امارات کے طیارہ میں چوہا برمنگم ۔ دبئی پرواز منسوخ

دبئی ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امارات ایر لائنس کے ایک طیارہ میں چوہے کی موجودگی کے سبب اس کی برمنگم تا دبئی پرواز منسوخ کردی گئی جب عہدیدار اس چالاک چوہے کو پکڑنے میں ناکام ہوگئے اور مسافرین کو برطانیہ میں سارا رات گذارنا پڑا ۔ خلیج ٹائمز نے امارات ایر لائنس کے حوالہ سے کہا کہ اس ایئر لائنس کے برمنگھم تا دبئی پرواز کرنے والے طیارہ میں

سعودی شاہراہ سعود الفیصل سے موسوم

جدہ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے جدہ گورنری کی انتظامیہ نے سابق وزیر خارجہ اور خادم الحرمین الشریفین کے خصوصی مندوب برائے خارجہ امور شہزادہ سعود الفیصل کی خدمات کے اعتراف میں جدہ کی ایک اہم شاہراہ کو ان سے منسوب کیا ہے۔ جدہ گورنری کے سکریٹری نے گورنر مکہ کی جانب سے منظوری کے بعد شہزادہ سعود الفیصل کی ملک وقوم اور ملت اسلامیہ

سعوی عرب میں ہندوستانی سفارتخانہ میں یوگا پروگرام

ریاض ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی یوم یوگا کے ایک موقع پر ہندوستان نے سعودی عرب میں اس قدیم ہندوستانی روحانی عمل پر ایک لکچر اور یوگ آسنوں کے مظاہرہ کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سفارتکاروں کے بشمول 250 افراد نے شرکت کی۔ ہندوستانی سفارتخانہ کے ناظم الامور ہمنت کوٹالوار نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی ا

دبئی میں ہندوستانی کو سزاء

دوبئی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ ہندوستانی شخص کو خواتین کیلئے مختص بیت الخلاء میں جھانکنے کی پاداش میں تین ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ ایک سعودی خاتون نے جو مترجمہ ہے ، نے شکایت کی کہ جس وقت وہ حوائج ضروریہ سے فارغ ہورہی تھی تو اُس نے دیکھا کہ بیت الخلاء کی پچھلی دیوار کے اوپر سے ایک ورکر جھانک رہا ہے ۔ دی خلیج ٹائمز نے یہ ر

’’داعش‘‘نے بچوں کے سامنے مخالف جنگجو کا سرقلم کردیا

دبئی۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سرگرم شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ’داعش‘ نے شام کے محاذ جنگ پر لڑنے والی ایک دوسری شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے یرغمال بنائے گئے لیڈر کو بچوں اور عام شہریوں کے سامنے نہایت بے دردی سے قتل کر ڈالا۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ’’آبزرویٹری‘‘ک

اخوان المسلمون کے رہبراعلیٰ کیخلاف مقدمہ، 22 اگست کو قطعی فیصلہ

قاہرہ ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے رہبر اعلیٰ محمد بدیع اور اخوان کے دیگر 190 ارکان کے خلاف مقدمہ پر 22 اگست کو قطعی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے خلاف 2013ء کے دوران ایک پولیس اسٹیشن پر مبینہ حملہ اور پانچ افرادکی ہلاکتوں پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ 71 سالہ محمد بدیع کے علاوہ محمد السبلتجی اور صفرت حجازی پر

شام میں تاریخی کھنڈرات کو تباہ کرنے بارودی سرنگیں

دمشق ۔ /21 جون (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے شام میں واقع تاریخی و مشہور پلمیر کھنڈرات کو تباہ کرنے کے لئے بارودی سرنگیں وگولہ بارود نصب کردیا ہے۔ دولت اسلامیہ کے جنگجو اس تاریخی علاقہ پر گزشتہ مئی میں قبضہ کیا تھا ۔ مقامی افواج ان مقامات سے دولت اسلامیہ کا قبضہ برخواست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سرکاری افواج نے گزشتہ تی

شام میں دولت اسلامیہ کی ایندھن کی ناکہ بندی کا خطرہ

بیروت۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی طبی امدادی ادارہ نے آج انتباہ دیا کہ دولت اسلامیہ شمالی شام میں ایندھن کی ناکہ بندی کرسکتا ہے جس سے راحت رسانی کوششوں میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ پیدا ہوگی ۔ دولت اسلامیہ کی ناکہ بندی کا اثر انسانی بنیادوں پر راحت رسانی سرگرمیوں پر بھی مرتب ہوگا ‘ جب کہ شام پہلے ہی چار سال سے زیادہ عرصہ سے تباہ ک

’’چینی مسلمانوں پر روزے کی پابندی کی مذمت‘‘

قاہرہ۔20 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) مصر کی تاریخی دانش گاہ الازہر نے چین کی جانب سے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں مسلمانوں پر روزے نہ رکھنے کی پابندی عاید کرنے کی مذمت کی ہے۔چین نے سنکیانگ میں سرکاری ملازمین ،طلبہ اور اساتذہ پر رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے پر پابندی عاید کردی ہے اور ریستورانوں کو اس ماہ کے دوران کھلا رکھنے کا حکم دی

