ملک مودی کے ’بوگس اچھے دن‘ وعدے سے چھٹکارہ کی فراغ میں ۔ راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہاکہ کسان سڑکوں پر ہیں‘ نوجوان طبقے پریشان حال زندگی گذار رہا ہے اور ایسا میں باوقار زندگی گذارنے کی کوئی راہ دیکھائی نہیں دے رہی ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ کابینی وزراء برسرعام کہہ رہے ہیں کوئی ملازمت نہیں ہے‘‘۔

نئی دہلی۔منگل کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ نریندر مودی حکومت او چار سال بدعنوانی کے دور‘ اقتصادی ناکامیوں کے خلاف لوگوں میں غم وغصہ بڑھتا جارہا ہے اور وہ مودی کے ’ ’بوگس اچھے دن‘‘ کے وعدے کے بدلے کانگریس اور اس کی ساتھی جماعتوں کو متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

کانگریس پارلیمنٹری پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے اس بات کا اشارہ دیا کہ 201pکی انتخابی مہم کے پارٹی کی نعرے ’’ مودی حکومت کی ناکامیوں‘‘ سے لے کر 2014لوک سبھا الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں پر مشتمل ہوگااور اس میں مبینہ متنازع رافائیل معاہدہ ‘ بینکوں کی دھوکہ دھڑی‘ زراعی بحران ‘ اقتصادی اور نوکریوں کی صورت حال ہوگا۔کانگریس سربراہ نے کہاکہ پچھلے چارسالوں میں جب سے آر ایس ایس اور بی جے پی اقتدار میں ائے ہے اداروں پر ’’ منظم حملہ‘‘ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ماڈرن ہندوستان میں جن اداروں کو ڈیموکرسی کا مندر کہاجاتاتھا ۔

آج مذکورہ آرایس ایس ایسے ہر ایک ادارے کو توڑ نے کی میں لگی ہوئی ہے۔ ہر ایک انفرادی ادارے میں ان کے لوگوں میں شامل کردیاگیا ہے جس سے قدرتی طور پر اس مذکورہ ادارہ کے کام کرنے کا طور طریقہ بدل گیاہے‘‘۔

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ مودی حکومت کے تحت ’’ حکمرانی کا بحران‘‘ ہندوستان میں فروغ پر ہے۔راہول گاندھی نے کہاکہ ’’ سال2014میں جو وہ منتخب ہوئے تھے تب مودی جی نے کہاتھا کہ آزادی کے بعد سے پچھلے ستر سالوں میں ہندوستان کو ایک سست رفتار ٹرین بنادیاگیا ہے۔

ان کے تحت اور اقتدار اور ہبری میں ملک تیز دوڑنے والی چمکدار جادوئی ٹرین اچھے دنوں کے لئے بن جائے گی۔

انہوں نے کہاتھا کہ آپ مجھے ووٹ دیں ‘ میںآپ کو زندگی کے بہترین سفر سے دوچار کروں گا‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ ملک ایسی ٹرین بن گیا ہے جس کو چلانے والا مغرور‘ تباہی پھیلانے والا خود مختار شخص چلارہا ہے جس کو مسافرین کی کوئی فکر ہی نہیں ہے‘‘۔

راہول گاندھی نے کہاکہ کسان سڑکوں پر ہیں‘ نوجوان طبقے پریشان حال زندگی گذار رہا ہے اور ایسا میں باوقار زندگی گذارنے کی کوئی راہ دیکھائی نہیں دے رہی ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ کابینی وزراء برسرعام کہہ رہے ہیں کوئی ملازمت نہیں ہے‘‘۔

راہول گاندھی نے ایک پرانے ہندی فلم کی گانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ رافائیل اسکام جس میں عوام کی محنت کے 1.3لاکھ کروڑ روپئے ہیں مودی کے سرمایہ داردوستوں کو سہولت کے لئے فراہم کردہ معاملہ ثابت ہورہا ہے‘ جو مودی حکومت کے حقیقی طرز عمل کی عکاسی ہے۔ رام رام جپنا پرایا مال اپنا‘‘