غزہ میں خون ریزی : اردغان اور نتن یاہو کے درمیان لفظی جنگ

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور ترک صدر رجب طیب اردغان نے غزہ میں ہونے والی خونریزی پر ایک دوسرے پر زبانی حملہ کئے ہیں ۔صدر اردغان نے نتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا۔اس سے قبل نتن یاہو نے ترکی پر الزام لگا یا تھا کہ وہ دوسرے ممالک پر اندھا دھند بمباری کرکے شہریوں کو ہلا ک کر ہی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ٹوئیٹر پر کہا کہ دنیا کی سب سے با اخلاق فوج کسی ایسے شخص سے اخلاقی درس نہیں لے گی جو سالہا سال سے شہریوں کو اندھا دھند ہلاک کئے جارہے ہیں ۔

اتوار کو ٹی وی پر نشر کئے جانے والے خطاب میں صدر اردغان نے کہا نتن یاہو تم ایک قابض ہو اور تم ایک دہشت گرد بھی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو دبانے کے لئے جو کچھ بھی تم کر رہے ہو وہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا اور اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ میں ۱۷؍ فلسطینی نوجوانوں کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