کوئی اوٹ بیٹھ نہیں اور نہ ہی کسی کو مرغا بنائیں۔ سر بھی نہیں منڈوائیں ۔ یوپی حکومت نے اینٹی رومیو اسکوڈ کو دی ہدایت

لکھنو:اترپردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے ریاستی پولیس کو ہدایت دی کہ خواتین کی حفاظت کے نام پر کسی بھی قسم کی غیرانسانی حرکت کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

آلہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد اترپردیش حکومت نے اترپردیش پولیس کے اینٹی رومیو دستے سے کہاکہ وہ دی گئی ہدایت پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

لکھنو میں ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ نہ تو کسی سر منڈوایا جائے گا اور نہ ہی کسی کے چہرے پر سیاسی لگائی کائے گی اور نہ ہی کسی کو’’ مرغا ‘‘ بنایاجائے گا۔

مخالف رومیو دستے کی عوام کے ساتھ ہراسانی کی رپورٹس پر چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی مداخلت کے بعد مذکورہ ہدایت کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انتخابی وعدوں کی تکمیل کے لئے یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے جائزہ لینے کے فوری بعد یوپی پولیس کے مذکورہ خصوصی دستے کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی۔

جسٹس امریشوار پرتاب ساہی اور سنجے ہر کولی پر مشتمل معزز لکھنو عدالت بنچ نے خواتین کے ساتھ چھیڑ کی روک تھام کے لئے جاری چیکنگ کے نام پر جوڑوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے متعلق دائرکردہ ایک پی ائی ایل پر سنوائی کے دوران اترپردیش پولیس کے لئے مذکورہ گائیڈ لائنس جاری کئے ہیں۔

چیف منسٹر نے خواتین کے تحفظ کے متعلق اٹھائے جارہے اقدامات سے یومیہ اساس پر سینئر عہدیداروں کو واقفیت رکھنے کی بھی ہدایت دی

۔ ریاستی وزرات داخلہ نے ایک تازہ نوٹس میں اسکول‘ کالج‘ بس اسٹیشن ‘ ریلوے اسٹیشن ‘ مال او رمارکٹ کے اطراف بدعملی میں ملوث افراد کی شناخت کرنے احکامات جارے کئے ہیں۔