مصر : دہشت گرد حملہ ناکام، 7 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو جو مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج پر کیا جانے والا تھا، ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کے حملہ پر جوابی کارروائی میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع ملی تھی کہ دہشت

فلسطین میں متحدہ حکومت مستعفی

رملہ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی متحدہ حکومت نے حماس کے ساتھ اختلافات مزید گہرے ہونے کے بعد آج استعفیٰ دے دیا۔ غزہ میں برسراقتدار حماس نے اسرائیل کیساتھ بالواسطہ اور علحدہ بات چیت کی ہے۔ صدر محمود عباس کے ساتھی نے بتایا کہ وزیراعظم رمی عبداللہ نے صدر کو استعفیٰ پیش کردیا لیکن حکومت تحلیل کرنے کے بارے میں الجھن پائی جاتی ہے۔ اب ت

عازمین حج کیلئے اردو موبائیل آلہ کا رسم اجراء

دبئی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی عالم دین نے ایک اردو موبائیل آلہ کا رسم اجراء جو حج و عمرہ سے متعلق معلومات فراہم کرے گا، سعودی عرب میں اسمارٹ فون کے صارفین کیلئے انجام دیا۔ نجیب قاسمی نے کہا کہ یہ آلہ یونی کوڈ کارمیاٹ میں ہے جس کی وجہ سے صارفین حج اور عمرہ سے متعلق معلومات کی نقل کرسکیں گے اور اس میں شرکت کرسکیں گے۔ موبائیل

حوثی وفد کو اشتہاری مجرم قرار دینے کا مطالبہ

صنعا ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنیوا مذاکرات میں شرکت کے لیے آئے حوثی وفد اور علی صالح کے حامیوں کو انسانی حقوق کی پامالی کی پاداش میں ’’عالمی اشتہاری مجرم‘‘ قرار دے کر انہیں گرفتار کریں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقو

بحرین میں اپوزیشن لیڈر کو چار سال کی قید

دوبئی ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کی ایک عدالت نے اپوزیشن شیعہ قائد علی سلمان کو بستی اکثریت والے ملک میں تحریک نافرمانی اور منافرت پھیلانے کی پاداش میں چار سال کی سزائے قید سنائی ہے۔ عدالتی ذریعہ نے بتایا کہ عدالت نے البتہ انہیں ایک اور سنگین معاملہ جس میں انہوں نے حکومت کا تختہ الٹنے اور سیاسی نظام تبدیل کرنے کی کوشش جیسے الزام س

جاسوسی کے الزام میں مرسی کو عمر قید

قاہرہ ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ایک عدالت نے سابق صدر مرسی کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔محمد مرسی پر الزام تھا کہ انھوں نے فلسطینی تنظیم حماس، لبنانی شدت پسند تنظیم حزب اللہ اور ایران کے لیے جاسوسی کی۔عدالت نے ابھی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ سابق صدر کو 2011 میں بڑے پیمانے پر جیل سے فرار ہونے والوں مجرموں کی مدد کرنے کے

شام اور عراق میں قبائل کا تحفظ یقینی بنائیں گے:شاہ اردن

عمان ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج ہر قسم کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اردن کے قبائل کے ساتھ ساتھ مغربی عراق اور شمالی شام کے قبائل کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ اردن شاہ عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار ملک

کویت میں دہشت گردی پر نگرانی ، کیمرے نصب

کویت سٹی۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) کویت عام مقامات جیسے شاپنگ مالس، سوپر مارکٹس اور ہوٹلس میں جاسوس کیمرے نصب کرے گا تاکہ صیانتی انتظامات میں اضافہ کیا جاسکے اور جرائم اور دہشت گردی کے بارے میں اندیشوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ پارلیمنٹ نے آج متفقہ طور پر ایک قانون کی منظوری دی ہے۔ وزیر داخلہ کویت شیخ محمد خالد الصبا نے کہا کہ قانون سازی ضر

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے اسکریننگ‘ محفوظ روزے کے نسخے بتانے کے انتظامات

