حیدرآباد۔اوپل پولیس نے واٹس ایپ گروپ ایک ایڈمن اور رکن کو قابل اعتراض تصوئیر پوسٹ کرنے کی وجہہ سے گرفتار کرلیا۔مذکورہ تصوئیر کی وجہہ سے گروپ کے مذہبی جذبات مجروح ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکوہ تصوئیر ’’ چلکا نگر ‘‘ واٹس ایپ گروپ میں پوسٹ کی گئی جس پر گروپ کے بیشتر ممبروں نے ردعمل پیش کیا۔ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے کو جانکاری حاصل ہوئی کہ تصوئیر سائیلو نے سدھاکر کو روانہ کی تھی جس نے اس تصوئیر کو گروپ میں پوسٹ کیا۔
سائیلو ضلع ورنگل کے چیریل میں ساکن ہے۔گروپ میں پوسٹ وائیرل ہونے کے بعد ایک ممبرنے اس کی پولیس میں شکایت کی۔
جس کے بعد پولیس نے153اے کے تحت ایک مقدمہ درج کیااور دونوں گروپ ممبر اور ایڈمن کو گرفتار کرلیا