ویڈیو: مغربی بنگال کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ تمہاری عورتیں یہاں پر بناء عزت لوٹائے جی نہیں سکتی۔

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) لیڈر روپا گنگولی نے مغربی بنگال میں جاری تشدد پر تبصرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز چیف منسٹر ممتا بنرجی اور کانگریس پر فدا لوگوں سے کہاکہ وہ اپنی بیٹیوں ‘ بیویوں کو پندرہ روز کے لئے بنگال بھیج دیں اور بناء عزت لوٹائے یہاں پر رہنے کو کہیں۔

گنگولی نے کہاکہ اگر وہ بناء عزت لوٹائے یہاں پر رہ کر واپس جائیں گے تو میں اپنا بیان واپس لینے کو تیارہوں۔

انہو ں نے اپنے تبصرے میں اگے کہاکہ ریاست میں جمہوریت مرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ’’ حکومت کا کوئی عہدیدار بھی کام نہیں کررہا ہے۔ اگر کسی کے پاس وسائل نہیں ہیں تو وہ اپنا کام نہیں کرسکتا‘‘۔

حالیہ دنوں میں مغربی بنگال میں علیحدہ گورکھا لینڈ کے مطالبہ کی وجہہ سے پیدا ہوئے تشدد اور متنازع سوشیل میڈیا پوسٹ کے بعد بشیرتھ میں بھڑکے فرقہ وارانہ تشدد کے بعد سے حالات خراب ہیں۔