ویڈیو : حیدرآباد کے سینٹ جارج اسکول کی پرنسپل رشوت مانگتے ہوئے کیمرے میں قید

حیدرآباد:سینٹ جارج ہائی اسکول مولی علی کی پرنسپل دسویں جماعت کے اسٹوڈنٹ کے نشانات میں پھیر بدل کرنے کے لئے 50,000روپئے کی رشوت طلب کی ہے۔

پرنسپل کی جانب سے رشوت مانگنے کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس کو خاموشی کے ساتھ کسی طالب علم کی والدین نے شوٹ کرکے یوٹیوب پر پوسٹ کیاتھا۔مذکورہ والدین نے ملکاجگیری منڈل ایجوکیشن آفیسر آر سرینواس سے رشوت طلب کرنے کے متعلق اطلاع بھی فراہم کردی ہے۔

تاہم کوئی شکایت اس ضمن میں اب تک درج نہیں کی گئی ہے۔

ایم ای او سرینواس کے مطابق دسویں جماعت کا ایک طالب علم اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ امتحانات کے دوران غیرحاضر رہا اور اس مسلئے کو حل کرنے کے لئے مبینہ طور پر رشوت کی رقم طلب کی جارہی ہے تاکہ اعلی اتھاریٹی کو مذکورہ بچے کے نشانات روانہ کئے جاسکیں۔

یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ ہر طالب علم کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے منعقد کئے جانے والے امتحانات میں20نشانات حاصل کرنا ضروری ہے ۔

اس کیس میں تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں