یہ غذائیں جسم میں پانی کی کمی دور کرتے ہیں ۔ 

کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کئی گھنٹے اپنے کام میں مصروف رہنے کے باعث پانی پینا بھول جاتے ہیں جو صحت کیلئے نقصاندہ ثابت ہوتا ہے ۔کیونکہ جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ تمام اعضاء اپنے افعال مناسب طریقہ سے جاری رکھ سکیں ۔ یاد رکھیں کہ موسم چاہے سردی کا ہویا گرمی کا جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہر وقت ہوتی ہے ۔ متعدد سبزیوں اور پھلو ں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کو پانی کی کمی سے بچانے میں معاون ہوتے ہیں ۔

کھیرہ : کھیرہ میں پانی کی مقدار ۹۵؍ فیصد تک ہوتی ہے او ریہ جسم کو پانی فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ اس میں پانی کے ساتھ متعدد وٹامن ہوتے ہیں جو کہ انسانی صحت کیلئے نفع بخش ہوتے ہیں ۔

پتہ گوبی : اس میں بھی کھیروں کی طرح پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔اور اسے کھانے کے ساتھ کھانے سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے ۔ دہی: دہی کا استعمال صحت کے لئے کافی فائدہ مند ہے۔ دہی میں پانی کی مقدار ۸۸؍ فیصد ہوتی ہے ۔ اور کیلشیم او رپروٹین کی مقدار بھی ہوتی ہے۔مولی : مولی میں بھی پانی کی مقدار وافر مقدار میں ہوتی ہے۔ او رمولی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔ گاجر: گاجر ہر ایک کی پسند محبوب غذا ہے ۔ اس میں بھی پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ گاجر میں کئی فوائد ہیں ۔جسم میں فائبر ، وٹامنز او رپوٹاشیم کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔ پالک : پالک میں بھی پانی مقدار ۹۱ ؍فیصد ہوتی ہے ۔ او رآئرن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے خون کی کمی دور کرنے میں بھی فائدہ مند ہے ۔

تربوز : تربوز کے بارے میں توسب کو پتہ ہی ہے کہ یہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کا استعمال سے جسم میں وافر انداز میں پانی کمی دور ہوتی ہے۔