راہول گاندھی نے عآپ کے ساتھ عدم اتحاد کادیا اشارہ‘ کہاکہ تمام سات سیٹوں پر کانگریس کو جیت ملے گی

پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کی دہلی کانگریس کی صدر شیلا ڈکشٹ سے ملاقات اور اتحاد کے متعلق تبادلہ خیال کی پیش قیاسی کے ایک روز بعد مذکورہ بیان منظرعام پر آیاہے

نئی دہلی ۔ ایک روز قبل کانگریس پارٹی کی دہلی صدر نے اس پر بیان دیاتھا کہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں عام آدمی پارٹی سے کسی قسم کااتحاد نہیں کیاجائے گا‘ پیر کے روز پارٹی سربراہ راہول گاندھی نے تمام سات سیٹوں پر جیت حاصل کرنے کی بوتھ لیول کارکنوں کو تاکید کی ‘ او رغیر دانستہ طور پر اپنے اقدام کی وضاحت بھی کردی۔ دہلی کانگریس کے بوتھ لیول کرکنوں کی میٹنگ سے گاندھی خطاب کررہے تھے ۔

پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی۔ مذکورہ اجلاس اے ائی سی سی دہلی انچار ج پی سی چاکو کی قیادت میں منعقد ہوئی تھی ‘جنھوں نے پچھلے ہفتہ سونیاگاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔

چوکو نے اتحاد کی حمایت میں بات کہی تھی۔ یہاں پر اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ عآپ نے چھ پارلیمانی حلقوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پہلی مرتبہ کانگریس نے 2013میں ارویندکجرایول حکومت کی تائید کی تھی ۔

دہلی کانگریس کا احساس ہے کہ قومی راجدھانی میں عآپ ان کے روایتی حلیف ہے اور پارٹی کو اس سے ہاتھ نہیں ملانا چاہئے۔

بوتھ لیول کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے نریندر مودی حکومت کو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایا وہیں رافائیل معاملے میں انل امبانی کے ملوث ہونے پر سوالات کھڑا کئے ۔

گاندھی نے کہاکہ ’’ آپ فیصلہ کریں ‘ آپ کو گاندھی کا ہندوستان چاہئے یاگوڈسے کا ہندوستان چاہئے۔

اسکے ایک ہاتھ میں محبت او ربھائی چارہ ہے دوسرے ہاتھ میں نفرت او رخوف ہے ۔ گاندھی سے بے خوف تھے انہوں نے کئی سالوں تک جیل میں زندگی گذاری ‘ مگر انہوں نے انگریز وں سے پیار او رمحبت سے بات کی ‘ وہیں ساورکرنے انگریزوں کو معافی نامہ کاخط
لکھاتاکہ انگریزوں سے معافی مل جائے