والدین نے تمہارا نام راون کیوں نہیں رکھا؟ الٰہ آباد کا نام بدلے جانے کے سوال پر یوگی کا جواب 

اتراکھنڈ : الہ آباد کا نام تبدیل کرنے پر اٹھے تنازع پر پہلی مرتبہ وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے بیان دیا ہے ۔ انہوں نے ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمہارا نام تمہارے والدین نے راون اور دریودھن کیوں نہیں رکھا ۔

یوگی سے میڈیا کے لوگو ں نے سوال کیا کہ اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت اپنے ایجنڈے کے تحت نام تبدیل کررہی ہے تو کیا ضرورت ہے نام بدلنے کی اس پر یوگی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نام بدل دیاگیا ، نام سے کیا ہوتا ہے ۔