ویڈیو : جمعرات کے روز ابتدائی ساعتوں نے زوردار بارش نے مچائی شہر میں تباہی

حیدرآ باد: شہر کے مختلف حصوں میں جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں بارش نے زبردست تباہی مچائی اور شہر یہ حصہ زور دار بارش کے بعد سیلاب زدہ علاقوں میں تبدیل ہوگئے ۔

جی ایچ ایم سی کی رپورٹ کے مطابق عنبر پیٹ‘ بیگم بازار‘ بالکم پیٹ‘ پتلی باؤلی‘ امیر پیٹ‘ تارنامہ ‘ بیگم بازار‘ گول ناکہ‘ ایس پی روڈ‘ مشیر آباد‘نمبولی اڈہ‘ اور کچھ مقامات پر تیز بارش کے بعد پانی جمع ہوگیا تھا۔

ایمرجنسی گاڑیاں گرین لینڈس‘ این ائی ایم ایس‘ خیر ت آباد‘ رنگ محل‘ امیر پیٹ‘ بتکماں کنٹہ‘ نمائش میدان کے علاقوں میں اپنا کام انجام دے رہی ہیں۔

تیز ہواؤں اور بارش کی وجہہ سے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12پر ایک درخت گر گیاتھا جس کو مانسون ٹیم حرکت میں آنے کے بعد مذکور ہ درخت کو سڑک سے صاف کردیاگیا اور کئی علاقوں سے جہاں پر پانی جمع تھا ان کو صاف کرنے کابھی کاکام کیا جانے لگاجس میں لال پیٹ اور پرانے علاقے بھی شامل ہیں۔

صبح چھ بجے کے بعد ریکاڈر کی گئی بارش کے مطابق مکاجاگیری میں55.3میلی میٹر بارش جبکہ بالا نگر میں48میلی میٹر‘امیر پیٹ میں44میلی میٹر ‘اوپل میں43میلی میٹر‘خیر ت آباد میں39میلی میٹر‘ حمایت نگر میں39میلی میٹرریکارڈ کی گئی ہے۔

ائی ایم ڈی حیدرآباد کے عہدیداروں نے کہاکہ سٹلائیٹ سے لی گئی تصوئیر گہرے اور آبر کا انتباہ دے رہا ہے۔

جی ایچ ایم سی کمشنر بی جناردھن ریڈی نے مانسون کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ان تمام علاقوں میں جہاں پر پانی جمع ہے وہاں ٹریفک بری طرح درہم برہم ہوگئی ہے۔عوام سے ان کا علاقو ں کو بچ کر جانے کی درخواست کی گئی ہے۔