پاکستان پہلے اپنے ملک میں ریفرنڈم کرائے۔ راجناتھ سنگھ

ہردوار: مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ پاکستان کو جموں اور کشمیر میں ریفرنڈم کرانے سے پہلے خود اپن سرزمین پر استصواب عامہ کراتے ہوئے یہ جاننا چاہئے کہ وہاں کی عوام کیاچاہتی ہے

۔انہوں نے ہردوار میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عہدیدار جو کشمیر میں استصواب عامہ کی بات کرتے ہیں وپ پہلے اپنی سرزمین پر یہ کام انجام دیں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ خود ان کی عوام حقیقت میں کیاچاہتے ہیں۔

انہوں نے نوٹ بندی ‘ سرجیکل حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں اقدام ملک کے مفاد میں اٹھائے گئے ہیں۔ اس سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے اور بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔

راجناتھ سنگھ نے یک او رریالی سے خطاب کرتے ہوئے جہاں سے چیف منسٹر ہریش راوت مقابلہ کررہے ہیں کہاکہ اگر بی جے پی اقتدار میں ائی تو کسانوں کو بلاسودی قرض فراہم کرے گی