ویپام کی مخبری کرنے والے شخص نے کانگریس سے بیدخلی کے بعد کہاکہ ’ راہول گاندھی نے مجھے ٹکٹ کا وعدہ کیاتھا‘

بھوپال۔ ویپام اسکیم کے مخبر ڈاکٹر آنند رائے کو ریاست کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دینے سے کانگریس پارٹی نے انکار کردیاہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رائے نے کہاکہ ’’ راہول گاندھی کی جانب سے بھروسہ دلائے جانے کے بعد بھی مجھے الیکشن میں مقابلے کے لئے ٹکٹ نہیں دیاجارہا ہے۔ یہ صرف میر ے لئے وہ اسلئے کہ کانگریس کے سنجیو سکیسنہ( ویپام ملزم) کو ٹکٹ نہیں دیاگیاتھا‘‘
درایں اثناء سکسینہ نے میڈیاکو بتایا کہ’’ میں بے قصور ہوں اور حقیقت بہت جلد عوام کے سامنے ائے گی۔

اب سے میں صرف کانگریس کومستحکم کرنے کے لئے کام کروں گا۔پہلے مجھے احساس ہوا کہ مجھے دھوکہ دیاگیاہے مگر اب یہ احساس ہے کہ جو چیزیں چل رہی ہیں وہ کافی بڑی ہیں‘‘۔ جمعرات کے روز کانگریس نے اپنی آخری فہرست کی بھی اجرائی عمل میں لائی ہے۔

چہارشنبہ کے روز جاری اپنے چوتھی فہرست میں کانگریس نے 29امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیاجس میں مدھیہ پردیش چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے بردار نسبتی سنجے سنگھ ماسانی کا نام بھی شامل ہے۔

پہلے فہرست 3نومبر کے روز جاری کی گئی تھی جس میں155امیدوار بشمول 21خواتین 21ایس سی اور 34ایس ٹی امیدواروں کے نام شامل تھے۔