حسنی مبارک و فرزندان کو رشوت مقدمہ میں قید کی سزا

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں معزول صدر حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کو ان کے خلاف کرپشن کے ایک مقدمہ میں فوجداری عدالت نے تین سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ حسنی مبارک اور ان کے دو فرزندان جمال اور اعلی فیصلہ سنائے جانے کے وقت سلاخوں کے پیچھے موجود تھے ۔ وہ سوٹ اور سیاہ چشمے پہنے ہوئے تھے ۔ ان پر جملہ 17.9 ملین ڈالرس کا جرمانہ بھی عائد

عراق کی جیل میں فساد ‘ 40 قیدی فرار ۔ 36 افراد ہلاک

بغداد 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے مشرقی علاقہ میں ایک جیل سے 40 قیدیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں کچھ افراد دہشت گردی کے تحت سزا پاچکے تھے ۔ فرار کی اس کوشش میں فساد پھوٹ پڑا جس کے نتیجہ میں کم از کم چھ پولیس اہلکار اور 30 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے آج یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ دیالہ صوبہ میں خالص جیل پر حملہ کے تعلق سے متضاد اطلاعات

مصر میں جھڑپیں ‘ 4 افراد ہلاک

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں اخوان المسلمین اور سکیوریٹی فورسیس کے مابین جھڑپوں میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپوں کے دوران جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔ ذرائع نے کہا کہ چار میں تین مہلوکین کا تعلق اخوان المسلمین سے ہے ۔پولیس نے ع

بغداد کے قریب کار بم دھماکہ سات زائرین ہلاک ‘ 20 زخمی

بغداد 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں بغداد کے قریب زائرین کے قافلہ کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے ایک کار بم دھماکہ میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سکیوریٹی و میڈیکل حکام نے یہ اطلاع دی ۔ پولیس کے ایک کرنل نے کہا کہ کہرمانا اسکوائر کے قریب پارک کی گئی ایک کار دھماکہ سے پھٹ پڑی ۔ اس دھماکہ کے ذریعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔ عراقی وزار

شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کے اندیشے مسترد : وزیر اعظم اوگلو

انقرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوگلو نے ان اطلاعات کا مسترد کردیا کہ ان کا ملک پڑوسی شام میں فوجی مداخلت کی تیاری کر رہا ہے ۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دی ۔ اخبار حریت نے داؤد اوگلو کا یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ ایسا نہیں ۔ ابھی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ ترکی اس میں مداخلت کرے ۔ اپوزیشن کے کچھ قائدین نے ادعا کی

سعودی زیر قیادت طیاروں کی بمباری

صنعا 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج نے صنعا کے بین الاقوامی ائر پورٹ پر آج بمباری کی ۔ عینی شاہدین نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ رن وے کو دو میزائیلس سے نشانہ بنایا گیا ۔ ایک دن قبل ہی ائرپورٹ کو عارضی طور پر کھولا گیا تھا تاکہ انسانی بنیادوں پر آنے والی امداد کو حاصل کیا جاسکے ۔

مصر میں چیک پوائنٹس پر عسکری حملے ‘ 6 افراد زخمی

قاہرہ 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندوں نے مصر کے شرقیہ گورنریٹ کے حدود میں دو سکیوریٹی چیک پوائنٹس پر حملے کئے ہیں جن میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سکیوریٹی عہدیداروں نے بتایا کہ نقاب پوش عسکریت پسندوں نے شرقیہ میں الغبہ اور الحمدین ام عثمان گاؤوں میں سکیوریٹی چیک پوس

خودکش بم بردار کا عراق کی مسجد پر حملہ، 22 مصلی ہلاک

بغداد ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے آج سلسلہ وار خودکش حملے شمال مشرقی عراق کی مساجد پر کئے جن سے کم از کم 22 مصلی بشمول ایک سینئر پولیس عہدیدار ہلاک ہوگئے۔ بلدروز قصبہ میں نماز جمعہ کے بعد باہر آنے والے مصلیوں پر خودکش حملہ کیا گیا۔ دوسرے خودکش بم بردار نے اس کے بعد ہجوم کے درمیان خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس سے ہلاکتوں کے علا

مخالف بشارالاسد حامیوں کی مدد کیلئے ترکی ۔ سعودی معاہدہ

استنبول 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اندیشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتہا پسند گروپس کی مدد کیلئے ترکی اور سعودی عرب نے ایک جارحانہ نئی حکمت عملی کے سلسلہ میں باہمی معاہدہ پر دستخط کئے تا کہ صدر شام بشارالاسد کی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا جائے ۔ دونوں ممالک نے جن میں سے ایک جمہوریہ اور دوسرا قد آمد پسند مملکت ہیں اور برسوں تک د

