ویڈیو:’مخالف رومیو اسکوڈ‘لکھنو میں سرگرم چھیڑ چھاڑ کرنے والے پولیس کے راڈر پر

لکھنو:اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے’ سنکلپ پتر ‘میں کئے گئے وعدے کے مطابق پولیس نے منگل کے رو ز احکامات جاری کرتے ہوئے لکھنوزون کے گیارہ اضلاع میں ’’ مخالف رومیو اسکوڈ‘‘کی تشکیل کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ائی جی (لکھنوزون) ستیش گنیش نے کہاکہ’’ لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ او ربھدے فقر ے کسنے والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن سطح پر ’ اینٹی رومیو دل‘ قائم کیاجارہا ہے ۔ مذکورہ لکھنو زون 11اضلاع پر مشتمل ہوگا جو ریاست کے صدر مقام میں شامل کئے جائیں گے۔

اے جی کے احکامات میں یہ کہاگیا ہے کہ گائے کے مسلخ کی جانچ اور مویشیوں کی اسمگلنگ کی موثر طریقے میں ملوث افراد کے خلاف سخت مقدمات دائر کئے جائیں۔

ائی جے نے کہاکہ ہماری تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے اور رپورٹس عدالت میں پیش کئی جائے گی جس کے بعد خاطیوں کو سلاخوں کے پیچھے بند کردیاجائے گا۔

ائی جی نے پولیس کو سختی کے ساتھ ایسے جرائم کی جانچ کریں جو عورتوں کے خلاف انجام دئے گئے اور مجرموں کو گرفتار کرکے انعامات پائیں۔