غرب اردن: فلسطینی کی فائرنگ سے یہودی آباد کار ہلاک

رام اللہ۔20 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’’دولیف‘‘ کالونی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی ایک اسرائیلی کار پر فائرنگ سے کم سے کم ایک یہودی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان پیٹر لیرنر کے مطابق رام اللہ میں ایک نقاب پوش فلسطینی نے یہودی آباد کاروں کی گاڑی کو روکا۔ گاڑی رکن

یہودیوں پرحملہ دلیرانہ اور قابل تحسین کارروائی ہے:حماس

دوحہ۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’’دولیف‘‘ یہودی کالونی میں جمعہ کے روز فائرنگ کے واقعے میں ایک یہودی آباد کار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کو دلیرانہ اور قابل تحسین کارروائی قراردیا ہے۔حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’رام اللہ میں کا

یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے، 10 جاں بحق

صنعا ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی زیرقیادت فوجی اتحاد نے یمن میں آج شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر زبردست بمباری کی، جس کے نتیجہ میں کم سے کم 10 عام شہری ہلاک ہوگئے۔ اس دوران بین الاقوامی اداروں نے کہ ہیکہ لاکھوں یمنیوں کو لاحق بدترین انسانی المیہ سے بچانے کیلئے 1.6 ارب امریکی ڈالر کی امداد درکار ہے۔ یمنی شاہدین نے

القاعدہ سربراہ مختار بالمختار کی ہلاکت کی تردید

طرابلس ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی افریقہ میں سرگرم القاعدہ نے آج ان رپورٹس کی تردید کی ہے جہاں یہ کہا گیا ہیکہ سابق سربراہ مختار بالمختار لیبیا میں امریکی فضائی حملہ میں ہلاک ہوچکا ہے جو گذشتہ ہفتہ انجام دیا گیا تھا۔ القاعدہ نے آن لائن پوسٹ کئے گئے بیان میں یہ وضاحت کی جس میں واضح طور پر کہا گیا ہیکہ مجاہد خالد ابوالعباس نہ صرف زند

متحدہ عرب امارات میں کل یوم یوگا

دوبئی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 40 سالہ یوگا انسٹرکٹر جو یو اے ای میں سکونت پذیر ہے، 21 جون کو عالمی یوم یوگا کے موقع پر طویل ترین شرش آسن کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوان اسٹینلے 60 منٹ (ایک گھنٹہ) تک شرش اسن کرے گا یعنی سر بیچے اور پیر اوپر اور اس طرح وہ خود اپنا 34 منٹ کا سابقہ ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ منتظمین

مصر : دہشت گرد حملہ ناکام، 7 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے ایک بڑے دہشت گرد حملہ کو جو مصر کے شورش زدہ شمالی سینائی کے علاقہ میں فوج پر کیا جانے والا تھا، ناکام بنادیا۔ دہشت گردوں کے حملہ پر جوابی کارروائی میں فوج کے ہاتھوں کم از کم 7 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ بریگیڈیر جنرل محمد سمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو محکمہ سراغ رسانی کی اطلاع ملی تھی کہ دہشت

امارات : واٹس اپ پر قسم کھانے والے شخص کو 68 ہزار ڈالر جرمانہ

دبئی ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے ایک شہری پر 68 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ کیا گیا کیونکہ اس نے واٹس اپ پر اپنے ایک ساتھی سے بات چیت کرنے کے دوران قسم کھائی تھی۔ یہ اس جرم کا اقل ترین جرمانہ ہے ۔

یمن: سعودی فضائی حملے،31 ہلاک

صنعاء ۔17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) طبی عہدیداروں نے کہا کہ سعودی زیر قیادت فضائی حملوں کا فرار ہونے والے شہریوں کے ایک قافلہ کو نشانہ بنایا گیاجس میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ اب تک کا مہلک ترین حملہ تھا۔ جب سے فضائی حملے تین ماہ قبل شروع ہوئے ہیں، اتنی تعداد میں لوگ ایک حملہ میں کبھی ہلاک نہیں ہوئے تھے۔فرار ہونے والے عوام پر شہر عد

ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل کا انتقال

استنبول17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے سابق صدر اور وزیر اعظم سلیمان ڈیمرل طویل علالت کے بعد 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم پانچ بار ترکی کے وزیر اعظم اور ایک بار صدر بھی رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چہارشنبہ کو سابق صدر و وزیر اعظم سلیمان دیمرل انتقال کر گئے ہیں۔ سابق صدر کی تدفین آبائی قبرستان میں ہوئی۔ مرحوم

فلسطین اتحادی حکومت میں پھوٹ؟

رملہ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کی اتحادی حکومت میں بھی اب پھوٹ کے آثار نظر آرہے ہیں کیونکہ غزہ پٹی کا تنازعہ حکومت کے استعفیٰ کی صورت میں ظاہر ہوگا کیونکہ حماس اسرائیل کے ساتھ علیحدہ بات چیت کررہی ہے۔ دریں اثناء فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹیکنو کریٹس کی جس حکومت کو گزشتہ سال تشکیل دیا گیا تھا تاکہ غزہ