چندر شیکھر راؤ کی ریلی کے پیش نظر کانگریس لیڈر ریونت ریڈی کو گرفتار کرلیاگیا ۔ 

حیدرآباد : تلنگانہ پولیس نے ٹی پی سی سی سربراہ ریونت ریڈی کو ان کے رہائش گاہ واقع کوڈنگل سے منگل کی علی الصبح گرفتا رکر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد پولیس صبح سویرے ریونت کمار کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی اور انہیں نیند سے بیدار کر کے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی گرفتاری سے کچھ دیر قبل ہی کارگذار وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے کوڈنگل میں ریلی کا شیڈول جاری کیا ۔

بعد ازاں ریونت ریڈی کی اہلیہ گیتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کودنڈگل عوام پر حملہ ہے ۔ تقریبا رات ۳؍ بجے ۴۰؍ جوانوں پر مشتمل پولیس ہمارے گھر کا دروازہ توڑ کر زبر دستی اندر گھس آئی اورریونت ریڈی کو گرفتار کرلی ۔‘‘ کانگریس پارٹی کی جانب سے پولیس کے رویہ پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور سوال کیا جارہا ہے کہ کیا ریونت ریڈی دہشت گرد ہیں ؟ ڈی کے شیوا کما ر اور منیش تیواری نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ریونت ریڈی کو رات تین بجے کیوں گرفتار کیاگیا ۔ کیا وہ دہشت گرد ہے؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں جانچ کریں اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ شیوا کمار نے کہا کہ ریونت ریڈی کی گرفتاری انتہائی مجرمانہ سازش ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=103&v=7oAf9ZTzf5k