کشمیر : عائشہ عزیز ایم ائی جی۔29کے لئے آڑان بھرنے والی پہلی ہندوستانی خاتو ن بنی

جموں:عائشہ عزیز جس کی عمر 21سال ہے سب سے کم عمر کشمیری ہے جس نے بطور پائلیٹ ائیرکرافٹ آڑایا ہے۔اب امید ہے کہ وہ روس کے سوکول ہوائی اڈہ سے ایم ائی جی 29جنگی جہاز اڑانے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن جائیں گی۔

عائشہ کو پچھلے ہفتہ کمرشیل پائیلٹ کا لائسنس ملا جس کے بعد اس کو پائیلٹ بننے کاخواب پورا ہوا۔عائشہ نے کہاکہ ’’ میں خلاء کی آخری حد تک پہنچاناچاہتی ہوں‘ جس کے لئے ہم نح روسی ایجنسی سے کچھ شرائط کے ساتھ ایم ائی جے29اڑانے کی بات کررہے ہیں۔

اور یہ اگلے مہم ہے ۔ جس میں ایم ائی جی ۔29لڑاکو طیارے آڑانا ہے‘‘۔عائشہ نے اسکول کی تعلیم کے دوران ہی تربیت حاصل کی ۔ جب وہ 16سال کی تھیں اس وقت انہیں باوقار ممبئی فلائنگ کلب سے پائیلٹ کا لائسنس ملا۔ سال2012میں انہوں نے ناسا سے دوماہ کی عصری خلائی تربیت حاصل کی ۔

وہ ا ن تین ہندوستانیوں میں شامل تھیں جس کا انتخاب عمل میں آیاتھا۔ عائشہ ہندوستانی نژاد خلا باز سنیتا ویلمس سے کافی متاثر ہے۔عائشہ کی ماں جموں کشمیر کے ضلع برہمولہ سے ہے جبکہ والد کا تعلق مہارشٹرا کے ممبئی سے ہے۔عائشہ کے والد اریب لوکھنڈوالا نے کہاکہ ’’مجھے اس پر فخر ہے۔

ہم سے اونچے سے اونچے مقام پر دیکھناچاہتے ہیں۔ وہ میری غرور ہے ‘‘۔

عائشہ نے کہاکہ’’ میرا پیغام کشمیری لڑکیوں کے لئے ہیں کہ وہ اپنے خوابوں کاتعقب کریں اور اپنی زندگی کا ٹارگٹ مقرر کریں اور حاصل کریں‘‘۔