مودی ٹی وی پر خطاب کرتے ہیں’ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم کو اپنی سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مودی جب ٹی وی پر اپنی بات کہہ سکتے ہیں تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں بولتے۔

نوٹ کی منسوخی کے معاملے میں بھاری ہنگامے کی وجہہ سے لوک سبھا کی کاروائی دن بھر کے لئے ملتوی ہونے کے بعدمسٹر گاندھی نے یہاں پارلیمنٹ ہاوز کے احاطے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہاکہ’’ وزیر اعظم ٹی وی پراور پوپ موسیقی پروگرام میں بول سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ میں اپنی بات کیو ں نہیں رکھ سکتے؟‘‘

غور طلب ہے کہ نوٹ منسوخی کے حکومت کے فیصلے کی وجہہ سے لوگوں کو ہونے والی بھاری دقعت کے سلسلے میں کانگریس اورحزب اختلاف کی جماعت پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ کررہے ہیں اور ان کامطالبہ ہے کہ حکومت اس مسئلے پر ضابطہ 56کے تحت بحث کرائے اور وزیر اعظم دونوں ایوانوں میں اس بارے میں اپنی بات رکھیں۔