مصر کی عدالت میں اخوان المسلمین کے 15 ارکان کو عمر قید ‘

قاہرہ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مصر کی ایک فوجی عدالت نے آج اخوان المسلمین کے 15 ارکان کو عمر قید کی سزاء سنائی کیونکہ وہ سوئز گورنریٹ میں 2013 کے خونریز تشدد میں ملوث تھے ۔ عدالت نے دو بچوں کو بھی 10 سال کی سزائے قید اور15 مئی سے دیگر چار ملزمین کو اُن کی غیر حاضری میں سزائیں سنائی۔ عدالت نے کہا کہ یہ افراد پُر تشدد کارروائیوں ‘دو شہریوں کی ہلا

ایران پر ایتھوپیا میں مصرکیخلاف سازش کا الزام

قاہرہ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں 32 مختلف سیاسی جماعتوں اور 41 سماجی گروپوں نے ایتھوپیا میں مصر مخالف ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران، ایتھوپیا اور مصر کے درمیان طے پائے معاہدوں کو ناکام بنانے کی سازشیں کررہا ہے۔ مصر کی درجنوں سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندہ اتحاد ’’ الاستقلال‘‘ کے صدر

دو یمنی صوبوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے

صنعاء ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دو شمال مغربی صوبوں صعدہ اور حجہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 30 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں سے قبل حوثی باغیوں نے منگل کو سعودی عرب کے ایک سرحدی قصبے کی جانب مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے تھے۔ان کے ردعمل میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیارو

مریخ کیلئے یو اے ای مشن

دبئی۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے مریخ مشن کا اعلان کیا ہے تاکہ اس سیارہ کی تحقیق کی جاسکے۔ اس مشن کو الامل (امید) کا نام دیا گیا ہے اور افتتاحی پروگرام میں نائب صدر و وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد نے شرکت کی۔ اس مہم کے تحت 2021ء میں تحقیقاتی سفر کا آغاز ہوگا۔ امارات مارس مشن پراجکٹ کے منیجر عمران شراف نے بتایا

اربوں یورو مالیتی پروگرام پر فرانس ۔ سعودی مذاکرات

ریاض ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور سعودی عرب لاکھوں ارب یورو مالیتی معاشی پراجکٹ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ فرانس لارنٹ فیبیوس نے آج کہا کہ اگر بات چیت قطعیت پا جائے تو یہ 20 پراجکٹ اربوں یورو مالیتی ہوں گے۔ وہ ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدر فرانس فرینکوئی اولاند سعودی عرب کے دورہ پر ہیں تاکہ خلیجی ممالک

لکھوی بے قصور ہیں ، ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں: حافظ سعید

لاہور ۔4 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے آج یہ دعویٰ کیا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی بے قصور ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان 2008ء ممبئی حملے کیلئے انھیں سزاء دینے کے مقصد سے اقوام متحدہ اور امریکہ کے ذریعہ پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستان کے پاس لکھوی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

داعش کے بم د ھماکے میں 15 ہلاک

بغداد۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) داعش نے بغداد کے ریسٹورنٹ پر کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ کراداہ ضلع میں ہونے والا دھماکہ جاریہ سال کا شدید ترین حملہ تھا۔ پولیس کرنل نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔ داعش کے ریڈیو البیان کا کہنا ہے کہ حملے کا ہدف

بس میں خودکش بم حملہ، ایک ہلاک

کابل ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کابل میں آج ایک خودکش بم حملہ آوزے ایک سرکاری بس کو نشانہ بنایا جس میں ایک شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ شورش پسندوں کے نمائندوں نے افغان وفد کے ساتھ ملک میں 13 سال سے جاری جنگ کے خاتمہ کیلئے بات چیت کی تھی۔ بس میں اس وقت اٹارنی جنرل کے دفتر میں برسرکار ملازمین سوار تھے۔ افغ

جنگ بندی پر افغان حکومت اور طالبان مذاکرات ناکام

دوحہ ۔ 4مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات میں جنگ بندی پر اتفاق نہ ہوسکا، تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات قطر کے شمالی ساحلی شہر الخور میں ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں افغان طالبان کا 8رکنی وفد حصہ لے رہا ہے

مصر میں پانچ اسلام پسندوں کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ اخوان المسلمین کے پانچ ارکان کو مصر میں 13 افراد بشمول 11 ملازمین پولیس کو 2013ء میں قتل کردینے کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ 14 اگست 2013ء کو کرداسا پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں انہیں گرفتار کیاگیا تھا جبکہ مصری فوج نے 2 اخوان المسلمین کے دھرنا کیمپوں کو قاہرہ اور جیزہ میں برخاست کردیا تھا۔ اس کا