دوحہ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) المیرا کنزیومر گوڈس کمپنی کے ساتھ مسلسل دوسرے سال اشتراک و تعاون کرتے ہوئے ذیابیطس کے مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور انہیں صحت مند طرز زندگی کے علاوہ ماہ رمضان میں روزوں کے دوران احتیاطی تدابیر کے مشورے دیئے جارہے ہیں۔ المیرا کے اسٹورس ایئرپورٹس، منصورہ اور مریخ میں اسکریننگ کی جارہی ہے جہاں ماہ رمض

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارہ کا فلسطینی ہلاک

رملہ ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوجیوں نے آج ایک فلسطینی شخص کو حملہ کر کے ہلاک کردیا ۔ جب کہ جھڑپوں کے دوران ان کی جیپ مقبوضہ مغربی کنارہ میں رملہ کے قریب تھی۔ فلسطینی فوج کے بموجب عبداللہ غنائم عمر 21سال گاڑی کی ٹکر سے جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا جو دیہات کفرملک میں اسرائیلی فوج کے دھاوے کے بعد سحر کے وقت شروع ہوئی تھی ۔ ذرائع کے

قطر میں 54 فیصد شادیاںباہمی

دوحہ : 14 (جون سیاست ڈاٹ کام) قطر میں 54 فیصد شادیاں رشتہ داروں کی جاتی ہیں اور ان میں سے بھی زیادہ تر والدین کے رشتہ داروں میں ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بچوں میں موروثی بیماریاں عام ہیں۔ ڈاکٹر توفیق بن عمران ویل کارنل میڈیکل کالج نے ایک سمینار میں مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ قطری برادری میں رشتہ داروں میں شادیوں کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہو ر

طالبات کو بینکنگ کے مضامین پڑھانے خصوصی اسکولس کھولنے کا اعلان

دوحہ ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم ایجوکیشن کونسل آئندہ تعلیمی سال سے لڑکیوں کے لئے خصوصی بینکنگ اسکولس کھولے گا۔ اس بات کا انکشاف ایس ای سی کے ایک سینئر عہدہ دار نے کیا اور بتایا کہ یہ اسکولس قطر نیشنل بینک (کیو این بی) کے تعاون و اشتراک سے قائم کئے جائیں گے۔ مملکت کے ایک مقامی عربی روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ای سی میں ڈائرکٹر بر

گزشتہ سال منشیات کی اسمگلنگ کی 317 کوششیں ناکام

دوحہ ۔14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مملکت قطر میں گزشتہ سال منشیات کی اسمگلنگ کی کم از کم 317 کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ یہ بات کسٹمس کے ایک سینئر عہدہ دار نے بتائی۔ دی پیننسولا میں شائع خصوصی رپورٹ میں کسٹم جنرل اتھاریٹی کے نائب سربراہ احمد عیسیٰ المہندی نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون و اشت

سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ

دوحہ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ 5 ماہ میں سیاحوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ اضافہ 13 لاکھ 20 ہزار ہوگیا۔ اس طرح قطر کی سیاحت کرنے والوں کی جملہ تعداد میں اس سال 2014ء کی بہ نسبت 28 لاکھ 30 ہزار ہوگئی۔ یہ اعداد و شمار جنوری تا مئی 2015ء کے ہیں۔ اس دوران 1,316,831 سیاح قطر آئے۔ گزشتہ سال کے ان ہی پانچ مہینوں میں یہ 10 فیصد اضافہ ہے۔ بیشت

یمنی باغیوں کے خلاف اتحادی فضائی حملوں میں تیزی

دبئی۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) عرب اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصباح صنعاء کے علاقوں دار الرئاسہ اور جبل النھدین میں واقع حوثی اور صالح ملیشیا کے ٹھکانوں اور اسلحہ گوداموں پر بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اتحادی طیاروں نے باغی قیادت کے متعدد گھروں کو بھی نشانہ بنایا۔درایں اثنا لڑاکا طیاروں نے عدن