت صنعا دھماکوں اور بمباری سے گونج اٹھا، تازہ حملوں اور لڑائی میں 76 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔اتحادی طیاروں نے صنعا کے مختلف علاقوں میں فوجی کیمپ اور اسلحہ ڈپو پر بم برسائے،حملوں کے بعد فضا میں دور تک دھواں بلند ہوتا نظر آیا۔ اتحادی طیاروں نے تعز شہر میں صدارتی محل اور باغیوں کے ٹھکا

مکۃ المکرمہ میں خلع کے واقعات میں اضافہ

ریاض۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عدالتوں میں 352 معاہدات ایسے پیش کئے گئے جن کا تعلق خاندانی تنازعات سے تھا۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جو تنازعات عدالتوں سے رجوع کئے گئے ان میں خلع اور تنسیخ نکاح کی درخواستوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ ضلع ایک ایسا معاملہ ہے جس کے ذریعہ بیوی اپنے شوہر سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر علیحدہ ہوجانے کا مطالبہ ک

مصر اور سعودی عرب کا مشترکہ جنگی مشقوں کا فیصلہ

ریاض ؍ قاہرہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر اور سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں پرصلاح مشورہ مکمل کرلیا ہے۔ جس کے بعد جلد ہی سعودی عرب کی سرزمین پر مشقیں شروع کی جائیں گی اور ان میں دیگر خلیجی ممالک کی مسلح افواج بھی حصہ لیں گی۔ جنگی مشقوں کے حوالے سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز قاہرہ میں م

عراق میں کار بم دھماکہ 11 افراد ہلاک

بغداد 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے علاقہ میں کار بم دھماکوں سے جو ایک ہسپتال کے قریب کئے گئے تھے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج اور طبی عہدیداروں نے کہاکہ یہ بم دھماکہ ایک کار پارک کے قریب ہوا جو یرموک ہاسپٹل سے مغرب میں سڑک کے پار واقع ہے۔ اِس بم دھماکہ سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور دیگر 10 افراد زخمی ہوگئے۔ بغداد کے مغربی متصلہ علا

دبئی میں اہانت اسلام کے الزام میں ہندوستانی گرفتار

دبئی۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ فیس بک پر اسلام کی اہانت کرنے کے الزام میں ایک 41 سالہ ہندوستان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ یہ پریشان کن جھلکیاں عراق میں دیکھی گئیں۔ وکلائے استغاثہ کے بموجب ہندوستانی شہری ایس جی نے فیس بک پر گذشتہ سال جولائی میں اسلام کی توہین کی تھی۔ ملزم نے مبینہ طور پر تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعت

یمن :گیس ٹرمنل پر قبائیلیوں کا قبضہ، اقوام متحدہ سے سعودی کی امداد طلبی

عدن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسلح قبائیلیوں نے یمن کے واحد گیس برآمدی ٹرمنل پر آج قبضہ کرلیا۔ جبکہ فوجیوں کو ہتھیار ڈال دینے والوں کی حفاظت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یمن کی سرکاری فوج کے ایک ذریعہ کے بموجب قبائیلیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بلہاف پلانٹ کی حفاظت کا اپنے طور پر انتظام کریں گے۔ اِس پلانٹ کا انتظام یمن ایل این جی کے تحت ہے جس میں

حلب میں محکمہ سراغ رسانی کے مرکز پر باغیوں کا حملہ

بیروت 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی عسکریت پسندوں بشمول القاعدہ کی مقامی شاخ کے ارکان نے سرکاری سراغ رسانی مرکز پر شہر حلب میں حملہ کیا جس کی وجہ سے عمارت کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا کیونکہ اِس کے نیچے واقع سرنگ کو دھماکہ سے اُڑادیا گیا تھا۔ فضائیہ کے سراغ رسانی ہیڈ کوارٹرس پر حملہ کے بعد کل رات دیر گئے حملہ کا آغاز ہوا جو آج علی الصبح ت

سعودی عرب سے سفارتی کشیدگی ایران نے سفر حج معطل کردیا

تہران۔13اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے عازمین حج کے سعودی عرب کے سفر کو معطل کردیا ہے ۔ جب کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ایران کے وزیر ثقافت نے یہ فیصلہ مبینہ طور پر اسلئے کیا کہ دو مرد عازمین حج کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔ مبینہ طور پر جدہ ایئرپورٹ پر مار چ میں جب یہ معتمرین وطن واپس ہورہے تھے تو ان سے بد

پاکستان سے مثبت پذیرائی کی توقع تھی : سعودی عرب

کراچی ؍ ریاض ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے آج یمن پر پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد کو ملک کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان سے بہتر پذیرائی کی توقع تھی۔ عبدالعزیز اتوار کو کراچی پہنچے، جہاں ان کے ساتھ ایک پانچ رکنی وفد بھی ہے۔ یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے ک

لیبیا میں جنوبی کوریا کے سفارت خانہ پر بندوق بردار حملہ، 2 ہلاک

طرابلس ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت میں جنوبی کوریا کے سفارت خانہ پر نامعلوم بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کم سے کم دو مقامی سکیورٹی کارڈس ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بندوق برداروں نے گذرتی ہوئی کار سے سفارت خانہ کے احاطہ پر فائرنگ کی جس میں دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا