مغربی بنگال۔ پرامن محرم اور درگا مورتی کا وسرجن 

کلکتہ۔ریاست مغربی بنگال میں ڈر او رخوف کے ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجودمحرم اور ساتھ ہی ساتھ درگامورتی وسرجن تہوار پرامن طریقے سے اتوار کے روزاختتام پذیر ہوا ہے۔

چیف منسٹر ممتا بنرجی کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ نے دسہرہ او رمحرم کے پیش نظر دوکمیونٹی کے درمیان میں تصادم کے واقعات کی روک تھام کے لئے پوری طرح سرگرم عمل تھا۔انڈین ایکسپریس کی خبر ہے کہ ہزار وں مسلمانوں نے موسلادھار بارش کے دوران محرم کے جلوس میں شرکت کی ‘ اور میدان کربلا میں شہید ہونے والے امام حسین کی یاد میں سینہ کوبی کی ۔کلکتہ کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاعوں میں تعزیہ جلوس نکالے گئے جس میں لوگوں نے سیاہ پرچم ہاتھوں میں لیکر ماتم کیا۔

مغربی بنگال حکومت نے وجئے دشمی کے موقع پر کی جانے والے درگامورتی وسرجن پر ستمبر 30دس بجے سے لیکر یکم اکٹوبر تک امتناع عائد کردیاتھا جو ماہ محرم کی دسویں تاریخ تھی۔ تاہم کلکتہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کے احتجاج کے پیش نظر مذکور ہ احکامات کو مسترد کردیاتھا۔

اسکے علاوہ کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو احکامات جاری کئے تھے وہ محرم جلوس او ردرگامورتی وسرجن جلوس کے علیحدہ راستوں کا تعین کریں تاکہ دونوں کے درمیان میں کسی قسم کی مدبھیڑ کی صورت پیدا نہ ہوسکے۔

ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود چند ایک تنظیموں نے ہی اس رو زوسرجن کی اجازت حاصل کی جس کی وجہہ سے کشیدگی کے حالات کی توقع ہی ختم ہوگئی۔ ماہ محرم میں مسلمان روزے رکھتے اور عبادت کرتے ہیں ۔عراق میں واقع کربلا کے میدان میں1330سال قبل دسویں محروم کو نواسے رسولؐ کو شہید کردیاگیاتھا